اگلی نسل کی اے پی یو چپس کی خاطر آپٹمائزڈ ویب براؤزر پیش کرنے کے لیے میکس تھون کی اے ایم ڈی کے ساتھ شراکت

چپ اور براؤزر کا ملاپ توانائی استعمال میں 30 فیصد کمی لائے گا جبکہ بہترین ایچ ٹی ایم ایل 5 وڈیو کارکردگی بھی دے گا

سان فرانسسکو، یکم جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

کلاؤڈ بیسڈ براؤزر میکس تھون نے آج اپنے ونڈوز براؤزر کا نیا ورژن پیش کیا ہے جو ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز (اے ایم ڈی) کی جانب سے پیش کردہ انقلابی نیا مائیکروپروسیسر استعمال کرتا ہے، سی پی یو کے استعمال کو کافی حد تک گھٹاتا ہے اور بہترین وڈیو کارکردگی پیش کرتا ہے۔ اے ایم ڈی کا نیا ایکسلریٹڈ پروسیسنگ یونٹ (اے پی یو) نئی ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے جو گرافک پروسیسنگ یونٹ (جی پی یو) اور سینٹرل پروسیسنگ یونٹ (سی پی یو) کے درمیان معاملات کو تیز تر اور پہلے سے کہیں زیادہ کم توانائی کی کھپت والا بناتی ہے۔

میکس تھون کے بانی اور سی ای او جیف چین نے کہا کہ “اے ایم ڈی کی اے پی یو پروڈکٹ جیسا نیا چپ ڈھانچہ ہمارے یقین کی جانب واضح اشارہ ہے کہ ویب ٹیکنالوجی کس سمت میں جارہی ہے: چپ اور براؤزر میں زیادہ سرگرمی اسے زیادہ سے زیادہ کھلے معیارات کا آپریٹنگ سسٹم  بنائے گی۔ ہمیں آگے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اے ایم ڈی کے ساتھ تعاون پر فخر ہے۔”

جی پی یو گرافکس اور وڈیو سمیت رِچ میڈیاکی پروسیسنگ کو سنبھالتا ہے، جبکہ سی پی یو تجزیہ جاتی اور منطقی کاموں کا بھاری بھرکم بوجھ اٹھاتا ہے۔ اب تک ان دونوں یونٹوں کے درمیان رابطے کا انحصار سیریل ڈیٹا کنکشن پر تھا جو ایک سیکنڈ میں کئی لاکھ افعال انجام دیتا ہے، اور بیشتر اوقات سست اور زیادہ توانائی کھپانے والے ویب تجربہ دیتا ہے۔

شراکت داری میکس تھون کو وڈیو اور گرافکس رینڈرنگ کی رفتار بڑھانے کے لیے اے پی یو کے درمیان برق رفتار تعامل کی خاطر، خاص طور پر ایچ ٹی ایم ایل 5 معیارات کا استعمال کر کے، ونڈوز براؤزر کو آپٹمائز کرتا ہے، ان معیارات میں میکس تھون ویسے ہی عالمی رہنما سمجھا جاتا ہے۔ دیگر چیزوں کے علاوہ میکس تھون کلاؤڈ براؤزر ایچ ٹی ایم ایل 5 وڈیو پوسٹ پروسیسنگ کے لیے اوپن سی ایل استعمال کر رہا ہے تاکہ بہتر اور تیز تر وڈیو پیش کی جا سکے۔

میکس تھون انٹرنیشنل کے نائب صدر کارل ماٹسن نے کہا کہ “مستقبل قریب میں جسے ہم ابھی ٹی وی کے نام سے جانتے ہیں وہ ایک ویب براؤزر ہوگا جو اے ایم ڈی کے اے پی یو پروسیسرز جیسی جدید ٹیکنالوجی کے لیے آپٹمائزڈ ہوگا۔ دیگر چیزوں کے علاوہ اس کا مطلب ہوگا کہ کمرے میں ٹی وی کا ‘برقی آتش دان’ میکس تھون جیسے براؤزر کے ذریعے ویب سے منسلکہ کسی بھی ڈیوائس پر آزادانہ موجود  ہوگا۔”

میکس تھون کے بارے میں

میکس تھون ایک جدید سافٹویئر کمپنی ہے جو بہترین ویب براؤزرز تیار کرتی ہے جو رفتار، حفاظت، سادگی اور کلاؤڈ خصوصیات کے لیے مستقل نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں۔ یہ ونڈوز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور میک پلیٹ فارمز میں دستیاب ہے۔ سان فرانسسکو، لاس اینجلس، بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں دفاتر کے ساتھ میکس تھون صارفین کی عالمی برادری تک رسائی رکھتا ہے جن کی تعداد 120,000,000تک بھی جا پہنچی ہے۔  میکس تھون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.maxthon.com

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

بورسن-مارس ٹیلر برائے میکس تھون

لوول ایشن

Lowell.Eschen@BM.com

+1-212-614-4081

 ذریعہ: میکس تھون