این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نے ایرونیٹ-گلوبل کے ذریعے ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کی عالمی رسائی ہانگ کانگ تک بڑھا دی

– غیر ملکی سرمایہ کاروں کو انتہائی کم پوشیدہ عالمی کنیکٹیوٹی کے ذریعے براہ راست ٹی ایس ای سسٹمز کا اندازہ لگانے کی سہولت

AsiaNet 52672

ٹوکیو، 11 اپریل/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ –

ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج نے ہانگ کانگ میں اپنی ایرونیٹ-گلوبل نیٹ ورک سروس کے اجراء کے لیے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کی ایتھرنیٹ لیزڈ لائن سروس اور انتہائی کم پوشیدہ کیبل سسٹمز کے بل بوتے پر، جس میں ایشیا سب میریل کیبل ایکسپریس (ASE) بھی شامل ہے، نئی پیشکش کنیکٹیوٹی ہانگ کانگ میں عالمی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو پہلی بار جے پی ایکس کو-لوکیشن (تمام)، جاپان ایکسچینج (جے پی ایکس) کی نئی کو لوکیشن سروس، اور ٹی ایس ای کے سسٹمز تک براہ راست رسائی فراہم کرے گی۔

ایرو نیٹ ایک انتہائی قابل بھروسہ کم پوشیدہ نیٹ سروس ہے جو 2009ء سے ٹی ایس ای کی جانب سے مالیاتی خدمات کے اداروں کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی تجارت اور انفارمیشن سسٹمز اور ساتھ ساتھ ٹوکیو میں کو-لوکیشن ریکس سے منسلک ہو سکیں۔ ایرونیٹ-گلوبل کی دستیابی کے ساتھ سمندر پار واقع مالیاتی ادارے اب براہ راست جے پی ایکس کو-لوکیشن (تمام) اور ٹی ایس ای کے سسٹم سے براہ راست منسلک ہو سکتے ہیں، اور یوں اپنے سرمایہ کاروں کے گروہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایکسچینج کی قدر میں استحکام پیدا کررہے ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کا ٹی ایس ای کے ساتھ طویل المیعاد تعلق، وسیع نیٹ ورک بنیادی ڈھانچہ اور مستحکم ٹریک ریکارڈ ایرو-نیٹ گلوبل کے اجراء میں ایکسچینج کے اولین شراکت دار کی حیثیت سے ٹی ایس ای کے انتخاب کی کلیدی وجوہات ہیں۔ مزید برآں، اس سروس کی انتہائی کم پوشیدہ اے ایس ای پر دستیابی قابل بھروسہ سروسز کو پورا کرنے کے لیے اضافی ضمانت پیش کرتی ہے کیونکہ یہ زلزلے کی پٹی میں واقع علاقوں سے ہٹ کر گزرتی ہے۔

ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے سینئر مینیجنگ ڈائریکٹر جناب یوشینوری سوزوکی نے کہا کہ “ایرونیٹ-گلوبل ایشیا اور دنیا بھر میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے جاپان سے باہر رہتے ہوئے جے پی ایکس تک زیادہ آسانی اور موثر انداز میں رسائی ممکن بناتا ہے جس کے لیے اس نے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کی وسیع عالمی کوریج کے ذریعے ایرو نیٹ کے ساتھ ہموار کنکشن کی اہمیت کو جانا۔ مجھے امید ہے کہ جے پی ایکس مارکیٹ تک براہ راست رسائی ٹی ایس ای کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی قدر کو مستحکم کرے گی اور جے پی ایکس مارکیٹ کی لیکوئیڈٹی میں اضافہ کرے گی، یوں جے پی ایکس ‘ایشیائی خطے میں سب سے ترجیحی ایکسچینج’ بننے کے اپنے کارپوریٹ مقاصد کو حاصل کر سکتا ہے۔”

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز ایتھرنیٹ لیزڈ لائن سروس کے ساتھ اینڈ-ٹو-اینڈ نیٹ ورک سلوشن فراہم کرتا ہے، جو ہانگ کانگ میں صارفین کے سسٹمز کو براہ راست ٹوکیو میں جے پی ایکس کو-لوکیشن اور ٹی ایس ای کے سسٹم سے منسلک کرتا ہے۔ صارفین واحد رابطہ مرکز کے ذریعے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے ساتھ نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کے ڈیزائن کے آرڈر سے لے کر دیکھ بھال تک ون-اسٹاپ سروسز کا لطف اٹھانے کے قابل ہوں گے۔

سروس این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے نئے اے ایس ای کیبل سسٹم پر چلے گی جو ممکنہ طور پر مختصر ترین راستے کے ذریعے ایشیا کے کلیدی مالیاتی مراکز کو منسلک کرتا ہے۔ اے ایس ای کیبل سسٹم ہانگ کانگ سے ٹوکیو تک 43 ملی سیکنڈز سے بھی کم اور سنگاپور سے ٹوکیو تک 65 ملی سیکنڈز سے بھی کم کی صنعت کی بہترین نیٹ ورک پوشیدگی کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ ہانگ کانگ میں این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے نئے فنانشل ڈیٹا سینٹر (ایف ڈی سی (ٹ م)) میں صارفین کے سسٹمز میں کو-لوکیٹنگ کے ذریعے پوشیدگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، جہاں اے ایس ای کیبل کا لینڈنگ اسٹیشن ہے اور این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے عالمی نیٹ ورک نوڈ بھی موجود ہیں۔

“ہمارا تجربہ، مستحکم ٹریک ریکارڈ اور اپنے مالیاتی سروس صارفین کی ضروری توقعات کو پورا کرنے کی صلاحیت اس شراکت داری میں اہم ہیں۔ اس وقت مالیاتی صارفین کی وسیع رینج کو نیٹ ورک کنیکٹیوٹی فراہم کرتے ہیں، اور ہم ان کی پوشیدگی اور بھروسہ مندی  کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے اپنی صلاحیتوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ٹی ایس ای کے ساتھ ہماری شراکت داری اور ہانگ کانگ میں ایرونیٹ-گلوبل کا اجراء نیٹ ورک اور عالمی کنیکٹیوٹی میں ون-اسٹاپ حل پیش کرنے میں ہماری قائدانہ حیثیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔” پیٹرک نگ، ایگزیکٹو نائب صدر، گلوبل نیٹ ورک بزنس ڈویژن، این ٹی ٹی کام ایشیا نے کہا۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (ICT) ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہے، جس میں معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہے جو 150 سے زائد ممالک اور 140 سے زائد محفوظ ڈیٹا سینٹرزتک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو سہارا دیتے ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔ مزید معلومات: http://www.ntt.com/index-e.html | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارےاین ٹی ٹی کام ایشیا مشرقی ایشیا میں علاقائی صدر دفاتر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے، جو ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور کوریا کا احاطہ کر رہا ہے۔ اپنے ملحقہ ادارے ایچ کے نیٹ کے تعاون سے یہ انٹرپرائز-کلاس عالمی نیٹ ورک، آئی پی کنیکٹیوٹی، ڈیٹا سینٹر، کلاؤڈ ہوسٹنگ، کلاؤڈ  ایپلی کیشنز اور خطے میں مختلف سروسز اور حل فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ntt.com.hk | www.hknet.com | https://www.facebook.com/nttca |

http://www.linkedin.com/company/ntt-com-asia-limited

ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے بارے میں

ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج انکارپوریٹڈ (ٹی ایس ای) معروف عالمی بازار حصص میں سے ایک ہے اور ایشیا -بحر الکاہل خطے میں سب سے بڑی سیکورٹیز مارکیٹ ہے۔ ٹی ایس ای اپنی ایکوئٹیز مارکیٹ کے لیے سب سے زیادہ جانا جاتا ہے، جس کی قدر مارچ 2013ء کے اختتام پر 3.88 ٹریلین امریکی ڈالرز (365 ٹریلین جاپانی ین) ہے۔ یہ جاپانی سیکورٹی ڈرائیویٹوز کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ کو بھی تقویت دیتا ہے جیسا کہ جاپانی گورنمنٹ بونڈ (جے جی بی) ٹوپکس (ٹوکیو اسٹاک پرائس انڈیکس) فیوچرز شامل ہیں۔ جنوری 2013ء میں ٹی ایس ای اور اوساکا سیکورٹیز ایکسچینج (او ایس ای) کو جاپانی ایکسچینج گروپ میں ضم کر دیا گیا تھا، جو ٹی ایس ای اور او ایس ای کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔ مزید معلومات : http://www.tse.or.jp/english/index.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنزکارپوریشن