این ٹی ٹی کمیونی کیشنز ینگون کی دفتری عمارت سکورا ٹاور کو آئی سی ٹی سروسز سے مدد دے گا

ٹوکیو، 22 اپریل 2013ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ –

– سکورا ٹاور کے باسی قابل بھروسہ و اعلیٰ معیار کے انٹرنیٹ ماحول کا لطف اٹھائیں گے

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 22 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ اسے ینگون، میانمر کی دفتری عمارت سکورا ٹاور کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے اور سکورا ٹاور کے مکینوں کو اعلیٰ معیار کے بہترین انٹرنیٹ ماحول فراہم کرنے میں مدد کا آرڈر ملا ہے۔ این ٹی ٹی کام یکم مئی سے مکینوں کی درخواستیں قبول کرنا شروع کرے گا۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201304191318/)

این ٹی ٹی کام انگریزی، برمی اور جاپانی زبانوں میں کسٹمر سپورٹ فراہم کرے گا۔ نیٹ ورک مانیٹرنگ 24 گھنٹے کی بنیاد پر پیش کی جائے گی اور نیٹ ورک میں کسی بھی قسم کی معطلی کو این ٹی ٹی کام کی جانب سے فوری طور پر بحال کیا جائے گا یا متعلقہ مقامی آئی ایس پی کو بتایا جائے گا۔ بنیادی ڈھانچے کو عمارت کے اندر اور سکورا ٹاور اور مقامی آئی ایس پیز کے درمیان انتہائی قابل بھروسہ کثیر نیٹ ورکس کا سہارا حاصل ہوگا۔ اگر مرکزی نیٹ ورک ڈاؤن ہو تو اس صورت میں بیک اپ نیٹ ورکس یقینی بنائیں گے کہ صارفین کے کاروبار پر کم از کم اثر پڑے۔

سکورا ٹاور این ٹی ٹی کام کی مدد سے آئی سی ٹی سروسز کی طویل فہرست پیش کرے گا:

– “ڈجی پاتھ” انٹرنیٹ کنکشن سروس

– گلوبل آئی پی ایڈریس

– رینٹل راؤٹرز

– دیگر ممالک میں لین نیٹ ورکس کے ساتھ محفوظ کنکشن کے لیے انٹرنیٹ وی پی این(اسے گلوبل آئی پی ایڈریس اور راؤٹر کی ضرورت ہوگی)

– این ٹی ٹی کے آلات اور سیکورٹی پالیسیز اور ہر صارف کی ضروریات کے مطابق بنائی گئی ورچوئل فائر وال

– بڑے حجم کی فائلوں کی فراہمی کا بندوبست جو ای میل کے ذریعے نہیں بھیجی جا سکتیں

– ویب ہوسٹنگ، بشمول ڈومینز اور ایکسس اینالسس

– میل ہوسٹنگ، بشمول اعلیٰ معیار کا اینٹی وائرس اور اسپیم فلٹرنگ، ویب میل، خودکار جواب، میلنگ لسٹ بنانا اور میل بکس کے حجم کی وسعت

سکورا ٹاور ینگون کے مرکزی کاروباری و حکومتی ضلع میں ایک 20 منزلہ دفتری عمارت ہے۔ اس میں متعدد کثیر القومی اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔

مارچ 2011ء میں فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میانمر ابھرتی ہوئی نئی مارکیٹ اور پیداواری مقام بن رہا ہے۔ حالانکہ کثیر القومی ادارے ملک میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو توسیع دے رہے ہیں، لیکن ناکافی آئی سی ٹی ماحول نے مستحکم آئی سی ٹی سروسز کی زبردست طلب پیدا کر دی ہے۔ این ٹی ٹی کام نے قومی نیٹ ورکس، سسٹم تکمیل، سیکورٹی اور دیگر آئی سی ٹی حل پیش کرنے کے لیے اکتوبر 2012ء میں ینگون میں برانچ دفتر کھولا تھا۔

سروسز (انگریزی، برمی اور جاپانی میں) کے لیے درخواست دینے، یا مخصوص سروس کی فیس کے بارے میں معلومات کے لیے دلچسپی رکھنے والے ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشن ینگون دفتر سے ygn-all@ntt.co.th پر یا بذریعہ فون (95) 1255 032 (ایکسٹینشن: 1504) پر رابطہ کریں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہے، جس میں معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہے جو 150 سے زائد ممالک اور 140 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرزتک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو سہارا دیتے ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔ http://www.ntt.com/index-e.html | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv | http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

 ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن