جانسن ایٹ کورنیل این وائی سی ٹیک کے ذریعے ایم بی اے باہم منسلک دنیا کے لیے کاروباری تعلیم کو جدت دیتا ہوا

–  نیو یارک شہر کے قلب میں جدید ٹیکس کیمپس میں نیا ایک سالہ ایم بی اے

نیو یارک، 22 جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

جانسن ایٹ کورنیل یونیورسٹی صرف جدت پڑھاتا نہیں – بلکہ ہم اس میں زندہ رہتے ہیں۔ درجہ اول کے گریجویٹ بزنس اسکول جانسن نے کارکردگی کے علم اور مشغولیت کے پروگراموں کو ایم بی اے تعلیم میں شامل کیا، اور امریکہ کے شہروں میں طلبہ کو منسلک کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پیش کی۔ مارکیٹ طلب کے جواب میں جانسن آج کورنیل این وائی سی ٹیک میں نئے ایم بی اے پروگرام کو متعارف کروا رہا ہے جو ایک تیز رفتار اور عملی تعلیمی ماحول میں کاروبار، ٹیکنالوجی، جدت اور کارجوئی کو ملاتا ہے۔ جانسن کا سخت، ایک سالہ، کل وقتی ایم بی اے پروگرام نیو یارک شہر میں کاروبار اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے – جو دنیا کا سب سے متحرک اقتصادی و ڈیجیٹل کاروباری مرکز ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20080212/NYTU116LOGO)

JOHNSON CORNELL LOGO جانسن ایٹ کورنیل این وائی سی ٹیک کے ذریعے ایم بی اے باہم منسلک دنیا کے لیے کاروباری تعلیم کو جدت دیتا ہوا

Johnson School at Cornell University logo.

کورنیل یونیورسٹی میں اینے اینڈ ایلمر لنڈسیٹ ڈین سمیترا دتہ نے کہا کہ “کورنیل این وائی سی ٹیک کیمپس میں ایم بی اے سند ہمارے لیے مواد اور تدریس دونوں اعتبار سے گریجویٹ بزنس تعلیم کو جدت دینے کی تاریخ کو جاری رکھنے کا بے مثال موقع ہے۔ ہم ایک ایسا پروگرام تخلیق کر رہے ہیں جو اس حقیقت کا احاطہ کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی نے ان طریقوں کو بدل دیا ہے جن سے کاروبار کیا جاتا ہے۔ یہ محض موجودہ ایم بی اے میں ٹیکنالوجی کورسز شامل کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ ایک نئی تعلیم ترتیب دینے اور ڈیجیٹل معیشت میں کاروباری رہنمائی کے لیے سیکھنے کے تجربے کو شامل کرنے کا معاملہ ہے۔”

کورنیل این وائی سی ٹیک کے ڈین ڈینیل پی ہٹنلوکر نے کہا کہ “جانسن کی جانب سے ایم بی اے ہماری جانب سے تکنیکی تعلیم کے نئے ماڈل کو تخلیق کرنے کی کوشش کا اہم حصہ ہے جو توانائی، انتظامی روح، اور ٹیک ماحول کو براہ راست کیمپس میں لانے کے لیے جدت کو لاتا ہے۔ ایم بی اے طلبہ تکنیکی طلبہ، کلیہ اور محققین کے ساتھ کام کرنے کا فائدہ اٹھائیں گے اور پورا کیمپس کاروباری طلبہ کے زاویہ نظرسے رونق افروز ہوگا۔”

کورنیل این وائی سی ٹیک میں ایم بی اے پروگرام کاروبار، کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ میں جامعہ کے سرفہرست پروگراموں کا پورا فائدہ اٹھائے گا ۔ اور وہ بھی ایسی برادری میں جو کارجوئی کو متاثر کرتی ہے، ایسے طبعی میدان میں جو کھلے تعاون کو فروغ دیتا ہے، اور کیمپس کلچر کے اندر زندگی کو بدل کر رکھ دینے والے خیالات کے لیے تخلیق اور جذبے کو قبول کرتا ہے۔ طلبہ نیو یارک شہر کے پنپتے ہوئے ٹیک ماحول میں غرق ہیں، جہاں وہ مستقل عالمی کاروباری اداروں اور ابتدائی منصوبوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ وہ کاروبار کے بنیادی شعبوں میں نصابی کام مکمل کریں گے، جس میں زور مہارت اور معلومات پر ہوگا جو ڈیجیٹل معیشت میں کاروبار تخلیق کرنے کی اہمیت کے لیے ضروری ہے۔ نصاب میں دیگر کے علاوہ ڈیزائن سوچ بچار، عالمی منصوبہ سازی، جدت کی رہنمائی، بڑے ڈیٹا مواقع، اور ٹیکنالوجی خلل کا انتظام کرنا شامل ہیں۔

کورنیل این وائی سی ٹیک میں ایک سالہ ایم بی اے ڈگری پروگرام ان افراد کے لیے ہے جو سائنس یا ٹیکنالوجی میں سند، اور ساتھ ساتھ کام کا متعلقہ تجربہ رکھتے ہیں، جو اپنی کاروباری معلومات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ڈیجیٹل معیشت میں قائدانہ مواقع کے خواہاں ہیں۔ طلبہ ایتھاکا، نیو یارک میں گرما کا سیشن گزارنے کے بعد نیو یارک شہر کے عالمی ٹیک ماحول جیسے متحرک مرکز میں سیکھیں گے۔ پہلی کلاس کا آغاز مئی 2014ء میں ایتھاکا میں کرتے اور آنے والے دو سیمسٹر کورنیل این وائی سی ٹیک کیمپس میں گزارتے ہیں۔ وہ مئی 2015ء میں گریجویٹ ہوں گے اس سمجھ بوجھ کے ساتھ کہ ٹیکنالوجی کس طرح کاروباری اداروں کے کام کرنے کے طریقوں کو بدل رہی ہے اور رہنما کی حیثیت سے جو جدید کاروباری اداروں کے آغاز اور انہیں بدلنے کے لیے تیار ہوں گے۔

جانسن ایٹ کورنیل یونیورسٹی کے بارے میں

جانسن ایٹ کورنیل یونیورسٹی کورنیل ایم بی اے حاصل کرنے کے لیے پانچ پروگرام پیش کرتی ہے: تین کل وقتی پروگرامز اور دو پروگرامز برائے ایگزیکٹوز۔ جانسن قانون، صنعتی و کارکن متعلقہ، انجینئرنگ، طب، صحت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں دوہری ڈگری اور سرٹیفکیٹ پروگرام بھی پیش کرتا ہے ۔ اسکول ایک متعاون، ابھرتے ہوئے طریقے کے ذریعے بہترین تدریس فراہم کرتا ہے جو طلبہ کو حقیقی اداروں میں کاروباری چیلنجز سے سیکھ کر اسے لاگو کرنے کا موقع دیتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.johnson.cornell.edu ملاحظہ کیجیے۔ کورنیل این وائی سی ٹیک میں ایم بی اے ڈگری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے : http://www.tech.cornell.edu/johnsonmba۔

کورنیل این وائی سی ٹیک کے بارے میں

کورنیل این وائی سی ٹیک گریجویٹ ٹیک تعلیم کے لیے ایک امتیازی نمونہ پیش کرتا ہے جو سائنسی فضیلت کو حقیقی دنیا میں برتاؤ اور کارباری انتظام میں لاتا ہے، جس کی جڑیں جدید تعلیمی تحقیق میں پیوست ہیں۔ طلبہ، کلیہ اور صنعتی ماہرین ایسے خیالات اور نئی منصوبوں کی تخلیق کے لیے مل کر سیکھتے اور کام کرتے ہیں جو عالمی اثر رکھتی ہیں۔ کورنیل یونیورسٹی اور اس کےتعلیمی ساتھی ٹیکنیون-اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو دسمبر 2011ء میں شہر نیو یارک کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا کہ وہ جزیرہ روزویلٹ پر عالمی معیار کا عملی سائنس کیمپس بنائیں۔ کیمپس واس وقت مین ہٹن کے چیلسی علاقے میں گوگل بلڈنگ میں واقع ہے۔

کورنیل این وائی سی ٹیک نے جنوری میں اپنا پہلا ڈگری پروگرام جایر کیا – کورنیل یونیورسٹی ماسٹر آف انجینئرنگ ان کمپیوٹر سائنس۔ جانسن کی جانب سے ایم بی اے کے علاوہ خزاں 2014ء میں کیمپس اپنے جیکبس ٹیکنیون-کورنیل انوویشن انسٹیٹیوٹ میں دو سالہ بین الشعبہ جاتی پروگرام پیش کرے گا جہاں طلبہ دوہری ماسٹر ڈگری حاصل کرسکیں گے – ایک کورنیل کی جانب سے اور ایک ٹیکنیون کی۔ مکمل صلاحیت کے ساتھ کیمپس آٹھ ڈگری پروگرامز پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کورنیل این وائی سی ٹیک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.tech.cornell.edu ملاحظہ کیجیے۔