جی زیڈ سی نے ہیموفیلیا اور دیگر خون کے امراض کے لیے ہیماگلوبل ٹ م ای ایچ آر پیشنٹ رجسٹری حل کو عالمی سطح پر جاری کرنے کا اعلان کر دیا

– قومی انفارمیشن انفرااسٹرکچر کے طور پر استعمال کیے گئے ویب ٹریکر-ہیموفیلیا سافٹویئر کو سمندر پار مارکیٹوں کے لیے ہیماگلوبل کا نیا برانڈ نام دیا گیا

سان فرانسسکو، 2 اپریل 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشییانیٹ پاکستان–

امراض و صورتحال کے لیے مخصوص الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈز/الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز (EMR/EHR) اور پیشنٹ رجسٹری سافٹویئر حل بنانے والے معروف ادارے جی زیڈ سی انکارپوریٹڈ نے ویب ٹریکر-ہیموفیلیا ٹ م ای ایچ آر پیشنٹ رجسٹری حل کے عالمی اجراء کا اعلان کر دیا ہے جو نئے برانڈ نام ہیماگلوبل ٹ م کے تحت استعمال ہوگا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/LA86901LOGO)

ہیماگلوبل کے اجراء کے ساتھ پہلی بار عالمی پیمانے پر نتائج کی تحقیق کی جا سکتی ہے۔ ای ایم آر/ای ایچ آر پیشنٹ رجسٹری سسٹم امریکہ میں تقریباً تمام ہی ہیموفیلیا ٹریٹمنٹ سینٹرز (HTC) کی جانب سے خون بہنے اور جمنے کے امراض کے شکار افراد کے علاج اور سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) کو اعلیٰ معیار کا پیشنٹ ڈیٹا رپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہیماگلوبل ایک مکمل-مقصد کا حامل ای ایم آر/ای ایچ آر پیشنٹ رجسٹری سسٹم ہے جو مختلف ذرائع، جیسا کہ دواخانوں، تجربہ گاہوں، شفاخانوں اور ریکارڈ آرکائیوز سے ملنے والے ڈیٹا کو مکمل کرنے اور صنعتی کے معیاری فارمیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مستحکم اور قابل اضافہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، ان فارمیٹس میں فرنٹ-آفس ایپلی کیشنز اور ایچ ایل-7 انٹرفیس کنیکٹیوٹی کے ساتھ مین فریم ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

ہیماگلوبل ایک انتہائی محفوظ ویب بیسڈ حل ہے جو ورلڈوائیڈ ویب یا نجی انٹرانیٹس کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے، اور دنیا بھر میں حکومتی ایجنسیوں، وزارت ہائے صحت، غیر سرکاری انجمنوں، جامعات، علاجی مراکز اور صحت فراہم کنندگان کے لیے مطلوب ہے۔

جی زیڈ سی انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈین ڈیوس نے کہا کہ “معالجین اور جامعات کے ساتھ مل کر امریکہ میں خون کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے ایک طاقتور ای ایچ آر پیشنٹ رجسٹری بنانے کے لیے سالوں تک کام کرنے کے بعد، ہم اپنی کامیابی کو باقی دنیا تک پہنچانے پر بہت خوش ہیں اور اس مرض کے بارے میں اپنے فہم کو حقیقتاً عالمی حیثیت دے رہےہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے پیشنٹ رجسٹری ایپلی کیشنز کو اپگریڈ اور اس کی معیاری بندی کی کوششوں میں صنعت کو اپنا پشتیبان پایا۔”

یو ایس کنسورشیم آف ہیموفیلیا ٹریٹمنٹ سینٹرز نے سی ڈی سی کے یونیورسل ڈیٹا کلیکشن (یو ڈی سی)، ہیموفیلیا ڈیٹا سیٹ ٹو میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ (MCHB) کی سرویلنس رپورٹس کی تخلیق اور انہیں جمع کرانے، ہیلتھ پیپل 2020ء نتائج اور یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کو ناموافق واقعات کی رپورٹنگ کے لیے قومی انفارمیشن انفرااسٹرکچر کے طور پر ای ایچ آر پیشنٹ رجسٹری سسٹم استعمال کیا۔

ہیماگلوبل خون بہنے اور جمنے کے امراض کی وسیع اقسام کا احاطہ کرتا ہے، جن میں ون ولی برانڈ ڈیزیز، پیدائشی ایفی برینو جینیمیا، گلانمانز تھروماس تھینیا، برنارڈ-سولیئر سنڈروم، ہیموفیلیا اور دیگر امراض شامل ہیں۔

ہیماگلوبل ہیموفیلیا کے علاجی مراکز کے لیے مریض کی معلومات کو معیاری اصطلاحات علمیہ اور مکمل تفصیلات کے ساتھ منظم کرنا، تجزیہ کرنا اور اس کا انتظام سنبھالنا آسان بناتا ہے۔ یہ محفوظ اور بروقت ڈیٹا تبادلے کو جاری کرتا ہے جو معالجین کو مختلف شعبوں میں موجود اپنے ٹیم اراکین کے سامنے مریض کی معلومات شیئر کرتے ہوئے پیش آنے والے روایتی آئی ٹی اور ضابطے کے مسائل کا خاتمہ کرنا ممکن بناتا ہے۔ یوزر انٹرفیس واضح ہے اور اسے بنیادی کمپیوٹنگ مہارتوں سے کچھ زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

جی زیڈ ایس کے بارے میں

1980ء کی دہائی کے اوائل میں سی ڈی سی نے سان فرانسسکو کو ایڈز کے مرض میں “گراؤنڈ زیرو” قرار دیا تھا۔ ہم نے “گراؤنڈ زیرو سافٹویئر” کا نام اپنایا اور اور 1993ء میں ایچ آئی وی کے لیے * لیب ٹریکر ٹ م جاری کیا، جو ہمارا پہلا الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) تھا۔

اس کے بعد سے جی زیڈ ایس دنیا بھر میں صحت عامہ کی صنعت کے لیے امراض اور حالات کے لیے مخصوص ای ایم آر/ای ایچ آر پیشنٹ رجسٹری سافٹویئر حل پیش کرنے میں معروف و رہنما ادارہ ہے۔ ادارے کی موجودہ مصنوعاتی پیشکشیں ہیموفیلیا اور خون کے امارض، اسپینا بیفیڈا کے لیے مخصوص ہیں اور دیگر امراض اور حالات کے لیے فوری طور پر موافق ہیں۔ جی زیڈ ایس امریکہ، جنوبی امریکہ اور افریقہ میں جامعات، حکومت اور غیر سرکاری انجمنوں، ادویات ساز اداروں، تشخیصی اداروں اور تمام حجم کے صحت عامہ کے اداروں کی صورت میں صارفین کی بڑی تعداد رکھتا ہے۔

www.HemaGlobal.com

info@hemaglobal.com

*لیب ٹریکر-ایچ آئی وی کو دسمبر 2009ء میں ورکو لیبز انکارپوریٹڈ (اب جانسین ڈائیگنوسٹک انکارپوریٹڈ) نے حاصل کر لیا تھا

ہیماگلوبل ٹ م اور ہیماگلوبل ٹ م گراؤنڈ زیرو سافٹویئر انکارپوریٹڈ کے رجسٹرڈ ٹریڈمارکس ہیں۔

مزید معلومات کے لیے:

جان ہولس

جی زیڈ ایس کارپوریٹ کمیونی کیشنز

+1-760-327-2333

www.hemaglobal.com

info@hemaglobal.com