دنیا کا پہلا سماجی طور پر منسلک اسمارٹ ہیڈفونز 2013ء میں مارکیٹ میں پہنچ جائے گا

– میوزک سیٹ صارف کے منسلک ہونے، دریافت کرنے اور موسیقی شیئر کرنے کو بہتر بنانے کو تیار

میامی بیچ، فلوریڈا، 29 جولائی 2013ء –

آج وہ دن ہے جب ہیڈ فون میوزک کے اجراء کے ساتھ “اسمارٹ” ہو گیا ہے، یہ ایک جدت طراز ادارہ ہے جو موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے طریقوں کو بدل رہا ہے۔  جدت طراز جیسن ہارڈی کی جانب سے بنایا گیا میوزک ایک نیا مقام تخلیق کر رہا ہے جسے سوشل اسمارٹ ویئر (ٹ م) کا نام دیا گیا ہے، یہ صارفین کے برقی آلات، مواد اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فوری طور پر منسلک کرنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ باآسانی دریافت اور شیئر کرسکیں۔ میوزک اسمارٹ آڈیو مصنوعات کی مکمل رینج جاری کر رہا ہے جو اس کے موبائل میوزک ماحول سے منسلک ہے اور ہیڈفون میں جدت کی ایک نئی لہر پیش کر رہا ہے۔

Muzik%20logo. دنیا کا پہلا سماجی طور پر منسلک اسمارٹ ہیڈفونز 2013ء میں مارکیٹ میں پہنچ جائے گا

Muzik logo.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130729/NY54513LOGO-a)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130729/NY54513-b)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130729/NY54513-c)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130729/NY54513-d)

میوزک کی مقابلے کی فضا کو بدل کر رکھ دینے والی لائن اپ میں ان کی اہم مصنوعات شامل ہیں: اسمارٹ، کانوں والے وائرلیس ہیڈفون جو سادہ و خوبصورت ڈیزائن میں بہترین آواز کے ساتھ انقلابی کیپیسٹو ٹچ کنٹرولز دیتے ہیں۔ یہ دنیا کے پہلے ہیڈفونز ہیں جو صارفین کو بنیادی طور پر فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کرنے کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ کیا سن رہے ہیں یا دنیا بھر میں گانے کو فوری طور پر بھیجنے کی سہولت دیتے ہیں۔

میوزک کے بانی، صدر اور سی ای او جیسن ہارڈی نے کہا کہ “اب جبکہ موسیقی کی صنعت اپنے چیلنجز کو دیکھ چکی ہے، اس لیے ٹیکنالوجیکل جدتوں نے مواقع کی پوری دنیا تخلیق کر دی ہے، جبکہ میوزک ایک پورا نیا زمرہ تخلیق کرنے کو گرفت میں لےرہا ہے۔ ہیڈفون دوبارہ کبھی صرف موسیقی سننے یا فون پر بات کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوگا – ہمارے ہیڈفونز ہمارے موسیقی کو دریافت کرنے،شیئر کرنے، سننے اور اس کا تجربہ اٹھانے کا طریقہ بہتر بنائیں گے۔ موسیقی کی تلاش کے علاوہ میری نظریں ڈیولپر برادری پر بھی مرکوز ہیں کہ وہ اسمارٹ ہیڈفونز کو تقویت بخشنے والی شاندار ایپلی کیشنز تخلیق کرے۔”

Muzik%20headphones%2C%20the%20worlds%20first%20smart%20wireless%20headphone. دنیا کا پہلا سماجی طور پر منسلک اسمارٹ ہیڈفونز 2013ء میں مارکیٹ میں پہنچ جائے گا

Muzik headphones, the world’s first smart wireless headphone.

ہارڈی نے مزید کہا کہ “اپنے  آخری ہیڈفون منصوبے کے بعد میں نے ہیڈفون کے زمرے میں پیشرفت اور جدت طرازی میں دھیمی رفتار کو دیکھا، اس لیے میں نے ایک ایسا ہیڈفون تیار کرنا شروع کیا جو حقیقی کنیکٹیوٹی اور خصوصی کنٹرولز صارف کو دے گا۔ میوزک کو زندگی سے روشناس کراتے ہوئے مجھے معلوم تھا کہ مجھے کسی ایسے فرد کی ضرورت ہے جو میرے وژن کو سمجھے، کاروباری فہم و فراست اور صنعت کی خوب سمجھ بوجھ رکھتا ہو۔ جان کاؤلی ایک فطری و اولین پسند تھے جو انتظامی ماحول میں ملٹی ملین ڈالرز کے کام چلانے کے آزمودہ ٹریک ریکارڈ اور موسیقی کی صنعت میں ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔”

میوزک کے چیف اسٹریٹجی آفیسر اور نائب چيئرمین جان کاؤلی میوزک ورلڈ انٹرٹینمنٹ میں سی او او کی حیثیت سے کامیاب دور گزارنے کے بعد میوزک میں  آئے، یہ کمپنی بیونسے اور ڈیسٹینیز چائلڈ کی مینجمنٹ کمپنی کے طور پر  معروف ہے۔

کاؤلی نے کہا کہ “ہم آڈیو کی دنیا میں محض ایک اور ہیڈفون کمپنی نہیں ہیں۔ ہم ویئرایبل ٹیکنالوجی کمپنی ہیں  جو اسمارٹ ہیڈفونز اور لوازمات بناتی ہے۔ جیسن کا وژن جوہر قابل ہے اور ہماری واحد توجہ آج کے مقبول ترین شعبوں میں سے ایک ویئرایبل ٹیکنالوجی اور منسلکہ ڈیوائسز میں دنیا کے جدت طراز اداروں – ایپل، گوگل، مائیکروسافٹ، نائیکی اور سام سنگ – میں جگہ پانے پر مرکوز ہیں ۔”

Jason%20Hardi%2C%20Muzik%20Founder%20%26%20CEO. دنیا کا پہلا سماجی طور پر منسلک اسمارٹ ہیڈفونز 2013ء میں مارکیٹ میں پہنچ جائے گا

Jason Hardi, Muzik Founder & CEO.

کاؤلی نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ہم اپنے مقصد میں بہت واضح ہیں۔ ہماری توجہ زبردست صارفی تجربے کی جدید مصنوعات بنانے کے ساتھ ساتھ مصنوعات کے ارتقاء اور پیٹنٹ پورٹ فولیو پر مرکوز ہوگی ۔”

ہارڈی اورکاؤلی نے مل کر گزشتہ سال میں میوزک کوبنایا، بہترین ہارڈویئر  اور سافٹویئر پروڈکٹ لائن اپ بنائی اور ایک ایسی طاقتور ٹیم  تشکیل دی جس میں صنعتی رہنما، منسلکہ سرمایہ کاری اور آگے کی سوچ رکھنے والی اسٹریٹجک شراکت دار شامل ہیں  جو صارفین کو بہتر، انٹرایکٹو موسیقی سننے کا تجربہ فراہم کرنے کےلیے متحرک ہیں۔

میوزک ہیڈفونز اور دیگر متعلقہ مصنوعات 2013ء کی چوتھی سہ ماہی میں عوامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ میوزک مصنوعات کی پری سیلز کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ www.muzikofficial.com پرہمارا دورہ کیجیے یا بذریعہ سوشل میڈیا @MuzikOfficial پر آئیے۔

John%20Cawley%2C%20Muzik%20Chief%20Strategy%20Officer%20and%20Vice%20Chairman. دنیا کا پہلا سماجی طور پر منسلک اسمارٹ ہیڈفونز 2013ء میں مارکیٹ میں پہنچ جائے گا

John Cawley, Muzik Chief Strategy Officer and Vice Chairman.

میوزک کے بارے میں

جیسن ہارڈ کی جانب سے بنایا گیا میوزک ایک ٹیکنالوجی ادارہ ہے جو سوشل اسمارٹ ویئر ٹ م کہلانے والا نیا زمرہ تخلیق کر رہا ہے۔ میوزک کا مقصد دنیا کے سب سے اسمارٹ ہیڈفون تیار کرنا ہے،جنہیں  اسمارٹ فونز کےلیےڈیزائن کیا گیا ہے، جو آرٹ ٹیکنالوجی کو  زبردست سافٹویئر پلیٹ فارم کےساتھ ملائیں اور لوگوں کو سوشل میڈیا سے منسلک کریں۔ آپ میوزک کو آن لائن www.muzikofficial.com پر اور سوشل میڈیا کے ذریعے @MuzikOfficial پر دیکھ سکتے ہیں۔