سیلاس فلوڈ پروسیسنگ کارپوریشن نے نام بدل کر لنڈے انجینئرنگ نارتھ امریکہ انکارپوریٹڈ رکھ دیا

بلو بیل، پنسلوینیا، 12 مارچ 2013ء/پی آرنیوزوائر–

سیلاس فلوڈ پروسیسنگ کارپوریشن نے آج اعلان کیا کہ ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے نام تبدیل کر کے لنڈے انجینئرنگ نارتھ امریکہ انکارپوریٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی ہے جو فوری طور پر موثر ہوگا۔ ادارہ ایئر سیپریشن اور آمیزش گیس پلانٹس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی آتش دان اور صفائی، پیٹرو کیمیکل، کیمیکل، گیس اور ادویات سازی کی صنعتوں کےلیے آتش گیری کے آلات تیار، فراہم اور تعمیر کرتا ہے۔

1983ء میں میونخ، جرمنی کے لنڈے اے جی کی جانب سے حاصل کیا گیا سیلاس فلوڈ پروسیسنگ کارپوریشن لنڈے کے انجینئرنگ ڈویژن کا ماتحت ادارہ بنا، جو دنیا بھر میں پلانٹ انجینئرنگ اور تعمیر میں معروف ٹیکنالوجی شراکت دار ہے۔ 2009ء میں نافٹا خطے کے لیے خدمات فراہم کرنے والی لنڈے انجینئرنگ کے ایئر سیپریشن، ہائیڈروجن اور آمیزش گیس پلانٹ مصنوعات کی فہرست کو سیلاس فلوڈ پروسیسنگ کارپوریشن میں منتقل کر دیا گیا۔ اسی سال سیلاس فلوڈ پروسیسنگ کارپوریشن کو ہیوسٹن، ٹیکساس میں ری ویمپ سروسز گروپ میں منتقل کیا گیا، تاکہ مغربی امریکہ اور کینیڈا میں ادارے کے صارفین کو مزید بہتر انداز میں خدمات فراہم کی جا سکیں۔

لنڈے انجینئرنگ نارتھ امریکہ کے صدر اور سی ای او بروس ہین سنگر نے کہا کہ “نام کی تبدیلی عالمی ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، حصول اور تعمیراتی ادارے کی حیثیت سے ہمارے درجے کو زیادہ بہتر انداز میں نمایاں کرتی ہے۔ اس قدم کے ذریعے دنیا کی معروف گیس اور انجینئرنگ کمپنی کے رکن کی حیثیت سے ہمارے زیر تحویل وسائل  ہمارے صارفین کے سامنے زیادہ واضح ہوں گے۔”

ادارے کے ٹیکنالوجی آتش دان اور آتش گیری کے عمل کے آلات سیلاس (ر) ٹریڈ مارکیٹ کے تحت ہی مارکیٹ کیے جائيں گے۔

ہائیڈرو-کیم بدستور ادارے کا ایک شعبہ رہے گا، اور اس یونٹ کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔ ہائیڈرو-کیم 0.1 سے 15 ایم ایم ایس سی ایف ڈی (100 سے 17 ہزار این سی ایم ایچ) تک کی گنجائش کے ہائیڈروجن اور مرکب گیس پلانٹ میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کے معیاری پلانٹس صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے معیار کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔

تلسا، اوکلاہوما میں دفاتر اور پورٹ آف کاتوسا، اوکلاہوما میں ساخت گری کی تنصیبات کے ساتھ لنڈے پروسس پلانٹس انکارپوریٹڈ لنڈے گروپ کے رکن کی حیثیت سے علیحدہ کام جاری رکھے گا اور قدرتی گیس، صفائی، پیٹروکیمیکل اور ہیلیم اور ہائیڈروجن لیکوئیفائیر صنعتوں کے خدمات فراہم کرے گا۔

مزید معلومات کےلیے ملاحظہ کیجیے: http://www.lindeus-engineering.com

لنڈے گروپ کے بارے میں

لنڈے گروپ ایک عالمی معیار کی گیس و انجینئرنگ کمپنی ہے جو دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک میں تقریباً62 ہزار ملازمین رکھتی ہے۔ 2012ء کے مالی سال میں لنڈے نے 15.280 ارب یوروز (19.9 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدنی حاصل کی۔ گروپ کی حکمت عملی طویل المیعاد بنیادوں پر منافع بخش ترقی کی جانب سفر ہے اور اس کی توجہ مستقبل کے حوالے سے مصنوعات اور سروسز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی کاروباروں کی توسیع پر مرکوز ہے۔ لنڈے اپنے حصص یافتگان، کاروباری شراکت داروں، ملازمین، معاشرے اور ماحول کے حوالے سے ذمہ دارانہ افعال انجام دیتا ہے – اپنے ہر کاروباری شعبے، خطے اور دنیا بھر کے مقامات پر۔ ادارہ ایسی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات سے وابستہ ہے جو صارفی قدر اور ماحول دوست ترقی کے اہداف کو یکجا کریں۔

مزید معلومات کے لیے لنڈے گروپ کو آن لائن دیکھیں www.linde.com