شاؤ چی وی: سیچوان اور یاآن پہلے ہی کی طرح خوبصورت اور محفوظ

چینگ ڈو، چین، 4 جولائی/سن ہوا نیوز ایجنسی-ایشیانیٹ –

24 جون کو لوشان کاؤنٹی، یاآن شہر کی جانچ کی تکمیل کے بعد ڈائریکٹر جنرل قومی سیاحتی انتظامیہ چین شاؤ چی وی نے کہا کہ “سیچوان اور یاآن بدستور خوبصورت اور محفوظ علاقے ہیں جیسا کہ وہ پہلے تھے۔ لوشان کاؤنٹی اور باؤکسنگ کاؤنٹی بحالی اور تعمیر نو کے عمل سے گزر رہی ہیں، اور سیچوان کو اپنی سیاحتی مارکیٹ مکمل طور پر کھولنی اور بحال کرنی چاہیے۔ اور میں چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر میں دوستوں کو سیچوان صوبے کا سفر کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔”

عظیم پانڈوں کی سرزمین سیچوان جنوب مغربی چین کے دوردراز علاقے میں دریائے یانگزے کے بالائی علاقے میں اور 30 درجے کے جادوئی عرض بلد پر واقع ہے، اور “فراوانی کی سرزمین” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جیوچائیگو وادی – “پریوں کی دنیا”، ہوانگ لونگ “زمین پر جنت کا تالاب”، کوہ ایمی – چار بدھ تفریح گاہوں میں سے ایک اور ڈاؤ چنگ یاڈنگ میں شانگری-لا “بلو اسٹار میں آخری جنت”، یہ اپنے عظیم پہاڑوں اور دریاؤں، لذیذ کھانوں، شراب اور چائے، بے مثال مقامی تماشا گھروں، جامع ثقافتی اور ہمہ گیر تبتی، چیانگ اور یی مقامی ملبوسات کے باعث سیاحوں کے لیے کشش رکھتا ہے۔

اب سیچوان سفر کے خواہاں افراد اور سیاحوں کو صوبے کے دورے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ آپ متفکر ہیں تو آپ آئیں گے؛ اور آپ آئیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ فکر رکھتے ہیں۔ سیچوان آپ کے خیال سے اور خوبصورت ہو رہا ہے۔

www.tsichuan.com پر مزید جانیے

ذریعہ: سیچوان صوبائی سیاحتی معلوماتی مرکز

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=229820

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=229821

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=229822

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=229823

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=229824