لوشان ماؤنٹین فوٹوگرافی آرٹ نمائش کی تقریب تقسیم اعزازات اور نمائشی دورے کا آغاز

بیجنگ وانگ فوجنگ پیڈسٹیرین اسٹریٹ پہلا اسٹاپ تھا

بیجنگ، 18 جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

چین کی قومی فوٹوگرافی آرٹ نمائش بموضوع “لوشان کا خواب اور چین سے تعلق” نے حال ہی میں بیجنگ میں ایک تقریب اعزازات منعقد کی۔ نمائش کو مشترکہ طور پر چائنہ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن اور جیانگ سی صوبے کی لوشان ماؤنٹین سینک اسپاٹ ایڈمنسٹریشن نے منعقد کیا تھا۔ اسی روز تمام اعزازات یافتہ فن پاروں کے لیے چین کی قومی سیاحتی نمائش اسی مقام پر شروع ہوئی جو ان کا پہلا اسٹاپ تھا، بیجنگ وانگ فوجنگ پیڈسٹیرین اسٹریٹ پر۔ یہ نمائش پانچ دن تک موجود رہے گی، جس میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتنے والے فن پاروں اور شاندار فوٹوگرافی کے کاموں کے 134 نمونوں کو لوشان ماؤنٹین نیشنل فوگرافی آرٹ نمائش کے لیے منتخب کیا گیا۔

لوشان ماؤنٹین کو دنیا بھر میں “آسمان تلے خوبصورت ترین پہاڑی منظر” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایک خنک موسم گرما لوشان ماؤنٹین کو گرمیوں کے مہینوں میں ٹھنڈک پانے کے لیے ایک مثالی تفریح گاہ بنا دیتا ہے اور دنیا بھر سے کئی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا چکا ہے۔

نمائش نے پرجوش فوٹوگرافرز اور عوام کی جانب سے 28 جون 2012ء سے 28 فروری 2013ء کے دوران لوشان ماؤنٹین کی تصاویر جمع کیں۔ اس عرصے کے اختتام پر آرگنائزنگ کمیٹی کو دو زمروں میں 6,090 سے زیادہ انٹریز موصول ہوئیں: قدرتی منظر اور تاریخی و ثقافتی دلچسپی میں۔

ان شاہکاروں کو آنے والے مہینوں میں بیجنگ اور شنگھائی سمیت کئی مقامات پر دوروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گا، جو عوام کو لوشان ماؤنٹن کے بارے میں سمجھنے اور اس سے مانوس ہونے کا موقع دیں گی۔

جب یہ فوٹوگرافی نمائش منعقد ہوئی، چائنہ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کے مہمانوں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد اور اعزاز یافتہ فوٹوگرافرز نے وانگ فوجنگ پیڈسٹیرین اسٹریٹ پر فوٹوگرافی نمائش کا دورہ کیا اور جیتنے والے فن پاروں پر تبصرے کیے۔ چائنہ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر لیو گینگ چیان نے ایک پرجوش تقریر کی، اور کہا کہ ایسوسی ایشن فوٹوگرافرز کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی ثقافت سے آگہی اور جمالیاتی سطحوں کو بہتر بنانے میں مستقل مدد دینے سے وابستہ ہیں، ساتھ ساتھ فوٹوگرافی کی تعلیم اور نئے باصلاحیت افراد کو آکے لانے میں بھی۔ منتظم کی حیثیت سے چائنہ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن نے نیشنل فوٹوگرافی آرٹ نمائش کے اس پورے دورے میں مکمل سپورٹ اور فراہم کی اور وکالت کی، اس کا موضوع  “لوشان کا خواب اور چین سے تعلق” تھا، جس میں نمائش کی بہترین ضروریات اور اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ نمائش زیادہ افراد کو لوشان ماؤنٹین کے بارے میں جاننے اور ساتھ ساتھ لوشان ماؤنٹین کی ثقافت اور سیاحت ے فروغ میں متحرک کردار ادا کرنے کا بھی موقع دے گی۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

یان جنگ وی

502748342@qq.com

+86-150-7928-8180

ذریعہ: لوشان ٹورازم کمپنی لمیٹڈ