ماسیمو عرب ہیلتھ میں مریضوں کے لیے جدید و بغیر آپریشن کی مانیٹرنگ ٹیکنالوجیز پیش کرتا ہے

– کل کی میڈیکل ٹیکنالوجی کوآج دیکھنے کے لیے ہال 1 یوایس پویلین، بوتھ ای39 کا دورہ کیجیے

اروائین، کیلیفورنیا، 28 جنوری 2013ء–

ماسیمو (نیس ڈیک: MASI) 28 سے 31 جنوری تک جاری دنیا کی سب سے طویل صحت عامہ کی نمائش عرب ہیلتھ میں واپس آیا ہے، یہ نمائش ہر سال دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوتی ہے، جہاں وہ جدید، بغیر آپریشن کے مریضوں کی مانیٹرنگ کی ٹیکنالوجیز کی نمائش کرنے کے لیے شریک ہوگا– جس میں شامل ہیں جدید ایس ای ٹی (ر) میژر –تھرو موشن پلس آکسی میٹری اور رینبو (ر) پلس سی او-آکسی میٹری (ر) – جو مشرق وسطیٰ بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے معیار بنتے جا رہے ہیں۔

ماسیمو نصف درجن سے زائد ہینڈ ہیلڈ، موبائل، او آر، آئی سی یو، این آئی سی یو اور بیڈسائیڈ ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کرے گا۔ عرب ہیلتھ میں ڈسپلے پر موجود جدید ماسیمو طبی آلات میں شامل ہیں:

ریڈیکل -7 (ر)

 2012ء ریڈیکل-7 (ر)معالجوں کو مریضوں کے نتائج بہتر بنانے اور مختلف طریقوں سے دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات کو کم کرنے کے قابل بناتا ہے، جیسا کہ خون کی منتقلی پر آنے والے اخراجات اور بغیر آپریشن کے ہیموگلوبین (SpHb®) کے ذریعے خون کے اخراج کو پہلے سے جانچنے، پلتھ ویری ایبلٹی انڈیکشن (PVI®) کے ساتھ فلوڈ مینجمنٹ کو آپٹمائز کرنے اور اکوسٹک رسپائریشن ریٹ (RRaTM) کے ساتھ تنفس میں تناؤکا  قابل بھروسہ انداز میں سراغ لگانے جیسے عوامل۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120326/LA76174-c)

ماسیمو رینبو (ر) ٹیکنالوجی معالجین کو بغیر کاٹ پھینٹ کے مختلف خون، مایع اور ہوااور تنفس کے معیارات کو سمجھنے کی سہولت دیتا ہے جن کے لیے پہلے آپریشن یا پیچیدہ طریقوں کی ضرورت ہوتی تھی، ان میں SpHb ®، آکسیجن کانٹنٹ (SpOCTM)، کاربوکسی ہیموگلوبین (SpCO®)، میتھیموگلوبین (SpMet®)، PVI®، اور RRaTM شامل ہیں، جن کے ساتھ ماسیمو SET® میژر-تھرو موشن اور کم پروفیوژن پلس آکسی میٹری برائے آکسیجن سیچوریشن (SpO2)، نبض کی رفتار، اور پرفیوژن انڈیکس (PI) بھی ہیں۔ ٹچ، ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ساتھ معالجین فوری تجزیے کے لیے کسی بھی پیرامیٹر کو اسکرین پر ایک جگہ سے دوسری جگہ پر حرکت دے سکتے ہیں یا پھیلا یا گھٹا سکتے ہیں ۔ ہینڈ ہیلڈ ریڈیکل -7 (ر) میں معیاری وائرلیس کنیکٹیوٹی مریضوں کو منسلک رکھتی ہے یہاں تک کہ وہ او آر سے انتہائی نگہداشت کے شعبوں اور عام وارڈ تک منتقل ہو رہے ہوں تب بھی۔

ماسیمو پیشنٹ سیفٹی نیٹ ٹ م

ماسیمو پیشنٹ سیفٹی نیٹ ٹ م ریموٹ مانیٹرنگ اور معالج نوٹیفکیشن نظام ماسیمو رینبو (ر) پلس سی او-آکسی میٹری  ٹ م اور رینبو (ر) اکوسٹک مانیٹرنگ ٹ م مع وائرلیس معالج نوٹیفکیشن بذریعہ پیجر یا اسمارٹ فون – چار منزلوں پر 80 مریضوں تک کے لیے حفاظت کی ایک بے مثال سطح پیش کر رہا ہے۔ پیشنٹ سیفٹی نیٹ ابتدائی طبی رسپانس کی سہولت دیتا ہے تاکہ نگہبانی کے فرائض انجام دیے جا سکیں اور غیر ضروری آئی سی یو منتقلی سے بچا جا سکے جبکہ مریض کی حفاظت کے لیے جوائنٹ کمیشن اور انیستھیسیا پیشنٹ سیفٹی فاؤنڈیشن کے رہنما اصولوں کو پورا کیا جا سکے (1)۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110912/LA64995)

ایس پی ایف او 2 ٹ م

ایس پی ایف او 2 ٹ م ایک نیا جزوی آرٹیرئیل آکسیجن سیچوریشن پیرامیٹر ہے جو ایس پی ایچ بی (ر)، ایس پی سی او (ر)، ایس پی ایم ای ٹی (ر)، ایس پی ایف او 2 ٹ م، ایس پی او سی ٹ م، پرفیوژن انڈیکس، پی وی آئی (ر) اور میژر-تھرو موشن اور لو پرفیوژن ایس پی او 2 اور پلس ریٹ کی ہمہ وقت مانیٹرنگ  کے لیےپہلے بغیر کاٹ پھینٹ کے سنسر رینبو (ر) یونیورسل رسپوزیبل سپرسنسر ٹ م کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اب تک پلس آکسی میٹرز کارگر آکسیجن سیچوریشن (SpO2) کو صرف ماپنے اور ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، اس لیے جب مریض میں اضافی کاربوکسی ہیموگلوبین (کاربن مونوآکسائیڈ کے زہر سے) اور/یا اضافی میتھیموگلوبین (ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی 30 سے زائد عام ادویات سے ہونے والے منفی ری ایکشن کے نتیجے میں) ظاہر ہوتیں تو وہ حقیقی آکسیجن سیچوریشن کے بجائے کارگر آکسیجن سیچوریشن کو بڑھا کر ظاہر کرتا تھا۔ ایس پی ایف او 2 ٹ م زیادہ بہتر آرٹیرئیل آکسی جنیشن اندازوں کو ممکن بناتا ہے اور ابتدائی لمحات ہی میں حقیقت کے ادراک اور علاج کے بروقت فیصلوں میں مددگار ہو سکتا ہے۔ ایس پی ایف او 2 ٹ م یو ایس ایف ڈی اے 510 (کے) منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130127/LA48858)

چند منظر:

ماسیمو بوتھ پر ہم مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کے چند مناظر پیش کرنے کے ساتھ مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔

ماسیمو پرونٹو-7 (ر)

ماسیمو پرونٹو-7 (ر) ہتھیلی کے حجم کی ایک ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس ہے جسے فوری اور آسان بغیر کاٹ پھینٹ کے ہیموگلوبین (ایس پی ایچ بی (ر))، ایس پی او 2، نبض کی رفتار اور پرفیوژن انڈیکس کو فوری جانچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں، بغیر کسی سوئی کے استعمال کے،  ہیموگلوبین کو ماپنے کے لیے پیش کردہ جدید حل وقت برباد کرنے والے لیبارٹری تجزیوں، خون میں ملاوٹ، خطرناک طبی فضلے یا روایتی خون تجربات کے حوالے سے مریضوں کی بے چینی سے نجات دیتا ہے – پرونٹو-7(ر) بغیر کاٹ پھینٹ کے ہیموگلوبین ماپنے کی فوری صلاحیت کو معالج کے ہاتھوں میں دیتا ہے۔ صرف 13 سینٹی میٹر ضرب 7.2 سینٹی میٹر ضرب 2.5 سینٹی میٹر (5.1 انچ ضرب 2.8 انچ ضرب 1 انچ) اور 296 گرام (10.5 اونس) وزن کے ساتھ، پرونٹو-7(ر)وہ سہولت، رفتار اور درستگی پیش کرتا ہے جس کی آج کل کے معالجین کو ضرورت ہے تاکہ وہ بروقت جائزہ اور علاج کے حوالے سے فیصلہ لے سکیں۔ نصب 802.11 بی/جی اور بلوٹوتھ کمیونی کیشن سہولیات وائرلیس پرنٹنگ اور ٹیسٹ نتائج کو فوری و آسانی سے ای میل کرنے کو ممکن بناتی ہیں۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110831/LA59123)

ماسیمو کے بانی اور سی ای او جو کیانی نے کہا کہ “ہم اپنے  جدید، بغیر کاٹ پھینٹ کے مریض کو مانیٹر کرنے والے آلات کو عرب ہیلتھ میں پیش کرنے اور ان کا مظاہرہ کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ بھر میں معروف ہسپتالوں کی ایک بڑی تعداد ماسیمو ایس ای ٹی (ر) پلس آکسی میٹری اور رینبو (ر) پلس سی او-آکسی میٹری کو اپنا رہی ہے، ہم اپنی بہترین پیشنٹ مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کو دنیا کے اس اہم خطے میں متعارف کروا کر خوش ہوں گے۔

(1) ٹینزر، اینڈریاس ایچ؛ پائیک، جوشوا بی؛ میک گرا، سوسن پی؛ بلیک، جارج ٹی۔ “امپیکٹ آف پلس آکسی میٹری سرویلنس آن ریسکیو ایونٹس اینڈ انٹینسو کیئر یونٹ ٹرانسفرز: اے بیفور-اینڈ-آفٹر کنکرینس اسٹڈی” انستھیسیولوجی، فروری 2010ء، جلد 112، شمارہ 2۔ آن لائنی یہاں دستیاب

ماسیمو کے بارے میں

ماسیمو (نیس ڈیک: MASI) بغیر کاٹ پھینٹ کے جدید مانیٹرنگ ٹیکنالوجیز بنانے والا ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جس نے مریضوں کی دیکھ بھال میں زبردست بہتری کی ہے – اور “ناقابل حل” مسائل کو حل کرنے میں مدد دی ہے۔ 1995ء میں ادارے نے میژر-تھرو موشن اور لو پرفیوژن پلس آکسی میٹری کا آغاز کیا، جسے ماسیمو ایس ای ٹی (ر) کا نام دیا گیا، جس نے حقیقتاً خطرے کی غلط گھنٹیوں کا خاتمہ کیا اور معالجین کو زندگی کے لیے خطرہ بننے والے مواقع کو سمجھنے میں مدد کے لیے پلس آکسی میٹری کو بڑھایا۔ 100 سے زائد آزاد اور معروضی  تحقیق نے ظاہر کیا کہ ماسیمو ایس ای ٹی (ر) دیگر پلس آکسی میٹری ٹیکنالوجیز کو مقابلے میں باہر کرتی ہے، یہاں تک کہ سخت ترین طبی حالات میں بھی، جس میں مریض کی حرکت اور کم پیریفرل پرفیوژن شامل ہیں۔ 2005ء میں ماسیمو نے رینبو ایس ای ٹی (ر) پلس سی او-آکسی میٹری ٹیکنالوجی متعارف کروائی جو خون کے اجزا کی بغیر کانٹ پھینٹ کے اور مستقل مانیٹرنگ کی سہولت دیتی ہے جس کے لیے پہلے نشتر آزمانے پڑتے تھے، جس میں مکمل ہیموگلوبین (ایس پی ایچ بی (ر))، آکسیجن کونٹنٹ (ایس پی او سی ٹ م)، کاربو آکسی ہیموگلوبین (ایس پی سی او (ر)، میتھیموگلوبین (ایس پی ایم ای ٹی (ر)) اور پلتھ ویری ایبلٹی انڈیکس (پی وی آئی (ر)) کے علاوہ ایس پی او 2، نبض کی رفتار اور پرفیوژن انڈیکس (پی آئی) شامل ہیں۔ 2008ء میں ماسیمو نے پیشنٹ سیفٹی نیٹ ٹ م متعارف کروایا، جو ایک ریموٹ مانیٹرنگ اور معالج کے لیے وائرلیس نوٹیفکیشن نظام تھا جسے ہسپتالوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ امدادی کوششوں کی ناکامی سے بچا جا سکے اور ایسی اموات اور زخمی ہونے کے امکانات کو کم کیا جا سکے جن سے بچا جا سکتا ہے۔ 2009ء میں ماسیمو نے رینبو (ر) اکوسٹک مانیٹرنگ ٹ م متعارف کروائی، جو اکوسٹک رسپائریشن ریٹ (آر آر اے ٹ م) کی بغیر کانٹ پھینٹ کے اور مستقل مانیٹرنگ کا پہلا طریقہ تھا۔ ماسیمو کا رینبو (ر) ایس ای ٹی (ر) ٹیکنالوجی پلیٹ فارم مریضوں کی حفاظت میں اک انقلابی قدم پیش کرتا ہے جو معالجین کو زندگی کے لیے خطرہ بننے والے حالات کو سمجھنے اور علاج کے آپشنز میں رہنمائی کے ذریعے مدد کرتا ہے۔ 2010ء میں ماسیمو نے دماغی افعال کی مانیٹرنگ ٹیکنالوجی اور آلات تیار کرنے والے معروف ادارے سیڈلائن (ر) کو خرید لیا۔ 2012ء میں ماسیمو نے اسپائر سیمی کنڈکٹر ایل ایل سی کے حصص حاصل کیے، جو جدید ایل ای ڈی اور دیگرکمپوننٹ لیول ٹیکنالوجیز کا بنانے والا ہے؛ اور فیزین اے بی میں بھی،انتہائی مختصر مین اسٹریم اور سائیڈ اسٹریم کاپنوگرافی، ملٹی گیس اینالائزرز اور دستی کاپنومیٹری حل بنانے اور تیار کرنے والا ہے۔ ماسیمو ایس ای ٹی (ر) اور ماسیمو رینبو (ر) ایس ای ٹی (ر) ٹیکنالوجیز دنیا بھر کے 50 طبی آلات بنانے والوں کے 100 سے زائد ملٹی پیرامیٹر پیشنٹ مانیٹرز میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔ 1989ء میں قائم ہونے والا ماسیمو کا ہدف “مریضوں کے لیے نتائج کو بہتر بنانا اور علاج کے اخراجات کو کم کرنا ۔۔۔ بغیر کاٹ پھینٹ کے مانیٹرنگ کو نئے مقامات اور ایپلی کیشنز تک لے جا کر (ر)” ہے۔ ماسیمو اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات www.masimo.com پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

اس خبری اعلامیہ میں مستقبل کے حوالے سے بیانات شامل ہیں جن کی تعریف پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کےحوالے سے سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کی شق 27 اے اور سیکورٹیز ایکسچینج  ایکٹ 1934ء کی شق 21 ای میں کی گئی ہے۔مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات موجودہ توقعات اور ہمیں متاثر کرنے والے مستقبل کے واقعات پر مبنی ہیں اور خطرات و غیر یقینی کیفیات کے زیر اثر ہیں، جن میں سے تمام کی پیش بینی کرنا مشکل ہے اور کئی ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں اور نتائج کو مستقبل کے حوالے سے پیش کردہ بیانات میں ممکنہ نتائج سے فی الحقیقت اور ناموافقانہ انداز میں مختلف کر سکتے ہیں، ایسے عناصر میں شامل ہیں: طبی نتائج کی دہرانے کی صلاحیت کے حوالے سے ہمارے مفروضات کے حوالے سے خطرات، اس حوالے سے خطرات کہ ماسیمو ایس پی ایچ بی تمام مریضوں میں ایچ بی کی تبدیلیوں کا درست طریقے سے پتہ چلا سکے گا اور جھکا رکھ پائے گا، ہمارے ان مفروضوں سے متعلقہ خطرات کہ ماسیمو پیشنٹ سیفٹی نیٹ امدادی سرگرمیوں کی ناکامی کی صورت میں تمام مانیٹر کیے جانے والے مریضوں کے لیے ہسپتالوں کو اموات اور زخموں سے بچانے میں مدد دیتا ہے، ایس پی ایف او 2 ٹ م اور سپر سنسرز کے حوالے سے خطرات جو بلڈ آکسی جنیشن اور ہیموگلوبن کو درست ترین انداز میں ماپنے کے جدید حل کا نماءندہ ہے، جو معالجین کو وقت سے پہلے مداخلت کرنے یا علاج کا بہتر فیصلہ کرنے میں مدد دے، ہمارے اس یقین سے منسلکہ خطرات کا پرونٹو-7 تمام مریضوں کی دیکھ بھال کے ایک ہی مقام پر ہیموگلوبین (ایس پی ایچ بی (ر))، ایس پی او 2، نبض کی رفتار اور پرفیوژن انڈیکس  کی فوری اور آسان بغیر کاٹ پھینٹ کے چیکنگ کو ممکن بناتا ہے، ساتھ ساتھ دیگر عناصر جن پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (“ایس ای سی”) میں جمع کی گئی ہماری تازہ ترین رپورٹوں کے “رسک فیکٹرز” حصے میں بحث کی گئی ہے، جو ایس ای سی کی ویب سائٹ www.sec.gov سے مفت حاصل کی جا سکتی ہیں۔ گو کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ توقعات معقول ہیں، لیکن ہم نہیں جانتے کہ ہماری توقعات درست ثابت ہوں گی یا نہیں۔ تمام مستقبل کے حوالے سے بیانات جو اس اعلامیہ میں شامل ہیں دستبرداری کے حوالے سے اپنی کلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ آپ کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ان مستقبل کے حوالے سے بیانات بے جا بھروسہ نہ کریں، جو صرف آج کی تاریخ کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔ ہم ان بیانات یا ایس ای سی میں پیش کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹوں میں پیش کردہ “خطرات کے عناصر” کو اپڈیٹ، ترمیم یا وضاحت کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتے ، چاہے وہ کسی نئی معلومات کا نتیجہ ہوں یا مستقبل کے واقعات وغیرہ کا، الا یہ کہ سیکورٹیز قوانین کے تحت ان کی ضرورت ہو۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مائیک ڈرومنڈ

ماسیمو کارپوریشن

فون: (949) 297-7434

ای میل: mdrummond@masimo.com

ماسیمو، ایس ای ٹی، سگنل ایکسٹریکشن ٹیکنالوجی، امپروونگ پیشنٹ آؤٹ اینڈ ریڈیوسنگ کاسٹ آف کیئر ۔۔۔ بائے ٹیکنگ نان انویزِو مانیٹرنگ ٹو نیو سائٹس اینڈ ایپلی کیشنز، رینبو، ایس پی ایچ بی، ایس پی او سی، ایس پی سی او، ایس پی ایم ای ٹی، پی وی آئی، رینبو اکوسٹک مانیٹرنگ، آر آر اے، ریڈیکل-7، ریڈ-87، ریڈ-57، ریڈ-8، ریڈ-5، پلس کو-آکسی میٹری، پلس کو-آکسی میٹر، ایڈاوپٹو تھریشولڈ الارم اور ایس ای ڈی لائن ماسیمو کارپوریشن کے ٹریڈ مارکس یا رجسٹرڈ ٹریڈمارکس ہیں۔ پیشنٹ سیفٹی نیٹ اور پی ایس این کے ٹریڈمارکس کا استعمال یونیورسٹی ہیلتھ سسٹم کنسورشیم کے لائسنس کے تحت ہے۔