میجک لیپ نے نئی سرمایہ کاری میں 793.5 ملین ڈالرز کا اعلان کردیا

علی بابا سرمایہ کاری کی رہنمائی کرتا ہوا

ڈینیا بیچ، فلوریڈا، 2 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– میجک لیپ انکارپوریٹڈ (“میجک لیپ”) نے آج نئی سرمایہ کاری میں 793.5 ملین ڈآلرز کا اعلان کیا ہے، جس کی رہنمائی علی بابا گروپ کر رہا ہے۔ مسلسل سرمایہ کاری گوگل انکارپوریٹڈ، کویل کوم انکارپوریٹڈ، بذرعہ اپنے وینچر سرمایہ کاری گروپ، کویل کوم وینچرز، اور دیگر کی جانب سے آ رہی ہے۔ نئی سرمایہ کاری وارنربرادرز اور درجہ اول کے مالیاتی اداروں بشمول فڈیلٹی مینجمنٹ اینڈ ریسرچ کمپنی، جے پی مورگن انوسٹمنٹ مینجمنٹ، مورگن اسٹینلی انوسٹمنٹ مینجمنٹ کی جانب سے بھی آتی ہے اور سرمایہ اور کھاتوں پر مشاورت ٹی رو پرائسایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ اور ویلنگٹن مینجمنٹ کمپنی نے فراہم کی۔

Magic Leap logo.

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150701/227546LOGO

میجک لیپ انکارپوریٹڈ کے بانی، صدر اور سی ای او رونی ابووٹز نے کہا کہ “میجک لیپ میں ہم ایک نئی دنیا تخلیق کر رہے ہیں جہاں ڈیجیٹل اور فطری حقیقتیں حیران کن نئے تجربات کو ممکن بنانے کے یےہموار انداز میں یکجا ہوتی ہیں۔ یہ سرمایہ کاری نئے مکسڈریئلٹی لائٹ فیلڈ ٹ م تجربے کو سب تک پہنچانے کی رفتار بڑھائے گی۔ ہم تزویراتی شراکت دار کی حیثیت علی بابا کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ وہ علی بابا کے پلیٹ فارمز پر 400 ملین سے زیادہ افراد کو میجک لیپ کی انقلابی مصنوعات سے متعارف کروانے میں مدد دے۔”

علی بابا کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین جو تسائی نے کہا کہ “ہم میجک لیپ جیسے مستقبل بین اور جدت طراز اداروں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو نمایاں مصنوعات اور ٹیکنالوجی تیار کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ علی بابا ایسے شراکت دار کو مدد بھی فراہم کر سکتا ہے اور اس سے سیکھ بھی سکتا ہے، اور ہماری نظریں میجک لیپ کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔”

علی بابا، وارنربرادرز، فڈیلٹی مینجمنٹ اینڈ ریسرچ کمپنی، جے پی مورگن انوسٹمنٹ مینجمنٹ، مورگن اسٹینلی انوسٹمنٹ مینجمنٹ، ٹی رو پرائس ایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ کی جانب سے سرمائے اور کھاتوں پر مشاورت، ویلنگٹن مینجمنٹ کمپنی، اور دیگر میجک لیپ کے موجودہ سرمایہ کاروں میں شامل ہوں گے: گوگل انکارپوریٹڈ، کویل کوم وینچرز، لیجنڈریانٹرٹینمنٹ، کے کے آر، ولکان کیپٹل، کلینر پرکنزکافیلڈ اینڈ بایرز، اینڈریسن ہورووٹز، اوبویئس وینچرز اور دیگر۔

ایلن اینڈ کمپنی ایل ایل سی نے مالی سودے کے حوالے سے میجک لیپ کے مالیاتی مشیران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

میجک لیپ انکارپوریٹڈ کے بارے میں

میجک لیپ ایک جدید کمپیوٹنگ پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے جو آپ کو اپنی ڈيجیٹل اور فطری زندگیوں کو ہموار انداز میں ملانے اور اس کا تجربہ اٹھانے کا موقع دیتا ہے۔ میجک لیپ ڈینیا بیچ، فلوریڈا میں صدر دفاتر، اور سانتا کروز، لاس اینجلس، ماؤنٹین ویو، سیاٹل، آسٹن، برطانیہ، نیوزیلینڈ اور اسرائیل میں مقاماتکا حامل ہے۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ
اینڈی فاؤش
سربراہ پی آر اینڈ گورنمنٹ افیئرز
میجک لیپ انکارپوریٹڈ
afouche@magicleap.com
1.206.697.3678+