میکس تھون نے “ریال میڈرڈ” براؤزر کے اجراء کا اعلان کر دیا

سان فرانسسکو، 8 اپریل 2013ء/پی آرنیوزوائر–

کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے رہنما ادارے میکس تھون (www.maxthon.com) نے پہلے برطانیہ کے معروف پاپ بینڈ ون ڈائریکشن کے پرستاروں کے لیے 1ڈی براؤزر کا اعلان کر کے غیر روایتی کام کیا۔ اب ہسپانوی لیگ (لا لیگا) کے بتیس اور چیمپئنز لیگ کے نو مرتبہ کے چیمپئن عالمی شہرت یافتہ کلب ریال میڈرڈ کے پرستار کرسٹیانو رونالڈو، زابی الونسو اور اپنے پسندیدہ ریال میڈرڈ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ویب پر سرف کر سکیں گے، علاوہ ٹیم کی تازہ ترین خبریں بھی پائیں گے، یہ سب میکس تھون کی جدید ترین کامیابی کی بدولت ہے یعنی ریال میڈرڈ ویب براؤزر کا اجراء۔

میکس تھون کا ریال میڈرڈ براؤزر برائے میکس تھون یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے:

http://dl.maxthon.com/mx3/mx_RealMadrid_3.5.2.1000.exe

میکس تھون کا کلاؤڈ براؤزر آپ کو مختلف ڈیوائسز پر یکساں تجربہ فراہم کرتا ہے، جیسا کہ بک مارکس، نوٹس، سیٹنگ اور براؤزنگ تاریخ کا ہر ڈیوائس پر موجودہ میکس تھون براؤزر میں یکساں طور پر محفوظ ہونا چاہے وہ آئی او ایس پر ہو، ونڈوز پر، اینڈرائیڈ اور میک پر۔ مختلف ڈیوائسز پر اپنے کام کی نقول بنانے کی اب قطعی ضرورت نہیں، اس پر تو اب آپ کو”یلو کارڈ” دکھایا جائے گا۔ نہ صرف یہ ورژن – میکس تھون ریال میڈرڈ براؤزر- پرستاروں کو اپنی پسندیدہ ٹیم کے ساتھ ویب کا لطف اٹھانے کا موقع دے گا، بلکہ یہ رفتار، پھرتی اور قوت کا بھی حامل ہے جو ریال میڈرڈ کوریال میڈرڈ بناتی ہے۔

میکس تھون کلاؤڈ براؤزر کی طرح ریال میڈرڈ براؤزر متعدد زبردست اور کارکردگی کو بہتر بنانے والی خصوصیات کا حامل ہے:

  • رفتار – میکس تھون کلاؤڈ براؤزر نے متعدد تجربات میں گوگل کروم کو پچھاڑا۔ اور، جیسا کہ پرستاروں کو معلوم ہے، کہ ویب کارکردگی میں رفتار کو اہمیت حاصل ہے، بالکل فٹ بال کی طرح۔
  • تغیر-  ہر ویب سائٹ میکس تھون پر کام کرتی ہے۔ ایک ویب سائٹ کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے کسی مخصوص براؤزر کے استعمال کی اب کوئی ضرورت نہیں، اس امر سے قطع نظر کہ سائٹ آپ کو کیا کہتی ہے۔ فٹ بال ترجمہ: یہ ہیڈ اور کک مارنے میں یکساں ماہر ہے۔
  • بہترین تجربہ: اسکرین گریب سہولت، ایڈ بلاکر، اسپلٹ اسکرین – یہ سب سہولیات پہلے سے شامل ہیں اور آج مارکیٹ میں موجود کسی براؤزر میں دستیاب نہیں۔
  • بہترین وڈیو اور گرافکس کارکردگی۔ اور ایک زبردست “ریسورس اسنفر” فیچر جو صارفین کو یوٹیوب وڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنے اور بعد ازاں دیکھنے کی سہولت دیتا ہے، جو میکس تھون کی ایک اور اضافی خصوصیت ہے۔
  • دنیا کی بہترین ایچ ٹی ایم ایل 5 سپورٹ۔ اس ٹیکنالوجی ویب ڈیولپمنٹ کی دنیا میں جڑیں پکڑنے کے ساتھ میکس تھون فائدہ اٹھانے کو پہلے سے تیار ہوگا۔

میکس تھون کے انٹرنیشنل ایفرٹس کے وی پی کارل ماٹسن نے کہا کہ “ہماری عالمی برادری ایک چیز کو تو بالکل واضح کر چکی ہے۔ وہ فٹ بال سے محبت کرتی ہے۔ ہمارا ریال میڈرڈ براؤزر ٹیم کے لیے ہماری سپورٹ کو ظاہر کرنے کا ایک دلچسپ طریقہ ہے۔ اور ہاں، ایف سی بارکا اور مانچسٹر یونائیٹڈ ورژن بھی زیر تکمیل ہیں۔”

میکس تھون ڈاؤنلوڈ کریں: http://www.maxthon.com

 میکس تھون کے بارے میں

میکس تھون ایک جدید سافٹویئر کمپنی ہے جو بہترین ویب براؤزرز تیار کرتی ہے جو رفتار، حفاظت، سادگی اور کلاؤڈ خصوصیات کے لیے مستقل نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں۔ یہ ونڈوز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور میک پلیٹ فارمز میں دستیاب ہے۔ سان فرانسسکو، لاس اینجلس، بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں دفاتر کے ساتھ میکس تھون ہر ماہ 150 سے زائد ممالک میں 12 کروڑ سے زیادہ صارفین کی عالمی برادری تک رسائی رکھتا ہے۔ میکس تھون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.maxthon.com

رابطہ:

بورسن-مارس ٹیلر برائے میکس تھون

لوول ایشن

Lowell.Eschen@BM.com

212.614.4081

 ذریعہ: میکس تھون