ٹیکنالوجی فرم ڈرائی وائرڈ لاطینی امریکہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ، بھارت اور روس میں پیٹنٹ شدہ حفاظتی نینو-کوٹنگ ٹیکنالوجی تقسیم کرے گا

–        ہینڈ-ہیلڈ الیکٹرانکس انڈسٹری کے لیے نینو-کوٹنگ سینٹرز دنیا بھر میں کھولے جائیں گے

لاس اینجلس، 10 جنوری 2013ء/پی آرنیوزوائر–

لاس اینجلس میں قائم ٹیکنالوجی فرم اور انقلابی یورپی حفاظتی نینو-کوٹنگ ٹیکنالوجی کے لائسنس یافتہ ڈرائی وائرڈ نے رواں ہفتے لاس ویگاس، نیواڈا میں کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) 2013ء میں اس ٹیکنالوجی کا اجراء کیا۔ جدید نینو-کوٹنگ نان-ٹاکسک، نہ ظاہر ہونے والی اور چھونے پر محسوس بھی نہ ہونے والی ہے اور کسی بھی قسم کی سطح کو پانی، کٹاؤ اور جراثیم کے بڑھنے سے محفوظ بنا سکتی ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130110/LA40401LOGO)

ڈرائی وائرڈ نینو-کوٹنگ ٹیکنالوجی کو بین الاقوامی پیٹنٹ کے 9 گھرانوں کا ساتھ حاصل ہے جو گزشتہ دو دہائیوں میں اس کے یورپی لائسنس یافتگان کو جاری کیے گئے۔ ایوارڈ یافتہ حفاظتی نینو-کوٹنگ کو گزشتہ 16 سے زائد سالوں میں تیار، بہتر اور تمام بننے والی ڈیوائس اور الیکٹرانکس اجزاء پر کامیابی سے ٹیسٹ کیا گیا ۔ پانی اور تیل کے خلاف مزاحم یہ کوٹنگ کو ایک ماحول دوست کم دبا کے ویکیوم پلازما عمل کے ذریعے لگایا جاتا ہے جو پانی و تیل سے تحفظ کے لیے اتنی پتلی پرت جماتا ہے جو انسانی بال کے مقابلے میں تقریباً 1600 گنا پتلی ہے۔ خصوصی ٹریٹمنٹ ایکوئپمنٹ کی ہماری رینج مختلف حجم میں آتی ہے اور اسے چھوٹے ترین موبائل فون فروخت کنندہ سے لے کر بڑے الیکٹرانکس مینوفیکچررز سب کے لیے تیار کیا گيا ہے۔ ڈرائی وائرڈ کی محفوظ نینو-کوٹنگ کو صارفی برقی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے عمل کے دوران کسی بھی مرحلےپر لگایا جا سکتا ہے اور یہ سرکٹ بورڈ کی کارگزاری کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔

ڈرائی وائرڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر فلپ پمینتو کہتے ہیں کہ “ڈرائی وارڈ کو ذہن میں سادہ سا خیال رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا تھا: لوگوں کی زندگی میں اہمیت اختیار کر جانے والی برقی مصنوعات کو محفوظ بنا کر ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا۔ ہم سی ای ایس میں ڈرائی وائرڈ کے اجراء پر بہت پرجوش ہیں اور ہماری نظریں اس دلچسپ، ثابت شدہ اور آزمودہ ٹیکنالوجی کی ڈرائی وائرڈ کوٹنگ سینٹرز کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹوں میں تقسیم پر مرکوز ہیں۔ ہمارے سینٹرز ہینڈ-ہیلڈ برقی تقسیم کاروں، ساخت گروں اور خوردہ فروشوں کو اپنی مصنوعات کے حصوں کو نینو-کوٹ کرنے کا موقع دے گا تاکہ وہ اپنے صارفین کو زیادہ قابل بھروسہ پروڈکٹ پیش کر سکیں۔”

ڈرائی وائرڈ حفاظتی نینو-ٹیکنالوجی دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک میں لائسنس یافتہ ہے، جس میں لاطینی امریکہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ، بھارت اور روس شامل ہیں۔ ڈرائی وائرڈ کی نظریں اپنے لائسنس یافتہ خطوں میں ہینڈ ہیلڈ برقی خوردہ فروشوں، تقسیم کاروں اور ٹیکنالوجی بنانے والے اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد قائم کرنے پر مرکوز ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.drywired.com یا info@drywired.com پر ای میل کیجیے۔ سی ای ایس 2013ء مہمانوں کے لیے، بوتھ #25733، ایل وی سی سی ساؤتھ ہال 2 کا دورہ کیجیے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

ڈرائی وائرڈ

ایلکسس والش

alexis@drywired.com

310-684-3891