پانچ مرتبہ کی اے ایس پی عالمی چیمپئن اسٹیفنی گلمور کی روکسی سرف ٹیم میں شمولیت

ہنٹنگٹن بیچ، کیلیفورنیا، 8 جولائی 2013ء–

کوئیک سلور انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: ZQK) کے شعبے روکسی نے اعلان کیا ہے کہ پانچ مرتبہ کی ایسوسی ایشن آف سرفنگ پروفیشنلز (ASP) عالمی چیمپئن سرفر اسٹیفنی گلمور روکسی سرف ٹیم میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔ عورتوں اور لڑکیوں کے لیے دنیا کا پہلا اور سرفہرست ایکٹو بورڈ لائف اسٹائل برانڈ روکسی عورتوں کی ایکشن اسپورٹس میں ایک جدت طراز قوت ہونے کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔ اسٹیفنی روکسی برانڈ کا فطری جوڑ ہیں –عالمی معیار کی ایک پیشقدم کھلاڑی، جو تاریخ کی واحد سرفر ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی ایام میں عالمی اعزاز جیتا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130708/LA43356-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130708/LA43356-b)

25 سالہ اسٹیفنی گلمور نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔ انہیں 2007ء، 2008ء، 2009ء، 2010ء اور 2012ء میں اے ایس پی ورلڈ چیمپئن شپ اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کی دیگر فتوحات میں 2008ء، 2009ء اور 2010ء میں تین ہوائین ٹرپل کراؤن شامل ہیں۔ 2011ء میں انہوں نے معروف ای ایس پی وائے ایوارڈ اور سال کی بہترین خاتون ایکشن اسپورٹس شخصیت کا خطاب حاصل کیا اور 2010ء میں انہیں لارے کی سال کی بہترین ایکشن اسپورٹس شخصیت کا اعزاز دیا گیا۔

ROXY%20team%20member%20and%205X%20World%20Champion%2C%20Stephanie%20Gilmore. پانچ مرتبہ کی اے ایس پی عالمی چیمپئن اسٹیفنی گلمور کی روکسی سرف ٹیم میں شمولیت

ROXY team member and 5X World Champion, Stephanie Gilmore.

اسٹیفنی کی روکسی ٹیم میں منتقلی ایک فطری عمل ہے۔ وہ طویل عرصے سے عورتوں کی سرفنگ میں روکسی کی ایک رہنما اور بانی ادارے کی حیثیت کو سراہتی آ رہی ہیں۔ اعلان پر اسٹیفنی نے کہا کہ “روکسی اس تصور اور طرز زندگی کا نمونہ پیش کرتا ہے جس میں میں رہتی ہوں، چاہے وہ مقابلے کے میدان میں ہو یا باہر۔ مجھے عورتوں کی سرفنگ کے اس شاندار عہد میں ایسے عظیم برانڈ کے ساتھ ملنے پر بہت خوشی ہے۔”

روکسی سرف ٹیم اسٹیفنی کی شمولیت پر بہت خوش ہے۔ کوئیک سلور انکارپوریٹڈ کے چیئرمین باب میک نائٹ نے کہا کہ “سرف ٹیم میں اسٹیفنی کا خیرمقدم کرنے پر روکسی کی خوشی کی انتہا نہیں۔ روکسی صنعت کے کسی بھی دوسرے خواتین برانڈ سے زیادہ عالمی چیمپئن اور عالمی اعزازات رکھتا ہے – یہی فطری امر ہے کہ وہ دنیا کی بہترین خواتین ٹیم کا حصہ بنیں گی۔”

ROXY%20team%20member%20and%205X%20World%20Champion%2C%20Stephanie%20Gilmore 1 پانچ مرتبہ کی اے ایس پی عالمی چیمپئن اسٹیفنی گلمور کی روکسی سرف ٹیم میں شمولیت

ROXY team member and 5X World Champion, Stephanie Gilmore-1

روکسی کے بارے میں

کوئیک سلور انکارپوریٹڈ کا برانڈ روکسی (ZQK) عورتوں کے طرز زندگی کے حوالے سے معروف کمپنی ہے جو اسپورٹس ویئر، تکنیکی فٹنس، سنو اور سرف ملبوسات اور آلات، جوتے اور بورڈ رائڈنگ کلچر سے متاثر ہو کر دیگر لوازمات بناتی ہے ۔ روکسی ان عورتوں اور لڑکیوں کی نمائندگی کرتی ہے جو بورڈ پر اور اس سے ہٹ کر بھی بڑے خواب دیکھتی ہیں۔ روکسی فطری طور پر خوبصورت، پرمزاج اور زندہ دل، جرات مند اور پراعتماد ہونے پر یقین رکھتی ہے اور بورڈ کے ساتھ ساتھ اس کے علاوہ کی زندگی میں بھی سب سے متاثر کن فیشن اور کارکردگی برانڈ کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔