پاکستان میں کال کے کم نرخوں کو سپورٹ کرنے والے ایف سی سی حکم پر وونیج کا اظہار پسندیدگی

ہولمڈیل، نیو جرسی، 6 مارچ 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

وونیج ہولڈنگز کارپوریشن (VG) نے فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن (ایف سی سی) کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے حکم نامے کو سراہا ہے جو امریکی ٹیلی کمیونی کیشنز پرووائیڈرز کو پاکستان کال کرنے پر یکم اکتوبر 2012ء سے پہلے کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی ممانعت کرتا ہے، جب پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشنز پرووائیڈرز نے، حکومت پاکستان کی مدد سے،  ملک میں کال کرنے کے اخراجات میں 500 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا (“حکم نامہ”)۔ حکم نامہ قیمت میں اضافے پرامریکہ میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کی جانب سے  ایف سی سی کی مداخلت کا نتیجہ تھا۔ درخواست کی امریکہ میں پرووائیڈرز کی جانب سے بالاتفاق رائے تائید کی گئی تھی۔

وونیج جدید اور سستے کالنگ حل فراہم کرتا ہے جو صارفین کو ممکنہ حد تک موثر قیمتوں کے ساتھ دنیا بھر میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو کال کرنا ممکن بناتے ہیں، تاکہ وہ زیادہ دیر تک اور بارہا گفتگو کرتے رہیں۔ قیمت بڑھنے سے قبل وونیج نے پاکستان کو اپنے فلیگ شپ فلیٹ-ریٹ انٹرنیشنل کالنگ پلان، وونیج ورلڈ، میں شامل کیا تھا ، جو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لامحدود کالنگ کا مقام بنا۔ پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشنز پرووائیڈرز کی جانب سے اٹھائے گئے غیر مسابقتی اقدامات کے نتیجے میں وونیج اور دنیابھر کے پرووائیڈرز کو ملک میں کالز کی تکمیل پر آنے والے اخراجات میں فوری اور ڈرامائی اضافے کا سامنا کرنا پڑا، اور وونیج پاکستان کے لیے تمام کالز پر فی منٹ ادائیگی چارج کرنے پر مجبور ہوا۔

وونیج کے سینئر نائب صدر برائے پروڈکٹ مینجمنٹ مائیکل تیمپورا نے کہا کہ “وونیج پاکستانی پرووائیڈرز کی جانب سے قیمت میں بے تحاشہ اضافے پر بہت مایوس ہے۔یہ اضافہ صارفین کی حق تلفی کرتا ہے اور ہمیں اپنےپاکستانی صارفین کو بہتر قیمتیں فراہم کرنے سے روکتا ہے۔ وونیج امریکی حکومت اور ایف سی سی کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ہمیں امیدہے کہ یہ حکم نامہ کالنگ کے نرخوں میں فوری کمی کا باعث بنے گاتاکہ صارفین ایک مرتبہ پھر پاکستان کال کرنےکی استطاعت رکھ سکیں، بارہا اور مکمل آزادی کے ساتھ جیسا کہ وہ پہلے لطف اٹھاتے تھے۔”

وونیج کے بارے میں

وونیج (این وائی ایس ای: VG) دنیا بھر میں بذریعہ کلاؤڈ مربوط ڈیوائسز سے افراد کو منسلک کرنے والی کمیونی کیشنز سروسز کا معروف فراہم کنندہ ہے ہماری ٹیکنالوجی تقریباً 2.4 ملین صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہم خصوصیات سے بھرپور، سستے کمیونی کیشن حل فراہم کرتے ہیں جو لچک، نقل و حمل میں آسانی اور لینڈلائن اور موبائل فونز دونوں پر استعمال میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا وونیج ورلڈ پلان 60 سے زائد ممالک میں لامحدود کالنگ پیش کرتا ہے جس میں کال ویٹنگ، کال فارورڈنگ اور وژوئل وائس میل جیسی مشہور خصوصیات بھی شامل ہیں – وہ بھی ایک کم ماہانہ نرخ پر۔ ہماری وونیج موبائل ایپ آئی فون (ر) اور اینڈرائیڈ (ٹ م) کے لیے ڈاؤنلوڈ کے قابل مفت ایپ ہیں جو صارفین کو ایپ استعمال کرنے والے کسی بھی فرد کے ساتھ دنیا بھر میں مفت بات اور ٹیکسٹ کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ وونیج سروس بذریعہ ویب اور علاقائی اور قومی خوردہ فروشوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں جس میں والمارٹ، بیسٹ بائے، کے مارٹ اور سیئرز شامل ہیں، اور یہ امریکہ (www.vonage.com)، کینیڈا (www.vonage.ca) اور برطانیہ (www.vonage.co.uk) میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

وونیج ہولڈنگز کارپوریشن کے صدر دفاتر ہولمڈیل، نیو جرسی میں واقع ہیں۔ وونیج (ر) وونیج مارکیٹنگ ایل ایل سی کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے جو وونیج امریکہ انکارپوریٹڈ کی ملکیت ہے۔

ٹوئٹر پر وونیج کو فالو کرنے کے لیے www.twitter.com/vonage ملاحظہ کیجیے۔ فیس بک پر فین بننےکے لیے www.facebook.com/vonage پر جائیے۔ یوٹیوب پر سبسکرائب ہونے کے لیے www.youtube.com/vonage دیکھیں۔