کام کی جگہ کا نیا معیار: اداروں کو “معیار زندگی فی مربع فٹ” کا پیمانہ اختیار کرنا چاہیے

کورنیٹ گلوبل ملازمین کی بہبود اور کام پر اُن کی زندگیوں کو بہتر بنانے کو کمپنیوں کے لیے نئے کاروباری نمونے کی حیثیت سے اختیار کرنے کا حامی

شنگھائی، 6 فروری 2013ء/پی آرنیوزوائر–

کام کے ماحول اور تجربے کو بہتر بنانے کو سماجی ذمہ داری کی کاروباری مشق کے طور پر فروغ دینے کے حامی ادارے کورنیٹ گلوبل کے تازہ بیان کے مطابق اداروں کو “معیار زندگی فی مربع فٹ” کا پیمانہ اختیار کرنا چاہیے اور اپنی بڑی تبدیلیوں، بشمول کام کی جگہ کے ڈیزائن، میں اپنے معلوماتی کارکنوں (نالج ورکرز) کو زیادہ اثر و رسوخ دینا چاہیے۔

“ملازم کی بہبود اور مشغولیت کے فروغ کے لیے کارکن کے تجربات کو بہتر بنانا” 26 سے 28 مارچ کو شنگھائی میں کورنیٹ گلوبل ایشیا پیسفک اجلاس میں زیر بحث اہم ترین موضوعات میں سے ایک ہوگا۔

شنگھائی اجلاس کے بارے میں مزید جاننے کےلیے یہاں کلک کیجیے

کورنیٹ گلوبل کے 7700 سے زائد اراکین نے دنیا بھر میں کام کے مقامات کے ڈیزائن اور آپریشن پر اثر ڈالا۔

70 فیصد تک معلوماتی کارکنوں کو کام سے نسبت نہیں رکھنے دی جاتی یا انہیں واضح طور پر الگ رکھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے داؤ پر لگی اقتصادیات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور انسانی سرمائے کی قدر میں بھی۔

کورنیٹ گلوبل کارپوریٹ برادری سے اپنے کام کی جگہوں کو بہتر بنانے کا مطالبہ  کر رہا ہے:

  • مکمل، تکمیل شدہ کام کی جگہ جسے کھلےاور ترقی پسندادہ انداز میں تعاون، توجہ، سیکھنے اور ایک دوسرے سے اشتراک بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہو؛ اور اس کی تکمیل ٹیلی ورک اور موبائل ورک کی دیگر اقسام کے ذریعے کی جائے، جہاں بھی ممکن ہو
  • ماحول دوست خصوصیات پر زور جو صحت اور بہبود کو فروغ دیں، جیسا کہ:
  • غیر زہریلے اور دوبارہ استعمال کیے گئے مواد کا استعمال
  • انتہائی آرام دہ فرنیچر اور سامان
  • دن کی روشنی تک رسائی اور کھلے مناظر جن کی تکمیل توانائی کے لیے موثر کھڑکیوں سے کی جائے
  • ہوا کا قدرتی گزر بذریعہ مکسڈ-موڈ کنڈیشننگ
  • درجہ حرارت پر متوازن کنٹرولز
  • اعلیٰ کارکردگی کے روشنی نظام
  • چھاؤں، ٹھنڈی چھتیں اور سبز چھتیں
  • پانی کا تحفظ اور طوفانی پانی کا انتظام
  • سہولیات کی تکمیل جس میں نظر مکمل بہبود پر ہو، جیسا کہ:
  • کام کی لچکدار شرائط اور جدول
  • کام کی مرکزی جگہ کے متبادل کے طور پر “تیسرے مقامات” اور “تیسری جگہیں”
  • ذاتی ڈیوائسز کی کمپنی کے نظام کے ساتھ تکمیل کام کی زندگی کی سپورٹ “ایکو-سسٹم” کی توسیع کی حیثیت سے جہاں ملازمین کام کے لیے اپنی ٹیکنالوجی کو استعمال کریں (“BYOT”)
  • فٹنس سینٹرز، چہل قدمی اور دوڑ کے لیے مقامات
  • کیفے ٹیریا، کیفے ماحول اور خوراک کی سروسز جن کا زور صحت مندانہ غذاؤں اور پیشکش پر ہو جیسا کہ تازہ و مقامی کھانے جبکہ صحت بخش کھانوں کے فروغ کےلیے منصوبے بھی
  • گاڑیوں کے کاربن اثرات کی کمی کی حوصلہ افزائی کرنا، بذریعہ:
  • پبلک ٹرانزٹ روابط، ٹرانزٹ اور کار پول فوائد، بائیک کے راستے اور بائیک کھڑی کرنے کی جگہ

وکالتی بیان کارپوریٹ رئیل اسٹیٹ ایگزیکٹوز کو بھی تجویز کرتا ہے کہ وہ روایتی پیداوار کے لیے “دو جہتی پیمانے” جیسا کہ اخراجات فی مربع فٹ یا آمدنی فی ملازم کو چھوڑ دے۔ انہی اداروں میں کارپوریٹ بیک آفس کے سی آر ای اور ایچ آر شعبوں میں زیادہ واضح شراکت داری ابھر رہی ہے۔

وضاحت: رئیل اسٹیٹ کے لیے “معیاری زندگی فی مربع فٹ طریقہ” ایک فلسفہ ہے جسے کورنیٹ کے عالمی اسٹریٹجک شراکت دار سوڈیکسو نے تیار کیا تھا۔ سوڈیکسو ان سروسز میں ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جو معیار زندگی کو بہتر بناتی ہیں، جو انفرادی و ادارہ جاتی کارکردگی میں ایک اہم عنصر ہے۔

دنیا بھر میں 7700 اراکین کے ساتھ کورنیٹ گلوبل کارپوریٹ ریٹ اسٹیٹ اور کام کی جگہ کے ایگزیکٹوز، خدمات فراہم کنندگان اور اقتصادی تکمیل کاروں کے لیے ایک معروف عالمی پیشہ ورانہ انجمن ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.corenetglobal.org ملاحظہ کیجیے۔ شنگھائی اجلاس کو کور کرنے کے خواہشمند ذرائع ابلاغ david@harrisoncommunications.net پر ای میل کر سکتے ہیں۔

رابطہ:

رچرڈ کاڈزس

+1-404-589-3240

rkadzis@corenetglobal.org

ذریعہ: کورنیٹ گلوبل