کوٹی انکارپوریٹڈ نے بہتر ڈھانچے کے ذریعے جنوبی افریقہ اور 13 دیگر افریقی ممالک میں قدم جما لیے

نیو یارک، 7 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

آرائشِ حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) نے جنوبی افریقہ میں ایک نیا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ بنایا ہے تاکہ وہ اس کے جنوبی افریقی کاروبار اور ساتھ ساتھ 13 دیگر افریقی ممالک میں کاروباروں کو ہدایات دے، سنبھالے اور مکمل طور پر چلا سکے۔ آپریٹنگ کے بہتر ڈھانچے نے کلیدی و ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے سعی کرنے والے کوٹی کے جدید و اہم ترین اسٹریٹجک فیصلے کو ظاہر کیا ہے۔

طویل المیعاد شراکت دار اور اے وی آئی لمیٹڈ کے مکمل ملکیتی ادارے انڈیگو برانڈز پراپرائٹری لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کے ذریعے کوٹی نے انڈیگو اور اے وی آئی کے دیگر ماتحت اداروں کو کوٹی کے قابل قدر برانڈز کے خصوصی بنانے والے، تقسیم کار اور مارکیٹر کی حیثیت سے مقرر کردیا ہے۔ گزشتہ 13 سالوں سے انڈیگو جنوبی افریقہ میں کوٹی کے عوامی برانڈز کے خصوصی لائسنس یافتہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

نیا معاہدہ کوٹی کو اپنے کاروبار کو باریک بینی سے چلانے، کوٹی کے عوامی برانڈز کے فروغ کے لیے اسے زیادہ مالی آزادی دینے اور آرائش حسن کے اس بڑے ادارے کے خطے میں اپنے قدم مضبوط کرنے کی سہولت دے گا۔

سی ای او کوٹی انکارپوریٹڈ مچل اسکیناوینی نے کہا کہ “یہ بہتر آپریٹنگ معاہدہ ہمیں افریقہ میں آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔ ہم انڈیگو کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بہت خش تھے اور ہماری نظریں اے وی آئی کے ساتھ کام کرنے کے لیے آگے کی طرف مرکوز ہیں۔ ہماری کامیاب تعاون کی 13 سالہ تاریخ مستقبل میں کہیں بہتر پیشرفت ہونے کے لیے مثبت علامت ہے۔”

اے وی آئی کے سی ای او سائمن کرچلے نے کہا کہ “اے وی آئی خوش ہے کہ اس کی کوٹی کے ساتھ طویل المیعاد شراکت داری ایک مرتبہ پھر وسعت اختیار کرچکی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ فریقین کے مابین نظرثانی شدہ شرائط کا نتیجہ زبردست ترقی اور جنوبی افریقہ اور وسیع تر افریقی خطے دونوں میں کوٹی برانڈ پورٹ فولیو کی جدت کی صورت میں نکلے گا۔”

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ایک معروف عالمی ادارہ ہے جو 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 4.6 ارب ڈالرز کی خالص آمدنی رکھتا ہے۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالص پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن اور باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں ایڈیڈاس، کیلون کلائن، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

اے وی آئی کے بارے میں

اے وی آئی جنوبی افریقہ  میں قائم ایک معروف صارفی مصنوعات ادارہ ہے جو 30 جون 2013ء کو مکمل ہونے والے اپنے مالی سال کے اختتام پر 9.2 بلین رینڈز سے زیادہ کی آمدنی رکھتا ہے۔ اے وی آئی کے کاروبار کا مرکز خوراک، فیشن اور پرسنل کیئر مارکیٹوں کے کے بڑے برانڈز کو بنانا ہے اور اس  کی وسیع برانڈ پورٹفولیو میں 53 سے زیادہ برانڈز شامل ہیں جبکہ فروخت اور تقسیم کا پھیلاؤ 20 ممالک سے زیادہ تک پھیلا ہوا ہے۔