کوچ یونیورسٹی نے گریجویٹ پروگراموں کے لیے درخواستوں کی وصولیابی شروع کر دی

استنبول، 03 اپریل 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیا نیٹ پاکستان–

ترکی میں سرفہرست تحقیقی جامعہ کوچ یونیورسٹی نے اپنے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے درخواستوں کی وصولیابی کا آغاز کر دیا ہے، یہ پروگرام گریجویٹ اسکول آف بزنس، گریجویٹ اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ، گریجویٹ اسکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز اور ہیلتھ سائنسز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پیش کیے جا رہے ہیں۔ داخل طلبہ کے لیے متعدد وظائف اور مالیاتی مدد کے پیکیج بھی دستیاب ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130327/606432)

اپنے بین الشعبہ جاتی اور تحقیق کی جانب مائل طریقے اور سرفہرست کلیہ جات کے باعث معروف کوچ یونیورسٹی نے اپنے گریجویٹ پروگراموں کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کی ہیں۔ ترکی میں منافع نہ لینے والی معروف نجی جامعات میں سے ایک کی حیثیت سے کوچ یونیورسٹی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (THE) کی جانب سے سرفہرست 250 جامعات میں شامل کی گئی۔

عالمی کاروباری میدان کے لیے رہنماؤں کو تربیت دینے کے مشن کے ساتھ کوچ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف بزنس بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی، ایم بی اے – 12 ماہ کل وقتی اور 24 ماہ ماڈیولر-، فنانس میں ایم ایس سی، سی ای ایم ایس ایم آئی ایم، کوچ ایم آئی ایم اور ایگزیکٹو ایم بی اے پیش کرتا ہے جو 2012ء میں فنانشل ٹائمز کی جانب سے دنیا میں 78 اور یورپ میں 66 ویں درجے پر رکھے گئے۔

کوچ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف بزنس مشرق قریب کا واحد بزنس اسکول ہے جو 5 سال کی EQUIS ایکریڈٹیشن رکھتا ہے اور سی ای ایم ایس الائنس (مینجمنٹ ایجوکیشن کے عالمی اتحاد) کا رکن ہے، جو مینجمنٹ اسکولوں اور کثیر القومی کمپنیوں کی کے آغاز کے لیے ایک اسٹریٹجک فاؤنڈیشن ہے۔

وہ طلبہ جو آر اینڈ ڈی یا تعلیمی شعبے میں بین الاقوامی کیریئر کی تمنا رکھتے ہیں، کوچ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف سائنسز اینڈ انجینئرنگ الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، صنعتی انجینئرنگ، کمپیوٹیشنل سائنسز اور انجینئرنگ، کیمیکل اینڈ بایولوجیکل انجینئرنگ، مٹیریلز سائنس اور انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ ، آپٹوالیکٹرونکس اور فوٹونکس انجینئرنگ سے طبیعات، ریاضی اور مالیکیولر بایولوجی تک کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام کی وسیع ورائٹی پیش کرتا ہے۔

کوچ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف  سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، جو عالمی سماجی سائنسدانوں کی سرپرستی کے لیے جدوجہد کرتا ہے، نفسیات، علم آثار قدیمہ اور آرٹ کی تاریخ، بین الاقوامی تعلقات، معاشیات، تاریخ اور معاشرے میں تقابلی تعلیم، میوزیم اسٹڈیز اور کلچرل مینجمنٹ، پولیٹیکل سائنس اور قانون میں متعدد پی ایچ ڈی اور ماسٹرز پروگرام  پیش کرتا ہے۔

ہیلتھ سائنسز انسٹیٹیوٹ، جو صرف میڈیکل کے طلباء کے لیے نہیں بلکہ سائنس، انجینئرنگ اور سوشل سائنسز کے طلبہ کے لیے بھی بین الشعبہ جاتی پروگرام کی وسیع رینج پیش کرتا ہے، صحت کی صنعت کے لیے عالمی رہنما تیار کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ میڈیکل فزیولوجی، میڈیکل مائیکرو-بایولوجی، ری پروڈکٹو بایولوجی، بایو-میڈیکل سائنسز اور انجینئرنگ اور کریٹکل کیئر نرسنگ میں ماسٹرز پروگرام پیش کرتا ہے۔

کوچ یونیورسٹی گریجویٹ پروگراموں کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: graduate.ku.edu.tr [http://graduate.ku.edu.tr]

رابطہ:

خاندہ کاوش اوغلو

hkavasoglu@ku.edu.tr

براہ راست: +90-212-338-1691

موبائل: +90-549-724-7718

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130327/606432

ذریعہ: کوچ یونیورسٹی