گلوبل فرنچائز گروپ نے پاکستان میں ماربل سلیب کریمری (ر) کی توسیع کا اعلان کر دیا

-5 ہزار مربع فٹ کا فلیگ شپ اسٹور لاہور، پاکستان میں کھلنے کے لیے تیار

اٹلانٹا، جارجیا، 19 مارچ 2013ء/پی آرنیوزوائر–

گلوبل فرنچائز گروپ ایل ایل سی نے آج پاکستان میں اولین ماربل سلیب کریمری (ر) کھولنے کے لیے ویسٹرن برانڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ماسٹر فرنچائز معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ ویسٹرن برانڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کے تحت 10 سال کے عرصے میں پاکستان میں 10 ماربل سلیب کریمری اسٹورز کھولے جائيں گے، جن میں 5 ہزار مربع فٹ کا فلیگ شپ اسٹور پاکستان کے اہم شہر لاہور میں کھولا جا رہا ہے۔ ماربل سلیب کریمری (ر) کا انتظام جی ایف جی مینجمنٹ ایل ایل سی سنبھالتا ہے، جو گلوبل فرنچائز گروپ کا ماتحت ادارہ ہے۔

پاکستان میں ماربل سلیب کریمری مقامات کا آغاز جنوب مشرقی ایشیا و برصغیر میں برانڈ کی موجودہ تحریک کی بنیاد پر ہے۔ نمو کی بنیاد پر سرفہرست بین الاقوامی فوڈ برانڈز میں مستقل سرفہرست رہنے والے ویسٹرن برانڈز پرائیوٹ لمیٹڈ نے ماربل سلیب کریمری کو منتخب کر کے اسے ثابت شدہ بین الاقوامی کامیابی دی ہے۔ مزید برآں ماربل سلیب کریمری گلوبل فرنچائز گروپ کا سب سے زیادہ طلب کردہ بین الاقوامی برانڈہے جو اس وقت آسٹریلیا، کینیڈا، میکسیکو، سعودی عرب اور بحرین سمیت 13 سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے۔

ویسٹرن برانڈز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جناب جواد قریشی نے کہا کہ “ہماری نظریں  ویسٹرن برانڈز کے پورٹ فولیو میں ایک مستحکم آئس کریم خیال کو تقویت دینے پر مرکوز ہیں، اور ماربل سلیب کریمری کے بین الاقوامی کاروباری ماڈل سے متاثر تھے۔ ہم پاکستان میں اپنے فلیگ شپ اسٹور کے ساتھ برانڈکے اجراء پر خوش ہیں اور جلدہی فرنچائز مقامات کو لاہور سے شروع کرکے اسلام آباد اورکراچی جیسے بڑے شہروں تک بڑھائیں گے۔”

گلوبل فرنچائز گروپ کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر جان باربر نے کہا کہ “گلوبل فرنچائز گروپ بڑے معاہدےکے ذریعے نئی عالمی مارکیٹوں میں اپنے برانڈز کی ہموار منتقلی کی سہولت دیتا ہے۔ فرنچائزیز ایک معیاری ترکیب پر چلتے ہیں جو مقامی ذائقوں اور ان مخصوص علاقے کی ضروریات کے مطابق تبدیل کیے جا سکتے ہیں جہاں اسٹورز کھل رہےہیں۔ ہم اپنے تمام برانڈز میں سے ماربل سلیب کریمری کے حوالے سے غیر معمولی بین الاقوامی دلچسپی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔”

گلوبل فرنچائز گروپ کے ڈائریکٹر برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ جان پیڈر نے کہا کہ “پاکستان میں نئے مقامات ماربل سلیب کریمری کی مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا و برصغیر میں موجودگی کی مزید توسیع ہیں۔ 176 ملین کی آبادی کے ساتھ ہمیں توقع ہے کہ برانڈ پروڈکٹ کا اس ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں خیرمقدم ہوگا اور یہ ترقی کے لیے تیار ہوگی۔”

ماربل سلیب کریمری (ر) کے بارے میں www.marbleslab.com

خاص طور پر ہاتھ سے تیار کردہ سپر پریمیم آئس کریم کے رسد رساں اور فروزن سلیب تکنیک کے جدت کار ماربل سلیب کریمری کا آغاز 1983ء میں ہوا تھا۔ ماربل سلیب کریمری آئس کریم کی ہر مقدار مقامی فارمز اور دنیا بھرکے ذائقہ دار اجزاء کو استعمال کر کے اسٹور میں چھوٹی مقدار میں تازہ بہ تازہ تیار کی جاتی ہے۔ آج آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، گوام، کویت، لبنان، میکسیکو،عمان، پورٹو ریکو، اسکاٹ لینڈ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، متحدہ عرب امارات اور امریکہ میں مقامات کے ساتھ دنیا بھر میں صارفین کی جانب سے ماربل سلیب کریمری کا لطف اٹھایا جاتا ہے۔

گلوبل فرنچائز گروپ ایل ایل سی کے بارے میں www.globalfranchise.com

گلوبل فرنچائز گروپ ایل ایل سی ایک اسٹریٹجک برانڈ مینجمنٹ کمپنی ہے جس کی توجہ فرنچائزنگ پر ہے۔ ادارہ فرنچائز برانڈز کا ایک پورٹ فولیو رکھتا ہےجس میں پانچ فوری سروس ریستوران (QSR) فرنچائز خیالات: گریٹ امریکن کوکیز (ر)، ماربل سلیب کریمری (ر)، میگی موز (ر)، پریتزل میکر (ر)اور پریتزل ٹائم (ر)، شامل ہیں۔ برانڈز کا انتظام جی ایف جی مینجمنٹ ایل ایل سی سنبھالتا ہے جو گلوبل فرنچائز گروپ ایل ایل سی کا ماتحت ادارہ ہے۔ گلوبل فرنچائز گروپ ایل ایل سی آزاد سرمایہ کاری فرم لیوائن لیچمان کیپٹل پارٹنرز کا ملحقہ ادارہ ہے، جس کے زیر انتظام تقریباً 5 ارب ڈالرز کا سرمایہ ہے اور وہ فرنچائز مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتا ہے۔