گوچین میں 14 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اختتام پذیر

گوچین، چین، 6 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر — 14 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 26 اکتوبر کو گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں اختتام کو پہنچا۔ 5 روزہ تقریب کا اہتمام چائنا ایسوسی ایشن آف لائٹنگ انڈسٹری نے چونگ شان اکنامک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو اور گوچین ٹاؤن شپ کی عوامی حکومت چونگ شان کے تعاون اور یو بی ایم سینو ایکسپو کے انتظام کے ساتھ کیا تھا۔ خریداروں کے معیار کو بڑھانے کے لیے تقریب میں پہلی بار مقام پر اندراج کے لیے مہمانوں سے وصولی کی گئی۔ تقریب نے غیر ملکی خریداروں کے لیے لاؤنج، مقام پر ترجمے کی خدمات اور ہوائی اڈے، چونگ شان بندرگاہ اور مرکزی مقام کے درمیان مفت شٹل بس پیش کی۔ گوچین میلہ عالمی مارکیٹ کی تلاش اور نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کے لیے پہلے ہی ایک درچے کی حیثیت اختیار کرچکاہے۔

2014ء سے ایک سال میں دو میلے ہوچکے ہیں، ایک بہار اور دوسرا خزاں ایڈیشن، جو نمائش کرنے والوں اور اسٹورز کو منسلک کررہے ہیں۔ خزاں ایڈیشن نے نمائش کی وسعت میں اضافہ کیا ہے: ذیلی مقامات 3 سے بڑھ کر 4 ہوگئے؛ اور وسعت 250,000 سے 600,000 مربع میٹر تک پہنچ گئی۔

افتتاحی تقریب گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں 22 اکتوبر کو منعقد ہوئی۔ مقامی حکومت اور اداروں نے تقریب میں شرکت کی اور تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔ ذیلی مقام اسٹار الائنس لائٹنگ اینڈ ایل ای ڈی  ایکسپو سینٹر میں بھی اسی روز ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

60 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 200,000 سے زاغد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی جن میں سے 56,828 مہمان مرکزی مقام پر جبکہ 138,566 ذیلی مقامات پر آئے۔ ماہر خریداروں کے قبل از وقت اندراج کل 25,607 رہے؛ جن میں سے 2,849 غیر ملکی خریداری تھے۔ ذیلی مقام، اسٹار الائنس لائٹنگ اینڈ ایل ای ڈی ایکسپو سینٹر، نے کئی مہمانوں اور خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

مہمانوں کے لیے قبل از وقت اندراج مفت تھا؛ منتظمین نے ایک نمائش کنندہ تحقیق کا نظام اور ماہر خریداروں کے لیے مفت شٹل بس بھی شروع کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خریداروں نے ذرائع نقل و حمل، ہوٹل، رہائش، ویزا، ترجمہ اور لاؤنج ایریا جیسی ایک ہی مقام پر ملنے والی خدمات کا لطف اٹھایا۔ تقریب میں مفت وائی-فائی، خریداروں کا لاؤنج اور مرکزی مقام اور چار ذیلی مقامات کے درمیان شٹل بس بھی تھی۔ مزید برآں، میلے کے لیے آفیشل ویب سائٹ کے نئے ورژن میں تازہ ترین مقامی ہوٹل اندراج اور ٹریفک کی معلومات شامل کی گئی تھیں، جسے پیش کردہ سہولت کی وجہ سے مہمانوں کی جانب سے زبردست انداز میں سراہا گیا۔

14 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچا۔ 15 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 18 سے 21 مارچ 2015ء تک گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں منعقد ہوگا اور اس کی توجہ مقامی مارکیٹوں اور ایک ہی مقام پر روشنی کے تبادلے کا پلیٹ فارم تخلیق کرنے پر ہوگی۔