ہائیر گلوبل فورم آن بزنس ماڈل انوویشن 2013ء

چنگ ڈاؤ، چین، 26 جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

2013ء بدستور عالمی معیشت کے عدم استحکام کو ظاہر کیے ہوئے ہے۔ محدود صارفین، وسائل، بہترین باصلاحیت افراد اور منافع کے لیے اداروں کے درمیان مسابقت اب بھی تیز تر ہے۔ ان چیلنجز کے باوجود ہائیر گروپ نے دنیا کے معروف ترین گھریلو مصنوعات فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے اپنے مقام کو برقرار رکھا ہے اور بدستور فروغ پا رہا ہے۔

28 جولائی 2013ء کو دنیا بھر سے جدت پسند کاروباری رہنما اور دانشور چنگ ڈاؤ، چین میں ہائیر گلوبل فارم آن بزنس ماڈل انووویشن کے لیے جمع ہوں گے۔ فورم کی میزبانی چائنیز اکیڈمی آف مینجمنٹ ہائیر گروپ کے تعاون کے ساتھ کرے گی۔

اپنی جدت پسند اور کارجویانہ روح کے ساتھ ہائیر گروپ نے انٹرنیٹ کے عہد میں صارفین کی ضروریات پوری کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی نیٹ ورک حکمت عملی کو متعارف کروایا۔ قبل ازیں ہائیر نے جدت طرازی کے براہ راست اثر کو تسلیم کیا اور اس نے کمپنی کو بیشتر ملکی اداروں سے آگے بڑھنے کی اجازت دی۔ فورم میں ہائیر مارکیٹ کو بدلنے میں اپنی کامیابی کے چند راز کھولے گا اور عالمی اداروں پر اثر ڈالنے والے مسائل پر بات کرے گا۔

ہائیر سی ای او چانگ روئمن ہائیر گلوبل فورم آن بزنس ماڈل انوویشن میں ہائیر کے بہترین تجزیے پیش کریں گے جن کی توجہ انتظامی انقلاب اور جدت طراز کاروباری ماڈلز پر ہوگی ۔

مہمان مقررین میں وکٹر مایر-شونبرجر، آکسفرڈ انٹرنیٹ انسٹیٹیوٹ میں پروفیسر انٹرنیٹ گورننس اینڈ ریگولیشن اور مشہور کتاب “بگ ڈیٹا” کے لکھاری کے ساتھ ساتھ ایم آئی ٹی سلون اسکول آف مینجمنٹ میں پروفیسر اورمشہور کتاب “اسٹے انگ پاور: سکس اینڈیورنگ پرنسپلز فار مینجنگ اسٹریٹجی اینڈ انوویشن ان این انسرٹن ورلڈ” کے لکھاری شامل ہیں۔

اندازہ ہے کہ بہترین مشقوں اورجدت طراز انتظامی حکمت عملی کو زیادہ گہرائی میں سمجھنے کے لیے  مشرق و مغرب کے اس ملاپ میں زبردست مذاکرے دیکھنے کو ملیں گے جو دانشور، کاروباری رہنما اور جدت طرازی کے پرستار ہر گز کھونا نہیں چاہیں گے۔

ہائیر کے بارے میں

ہائیر دنیا کا نمبر 1 گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا ادارہ ہے جسے یہ درجہ یورومانیٹر انٹرنیشنل 2012ء میں دیا گیا، اور صارفین کے لیے برقی مصنوعات میں عالمی رہنما ادارہ بھی ہے۔ ہائیر گروپ دنیا بھر میں 80 ہزار سے زیادہ ملازمین رکھتا ہے اور 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں اپنی مصنوعات تقسیم کرتا ہے جس کے ساتھ 2012ء میں اس کی عالمی آمدنی 25.8 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچی۔ ہائیر کا ماتحت ادارہ چنگ ڈاؤ ہائیر کمپنی لمیٹڈ (ایس ایچ اے: 600690) شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں اور ہائیر کا ماتحت ہائیر الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ (ایچ جی کے: 1169) ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہے۔

 ذریعہ: ہائیر گروپ