یورپی ریل سفر کے لیے اب مفت اور آف لائن ٹائم ٹیبل ایپ دستیاب

یوتریخت، نیدرلینڈز،13 فروری2013ء/پی آرنیوزوائر–

ریل پلانر ایپ مصروف عمل یوریل اور انٹرریل پاس یافتگان کی مدد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے

یورپ میں ٹرین کے ذریعے سفر کبھی بھی اتنا آسان نہیں تھا، اب یوریل گروپ جی آئی ای نے یوریل اور انٹرریل پاس یافتگان کی مدد کے لیے ڈیزائن کردہ ریل پلانر ایپ کا اعلان کردیا ہے۔

ریل پلانر مفت ہے اور پاس کے حامل افراد کو اپنے ریل سفر کی کامیاب منصوبہ بندی اور تکمیل کے لیے ضروری سب کچھ فراہم کرتا ہے جس میں بین الاقوامی یورپی ٹرینوں کے لیے آف لائن ٹائم ٹیبل معلومات اور کنکشنز بھی شامل ہیں۔ ایک آف لائن ایپ کی حیثیت سے ایک مرتبہ ڈاؤنلوڈ ہو جانے کے بعد اسے انٹرنیٹ رسائی کی ضرورت نہیں ہوگی، الا یہ کہ کسی خاص صورتحال میں رسائی حاصل کرنا ضروری ہو۔ یہ خصوصیت یقینی بناتی ہے کہ مسافر کو ہر وقت ٹائم ٹیبل کی معلومات ہاتھ میں موجود ہو اور وہ رومنگ کے مہنگے اخراجات سے بچ سکے۔

ٹائم ٹیبل معلومات کے علاوہ ریل پلانر مسافروں کو پہلے سے شامل مکمل ریئلٹی فنکشن کے ذریعے قریبی ترین ریلوے اسٹیشن تلاش کرنے مدد دیتی ہے، اور ایک خصوصیت ایسی بھی ہے جو پاس یافتگان کو خصوصی طور پر فائدہ پہنچاتی ہے؛ ریل پاس یافتگان اضافی فوائد کے حقدار ہوں گے، انہیں مفت اور بارعایت کشتی اور فیری کے سفر ملیں گے، ہوٹلوں، عجائب گھروں اور دیگر مقامات پر رعایتیں بھی ملیں گی۔ ان رعایتوں کے بارے میں معلومات ایپ میں خصوصی طور پر شامل ہے، ساتھ ساتھ شہروں کے نقشے اور تمام شریک ممالک کے اعدادوشمار بھی۔

یہ مفت اور آف لائن ایپ ایپ اسٹور اور گوگل پلے میں دستیاب ہے۔ ریل پلانر کو پلاننگ، شیڈولنگ اور انفارمیشن سلوشنز میں یورپ کے معروف ادارے HaCon نے ڈیولپ کیا ہے، جو جرمن ریلویز (ڈوئچے باہن)، آسٹریلین ریلویز (ÖBB)، اور دیگر اہم ریلویز اور ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں کے علاوہ ریل ٹیم الائنس کے لیے بھی موبائل ایپلی کیشنز فراہم کر چکا ہے۔

یوریل گروپ اپنے اراکین؛ شریک یورپی ریلویز اور شپنگ لائنز کی ایک بڑی تعداد؛  کی جانب سے یوریل اور انٹرریل پاسز کے انتظام سے وابستہ ایک ادارہ ہے۔ یوریل پاسز مستند سیلز ایجنٹس کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے غیر یورپی باشندوں کے لیے بھی دستیاب ہے، اور انٹرریل پاسز شریک ریلویز اور InterRail.eu کے ذریعے یورپی باشندوں کے لیے دستیاب ہیں۔

ریل پلانر ایپ اور یوریل گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.eurailgroup.org ملاحظہ کریں۔

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای