Zameen.com اب اردو میں!

کراچی، 29 مارچ 2013ء–

Zameen.com نے اردو ورژن کے اجراء کے بعد پاکستان کی پہلی اردو پراپرٹی ویب سائیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ مقبولیت کے لحاظ سے Zameen.com پہلے ہی پاکستان کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائیٹ ہے۔

پاکستان کی قومی زبان ہونے کے ناطے اردو ملک بھر میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ برِصغیر پاک و ہند کے تقریباً 500 ملین افراد اردو سے واقفیت رکھتے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی چوتھی بڑی زبان ہے۔

zameen.com in Urdu langauge

Zameen.comکی طرف سے پیش کردہ تمام تر خدمات نے ویب سائیٹ کو مارکیٹ میں قابل رشک شہرتحاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ اس مقصد کے لئے Zameen.com نے کمپیوٹرائزڈ ترجمہ کی بجائے پیشہ ورانہ مترجمین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ویب سائیٹ کا اردو ورژن اعلیٰ معیار کا حامل ہے۔
اس اردو ورژن کے ساتھ Zameen.comایجنٹس، سرمایہ کار، صارفین اور ڈویلپرز کو وہ تمام خدمات فراہم کرنے کی امید کرتی ہے جو پہلے زبان کی رکاوٹ کی وجہ سے ممکن نہ تھیں۔ اردو بولنے والے اب ویب سائیٹ کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ آسانی محسوس کریں گےکیونکہ Zameen.com کی نئی اردو ویب سائیٹ انگریزی ورژن کی طرح استعمال میں بہت آسان ہے۔

Zameen.com کے چیف ایگزیکیٹو ذیشان خان کے مطابق ‘اردو چونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جاتی ہے، Zameen.comاب زیادہ وسیع ناظرین کی پہنچ میں ہےجس میں عملی طور پر ہر کوئی شامل ہے’ خان ترجمہ کے ٹُولز پر انحصار نہیں کرنا چاہتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘Zameen.com اردو میں شروع کرنے کے پیچھے خیال صارف کے تجربے کو بہتر بنانا تھا جس پر ہم سمجھونہ نہیں کرنا چاہتے تھے اسی لئے ہم نے پیشہ ور افراد کا انتخاب کیا’
Zameen.comپاکستان کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا پراپرٹی پورٹل ہے جس نے اس کاروبار میں موجود دوسری کمپنیوں کے لئے معیار قائم کیا ہے۔ کثیر تعداد میں ایوارڈز اور اعزازات کا سہرا سر پہ سجائےZameen.com پاکستان رئیل اسٹیٹ کو اکیسویں صدی میں کھینچ کر لانے کی ذمہ دار ہے۔ ان سالوں کے دورانZameen.com نے وسیع خدمات اور ٹُولز کا کامیابی کے ساتھ اجراء کیا، ان سب نے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا۔