Zameen.com کا بین الاقوامی پراپرٹی پورٹلز کے ساتھ شراکت

کراچی، یکم اپریل2013،- Zameen.com، جو کہ پاکستان میں  پراپرٹی اشتہارات اور رئیل اسٹیٹ کا نمبروَن پورٹل ہے، نے کئی بین الاقوامی پراپرٹی کے اشتہارات اور کلاسیفائیڈز کے مخصوص پورٹل کے ساتھ معاہدے کئے ہیں جن میں Trovit, OLX اور Mitula.com  جیسے معروف عالمی ادارے شامل ہیں۔

اس حکمت عملی کے تحت Zameen.com نے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ اور اس کے اشتہارات کو دنیا کے بہترین کلاسیفائیڈ کے سرچ انجنز سے جوڑ دیا ہے اور دنیا بھر کے پراپرٹی خریداروں اور فروخت کنندگان کو پاکستان رئیل اسٹیٹ تک رسائی دی ہے۔

تین سال سے بھی کم عرصہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد اشتہارات، 260,000 سے زائد رجسٹرڈ صارفین اور 2012 میں بیس ملین سے زائد ویب سائیٹ وِزٹ ، خرید و فروخت، کرایہ اور سرمایہ کاری کی مختلف اقسام میں پانچ لاکھ سے زائد مستند اور محفوظ اشتہارات کا اجراء Zameen.com کی ٹیم کی محنت اور کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

Zameen.com نے بیسٹ پراپرٹی پورٹل آف پاکستان ایوارڈز 2007، CNBC ایشیا پیسیفک پراپرٹی ایوارڈز، بیسٹ پراپرٹی پورٹل آف پاکستان  2008 ، CNBC انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈز  ، CNBC  بیسٹ انٹرنیشنل پورٹل  2008، کے پراپرٹی ایوارڈ زجیت رکھے ہیں۔

Zameen.com کے چیف ایگزیکٹیوذیشان علی خان عالمی اداروں اور اشتہارات کے اشتراک کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’یہ قدم پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ہمارے یقین کی پختگی ہے اور ہمارا مقصد اس کو اس حد تک شفاف بنانا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر سے ہمارے صارفین اور وزِیٹرز کو ایک کلِک کے ذریعے صحیح پراپرٹی کا حصول ہو۔‘‘ چیف آپریٹنگ آفیسر عمران علی خان نے کہا ’’ ہماری طویل مدتی اشتہارات کی توثیق کی کوشش پوری ہو چکی ہے اور ہم نے پاکستان میں حقیقی پراپرٹی مالکان اور ایجنٹس کا سب سے وسیع نیٹ ورک حاصل کر لیا ہے۔اب ہم اپنے نئے آن لائن شراکت داروں کو اشتہارات کے لئے ایسا بے مثال پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں جس کے ممبرز کی تعداد میں بیش بہا اضافہ ہو چکا ہے۔‘‘

Zameen.com نے حال ہی میں Gilles Blanchard سے اشتراک کیا ہے جو فرانس سے تعلق رکھتے ہیں اور  Blanchard، SeLoger کے شریک بانی ہیں۔ SeLoger یورپ کا سب سے پہلا رئیل اسٹیٹ اشتہارات کا پورٹل ہے۔ SeLoger 1992 میں  فرینچ منی ٹیل پر شروع کی گئی  اور دنیا کی کامیاب ترین ابتدائی ورلڈ وائیڈ ویب تصور کی جاتی ہے۔

2010 میں SeLoger  یورپین خبروں کی شہ سرخیوں میں تھی جب  Axel Springer AG، جو کہ یورب کی بہت بڑی ملٹی میڈیا کمپنیوں میں سے ایک ہے اور جس کی مالیت 2.9 کھرب ہے، نے SeLoger کو 635.7 ملین ڈالرز کی پیشکش کی تھی کیونکہ SeLoger  کے حصص میں 32 فیصد تک اضافہ ہو گیا تھا۔ تاہم SeLoger  کے حصہ داروں نے اس پیشکش کر مسترد کر دیا تھا اور تین دن کے اندر ہی Axel نے اپنی پیشکش 15.6 فیصد بڑھا کر 735 ملین ڈالر تک بڑھا دی تھی۔

آج SeLoger ، Axel Springer AG   اور  Classified Ad Ventures کا ایک کل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے اور آن لائن ایشین رئیل اسٹیٹ کی وسیع دنیا میں دوسرا بڑا شراکت دار ہے اور iProperty Group  انڈیا اور فلپائن میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ملائیشیا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا اور سنگاپور کی مارکیٹ میں کام کر رہا ہے۔

یورپ، جنوبی امریکہ اور ایشیاء بھر میں بین الاقوامی پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں کام کے تجربے کے ساتھ Blanchard پاکستان رئیل اسٹیٹ پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ان کے خیال میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے باعث شہری ترقی نے رہائشی اور تجارتی پراپرٹیز کی مانگ میں اضافہ کیا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کو اس جانب متوجہ کیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ’’ Zameen.com  نے مجھے کھربوں ڈالر کی پاکستان رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو دریافت کرنے کا موقع دیا ہے۔ عالمی رئیل اسٹیٹ پر گہری نظر ہونے کے باعث  میں دیکھ سکتا ہوں کہ پاکستان میں پراپرٹی کی قیمتیں مستحکم ہیں اور یہ مزید مستحکم ہو رہی ہیں۔ ہماری مہارت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے مطابق پاکستان میں صرف رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور پراپرٹی کی معلومات کا تبادلہ بہترین اور شفاف ہونے کی وجہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان رئیل اسٹیٹ سے جوڑ رہی ہے۔  Zameen.com کے ذریعے لوگوں کے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے بائث لیے میرے کے ھےجو دملتی مد میں اطمینان ہے۔ ‘‘