امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کا ازورا-ایڈو پاور پروجیکٹ او پی آئی سے 50 ملین ڈالرز کا سرمایہ کاری وعدہ لیتا ہوا

August 6, 2014 Off By Web Desk

ایناپولس، میری لینڈ، 5 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (“او پی آئی سی”) امریکی حکومت کے ترقیاتی سرمایہ کاری ادارے، نے ایڈو ریاست، نائیجیریا کے بینن سٹی کے قریب ازور-ایڈو پاور پلانٹ منصوبے کی تعمیر و چلانے میں مدد کے لیے براہ راست سرمایہ کاری میں 50 ملین تک کی منظوری دے دی۔ ازور-ایڈو پاور پروجیکٹ 459 میگاواٹ اوپن سائیکل گیس ٹربائن پاور اسٹین ہے جو 2014ء میں تعمیر ہونا شروع ہوا اور ممکنہ طور پر 1,000 میگاواٹ پاور پلانٹ تنصیب کے پہلے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ اعلان اے سی ای آئی کے سی ای او اور شریک پانی پال ہنراہن، او پی آئی سی کی صدر اور سی ای او ایلزبتھ لٹل فیلڈ، اور ازورا پاور ہولڈنگز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لاڈیپو کے درمیان 5 اگست کو واشنگٹن ڈی میں منعقدہ یو ایس-افریقہ لیڈرز سمٹ ایک دستخطی تقریب میں کیا گیا ۔ سہ روزہ ایونٹ نے دنیا کے سب سے متحرک اور تیزی سے ابھرتے ہوئے خطوں میں سے ایک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے براعظم افریقہ کے تقریباً 50 رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔ اجلاس کی توجہ افریقہ میں تجارت اور سرمایہ کاری پر تھی اور اس نے افریقہ میں حفاظت، اس کی معیشت، اور جمہوری پیشرفت اور اس کے عوام سے امریکہ کی وابستگی کو نمایاں کیا۔

اے سی ای آئی کے ملحقہ ادارے نے ازورا پاور ہولڈنگز لمیٹڈ میں 130 ملین ڈالرز تک کی سرمایہ کاری سے وابستگی ظاہر کی، یعنی اس ادارے میں جو ازور-ایڈو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کاذمہ دار ہے، تاکہ ازورا-ایڈو پاور پروجیکٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے حصول اور نائیجیریا میں گرین فیلڈ منصوبوں کو مالی مدد دی جاسکے۔ او پی آئی سی اور اے سی ای آئی کے ساتھ منصوبے کے لیے قرضہ اور ایکوئٹی سرمایہ کاروں کی بین الاقوامی ٹیم میں افریقی و یورپی بنیادی ڈھانچے کے فنڈز، ترقیاتی و کمرشل بینک اور ایڈو ریاست کی حکومت شامل ہیں۔ ازورا-ایڈو پاور پروجیکٹ نائیجیریا میں ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے میں پہلا نیامنصوبہ-سرمایہ کاری آزادبجلی پیدا کرنے والا ہے۔

اے سی ای آئی کے سی ای او اور شریک بانی پال ہنراہن نے کہا کہ “ازورا پاور ہولڈنگز میں بڑے سرمایہ کار کی حیثیت سے ہم او پی آئی کی ازور ایڈو پاور پروجیکٹ میں اہم شمولیت کو سہولت دینے پر خوش ہیں۔ یہ او پی آئی سی اور دیگر ترقیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات ہیں جو اے سی آئی ای کی حکمت عملی کو افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ جیسی بڑھتی ہوئی مارکیٹوں میں بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو تخلیق کرنے اور آگے بڑھانے کی تاکید کرتی ہے۔”

او پی آئی سی کی صدر اور سی ای او ایلزبتھ لٹل فیلڈ نے کہا کہ “اس منصوبے میں او پی آئی سی کی شمولیت اعلیٰ ترین مثال ہے کہ ہم کس طرح افریقہ اور پوری ترقی پذیر دنیا میں ترقی کو سہارا دینے کے لیے نجی سرمائے کو متحرک کرتے ہیں۔ نائیجیریا میں بجلی کی قلت کا پرانا مسئلہ تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ہے اور اے سی ای آئی کے لیے او پی آئی سی کی مدد ازورا-ایڈو پروجیکٹ کو آگے بڑھنے اور نائیجیریا کی مجموعی توانائی گنجائش میں اپنا حصہ ڈالے گی، جو وہاں اہم اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔”

ازورا پاور ہولڈنگز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لاڈیپونے کہا کہ “ازورا منصوبے میں امریکہ کی سرمایہ کاری، جس کی نمائندگی او پی آئی سی اور امریکن کیپٹل کررہے ہیں، امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے ہمارے سرکاری شعبے کے ہم منصب اداروں کو دی جانے والی مشاورتی مدد کے ساتھ مکمل ہے۔ یہ تین ادارے تقری کی شاندار صلاحیت کو تسلیم کر چکے ہیں جو نائیجیریا کی بجلی فراہم کرنے والی صنعت میں موجود ہے اور انہوں بھرپور توانائی اور آمادگی کے ساتھ اس کا ادراک کیا۔ ہم ان کے وژن، ان کی شراکت داری کے جذبے اور جرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”

افریقہ انوسٹمنٹس، اے سی ای آئی کی ڈائریکٹر لیزا پنسلے نے کہا کہ “او پی آئی سی کی منظوری ازورا ٹیم کے لیے ایک اور کامیابی ہے، جس نے نائیجیریائی حکومت میں ہم منصب اداروں کے تعاون کے ساتھ، صدر گڈلک جوناتھن کے بجلی کے شعبے کے اصلاحی پروگرام کے تحت پہلا گرین فیلڈ آزاد بجلی پیدا کرنے والا ادارہ بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ ازورا-ایڈو پاور پروجیکٹ کے معاہدوں کا مجموعہ صنعت کے لیے معیار مرتب کرنے والا ہے اور یہ ازورا کے پہلے 459 میگاواٹ کے منصوبے سے کہیں آگے بڑھ کر بجلی کے شعبے میں ترقی کی راہ کھولے گا۔”

اے سی ای آئی صدر اوباما کی جانب سے جاری کردہ امریکی حکومت کے منصوبے پاور افریقہ کا شراکت دار ہے جس کی توجہ بجلی تک صاف اور قابل بھروسہ رسائی کو بڑھا کر افریقہ میں اقتصادی نمو اور ترقی کو سہارا دینے پر ہے۔ منصوبے کے شراکت دار کی حیثیت سے اے سی آئی ای افریقی پاور کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر نظر رکھتا ہے تاکہ مغربی افریقہ، مشرقی افریقہ اور جنوبی افریقہ میں علاقائی توانائی بنیادی ڈھانچے تلاش و تعمیر کر سکے اوران میں سرمایہ کاری کرکے انہیں چلا سکے،یہ اگلے چار سالوں میں  کل 800 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری تک پہنچسکتا ہے۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل، ایندھن کے پیداواری مواقع اور مصنوعات اور خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں جن کی توجہ بجلی و توانائی کے شعبوں پر ہو۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

 امریکن کیپٹل کے بارے میں

امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) ایک عام تجارت کرنے والی نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعے درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے  اور مرکب مصنوعات تخلیق کرتا، بیمہ کرتا اور ان میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا ہے۔ امریکن کیپٹل19 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی بیلنس شیٹ پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ 84 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عام تجارت کرنے والے امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC) ، امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) اور امریکن کیپٹل سینئر فلوٹنگ لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACSF) رکھتا جو تقریباً 11 ارب ڈالرز کی مجموعی بک ویلیو رکھتے ہیں۔ امریکہ اوریورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کا ملحقہ ادارہ، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے www.AmericanCapital.comملاحظہ کریں۔

 او پی آئی سی کے بارے میں

او پی آئی سی امریکی حکومت کا ایک ترقیاتی سرمایہ کاری ادارہ ہے۔ یہ اہم ترقیاتیچیلنجز کو حل کرنے میں مدد کے لیے نجی سرمائے کو متحرک کرتا ہے اور یوں کرتے ہوئے امریکی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھاتا ہے۔ کیونکہ او پی آئی سی امریکی نجی شعبے میں کام کرتا ہے، اس لیے یہ امریکی کاروباری اداروں کو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں قدم جمانے، آمدنیوں پر عمل انگیز ہونے اور  ملک اور بیرون ملک دونوں مقامات پر ملازمتیں اور ترقی کے مواقع دینے میں مدد دیتا ہے۔ او پی آئی سی سرمایہ کاروں کو نجی ایکوئٹی سرمایہ کاری فنڈز کے لیے سرمایہ کاری، ضمانت، سیاسی خطرے  کے بیمے اور مدد  کے ذریعے اپنے مقصد کو حاصل کرتا ہے۔

1971ء میں امریکی حکومت کے ادارے کی حیثیت سے بننے والا او پی آئی سی خود انحصاری کی بنیادوں پر چلتا ہے جس میں امریکی ٹیکس دہندگان کا کوئی پیسہ نہیں لگتا۔ او پی آئی سی کی خدمات دنیا بھر کے 160 سے زیادہ ممالک میں نئے اور آگے بڑھتے ہوئے کاروباری اداروں کے لیے دستیاب ہیں۔ اب تک او پی آئی سی 4,000 سے زیادہ منصوبوں میں 200 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری کرچکا ہے، اور امریکی برآمدات میں تقریباً 76 ارب ڈالرز تخلیق اور 278,000 امریکی ملازمتیں فراہم کرچکا ہے۔

 ازورا پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے بارے میں

ازورا ایک عالمی معیار کی بجلی بنانے والی کمپنی ہے جسے نائیجیریا میں اور وقت کے ساتھ ساتھ مغربی افریقہ میں بجلی پیداو کرنے والے تنصیبات کی  تعمیر و ترقی، حصول اور چلانے پر توجہ کے ساتھ تخلیق کیا گیا تھا۔ ازورا نائیجیریا میں بڑے پیمانے پر گیس سے چلنے والے آزاد پاور پلانٹس کی تعمیر اور حصول کے لیے اپنی منصوبہ جاتی ترقی اور  مالیاتی مہارت، اور ساتھ ساتھ اپنے بانی امایا اور اپنے سرمایہ کار امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے سرمائے اور تجربے کو استعمال کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.azurawa.com۔

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات رکھتا ہے۔ یہ بیانات امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر اور اس کے ملحقہ اداروں کے متوقع نتائج کے حوالے سے ہے جو متعدد عوامل اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں، جن میں مالیاتی لین دین کی تکمیل کے اوقات، شرح سود میں تبدیلی، مالی لین دین کی دستیابی، علاقائی، قومی یا بین الاقوامی اقتصادی حالات میں تبدیلی، یا ان صنعتوں کے حالات میں تبدیلی جن میں امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے، شامل ہیں۔

 رابطہ:
1-443-214-7070+
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سنتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر
لیزا پنسلے، ڈائریکٹر، افریقہ انوسٹمنٹس