انٹرنیشنل پری اسکول کریکیولم پاکستان میں

فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا، 28 دسمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیت باکستان/–

بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لیے دنیا کے معروف بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل پری اسکول کریکیولم (آئی پی سی) نے اے آئی ایم مڈل ایسٹ کے ساتھ پاکستان کے لیے خصوصی لائسنس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اے آئی ایم مڈل ایسٹ متحدہ عرب امارات (علاوہ ابوظہبی) اور مملکت سعودی عرب کے لیے بھی فرنچائزنگ کے خصوصی حقوق رکھتا ہے۔

پاکستان میں آئی پی سی فرنچائزز کھولنےکے منصوبوں کے ساتھ ہی آئی پی سی کو اختیار کرنے والے اسکول کثیر فوائد حاصل کریں گے۔ طلبہ کو آئی پی سی کا نصاب پڑھایا جائے گا جس میں 3 سے 6 سال کے بچوں کے لیے 20 موضوعاتی یونٹ اور شیرخوار اور گھٹنوں گھٹنوں چلنے والے بچوں کے لیے 36 موضوعاتی یونٹ شامل ہیں۔ مزید برآں آئی پی سی نصاب اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل تحقیق اور نظرثانی کے عمل سے گزرتا ہے۔ نصاب سیکھنے کے 6 مرکزی شعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور سیکھنے کے معروضی طریقے کی پیروی کرتا ہے۔
اضافی فوائد میں اساتذہ کی تربیت شامل ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی میں تدریس کے ایک سابق رفیقِ کلیہ کی جانب سے تجویز کی گئی ہے، یہ تربیت تمام تعلیمی پس منظر کے حامل اساتذہ کو ویب بیسڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام فراہم کرے گی۔

آئی پی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر ڈی بیئر کہتے ہیں کہ “ہم پاکستان میں اے آئی ایم مڈل ایسٹ کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں، جو تیسرا ملک ہے جہاں آئی پی سی اور اے آئی ایم مڈل ایسٹ نے اپنی قوتیں مجتمع کی ہیں۔ اے آئی ایم مڈل ایسٹ موزوں مقامی معلومات اور تجربہ رکھتا ہے جو آئی پی سی کی نظر میں ملک میں دونوں اداروں کے مفادات کو پروان چڑھانے میں اہم ہے۔”

یونیسکو کے مطابق “پاکستان میں بچپن کے ابتدائی ایام میں تعلیم (ECE) کی تعریف و مقصد محض باضابطہ اسکول ماحول میں کچی (پری-پرائمری) کلاس تک محدود ہے۔ پاکستان میں ECE کا تصور آہستہ آہستہ کچی اور ابتدائی پرائمری کلاسوں کے سانچے سے باہر نکل کر پھیل رہا ہے۔ پاکستان میں ECE ذرائع کی ابھرتی ہوئی اور تجرباتی نوعیت کے باعث ملک میں ECE شعبے کی تعریف و مقصد کو سانچے میں ڈھالنے میں مدد دینے کے لیے کافی گنجائش موجود ہے۔”

اے آئی ایم مڈل ایسٹ کی ڈائریکٹر ملیحہ احد پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں مارکیٹنگ کا 20 سالہ تجربہ رکھتی ہیں۔ اے آئی ایم اور آئی پی سی کے درمیان پاکستان میں شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہم اس منصوبے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور قبل از اسکول کی تعلیم کے اعلیٰ ترین معیارات کی ضرورت سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ آئی پی سی کی پاکستان میں آمد سے ہماری نظریں اسکولوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ نصاب اور اساتذہ کی تربیت کا موقع فراہم کرنے پر مرکوز ہوں گی، جو ابتدائی بچپن میں تعلیم کے سلسلے میں ہونے والی تحقیق کا عکاس ہے۔”

رابطہ: امانڈا کازاکو، مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز ڈائریکٹر، آئی پی سی
ٹیلی فون: +1-888-844-3911
ای میل: Amanda@internationalpreschoolcurriculum.com