اکتوبر میں خریداری کے سنہری مواقع حاصل کرنے کے لیے گوانگ چو میں دوسرا اے ایل ای ای ایکس شو

September 25, 2014 Off By Web Desk

ہانگ کانگ، 25 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر — چین اور عالمی مارکیٹوں میں گھریلو مصنوعات، روشنی اور برقیات کی ابھرتی ہوئی صنعت میں دستیاب وسیع کاروباری مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے دوسری اے ایل ای ای ایکس ہوم اپلائنسز، لائٹنگ اینڈ الیکٹرانکس نمائش 14 سے 17 اکتوبر 2014ء کو پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپو، گوانگ چو، چین میں منعقد ہوگی جس میں ایشیا کی بنی ہوئی گھریلو مصنوعات، روشنی اور صارفی برقی مصنوعات پیش کی جارہی ہیں۔

نئے شامل کیے گئےگھریلومصنوعات کے زمرے میں پیش کی جانے والی مصنوعات: تمام برقی گھریلو مصنوعات، ایئر-کنڈیشننگ اور ہواداری کا سامان، باورچی خانے اور غسل خانے کی مصنوعات، صحت عامہ کی برقی مصنوعات، توانائی بچت کی مصنوعات وغیرہ۔

روشنی کے شعبے میں تجارتی، سجاوٹ کی، گھریلو اور بیرونی روشنیاں، ایل ایڈی اور ماحول دوست روشنی اور روشنی کے لیے متعلقہ سازوسامان شامل ہیں۔

صارفی برقیات برقی مصنوعات اور گیجٹس کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتا ہے: صوتی-بصری مصنوعات، ذاتی برقیات، طب و صحت عامہ کی برقیات، برقی حفاظتی مصنوعات، ماحولیاتی اور توانائی محفوظ کرنے والی برقیات، برقی کھیل و تفریح، ٹیلی مواصلات کی مصنوعات، برقی اسمارٹ آلات اور لوازمات، اسمارٹ فون لوازمات، کمپیوٹر اور طباعت کار مصنوعات، برقی پرزے اور جزو، وغیرہ۔

اپریل میں اپنے پہلے سیشن کی کامیابی کی بنیاد پر اکتوبر اے ایل ای ای ایکس شو گھریلو مصنوعات کو اہم مصنوعاتی حصے کے طور پر پیش کرکے زیادہ بڑا اور بہتر ہورہا ہے۔ نمائش بیرون ملک سے اور چین کی ابھرتی ہوئی مقامی مارکیٹوں سے آنے والے تاجروں اور خریداروں کو ہانگ کانگ، تائیوان، جنوبی کوریا اور برعظیم چین کے 200 معیاری فراہم کنندگان سے مل کر مصادر کا ایک براہ راست پلیٹ فارم پیش کرنا جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ پہلے سے اندراج کروانے والے خریدار میلہ انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ گوانگ چو کے ہوٹل میں ایک رات مفت قیام کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

اپریل اور اکتوبر میں خریداری کے بہترین ایام میں منعقد ہونے والا اے ایل ای ای ایکس میلہ کینٹن میلے کے پہلے مرحلے کے لیے گوانگ چو میں جمع ہونے والے بین الاقوامی خریداروں کی بڑی تعداد کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا ہے۔ یہ ایام شین چین-ہانگ کان-گوانگ چو کے خریداری حلقے میں یقینی طور پر خریداروں کی بڑی تعداد لائیں گے۔ جگہ کے اعتبار سے میلے کا مقام پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپوکینٹن میلے کے مقام سے محض چند قدموں کے فاصلے پر ہے، جو خریداروں کو بیک وقت دونوں مقامات کا دورہ کرنے کے لیے مکمل آسانی فراہم کرتا ہے۔

ششماہی نمائش، جسے مشترکہ طور پر گوانگ چو گرینڈہب ایگزیبیشن کمپنی لمیٹڈ چلاتی اور میگاایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ منظم کرتی ہے، گوانگ چو میں بہار اور خزاں کے اہم ایام میں مضبوط مقام حاصل کرنے، اور ایشیا میں روابط اور رسدی مقامات تیار کرنے کے لیے بین الاقوامی خریداروں اور مقامی چینی کاروباری اداروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
جناب بین وونگ، مارکیٹنگ مینیجر
میگاایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ
ٹیلی فون: 9688-2588-852
فیکس: 9668-3588-852

ای میل: ben.wong@mega-expo.com