ایلسیویئر “کوئز برائے سانس” کے ذریعے پاکستان میں مقامی تحقیق کی کوشش کو فروغ دیتا ہوا

July 5, 2013 Off By Web Desk

اسلام آباد، پاکستان،5 جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر –

ابتدائی مرحلہ 4 جولائی سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا

سائنسی، تکنیکی اور طبی مصنوعات اور خدمات کے معروف عالمی فراہم کنندہ ایلسیویئر نے پاکستان میں مقامی تحقیق کی کوششوں کے فروغ اور انہیں تسلیم کرنے کے لیے ملک کی 30 معروف جامعات اور اداروں میں کوئز برائے سائنس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

کوئز برائے سائنس ایک سائنسی کوئز ہے جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ڈیجیٹل لائبریری پروگرام کے تحت معروف سائنسی ڈیٹابیس سائنس ڈائریکٹ کے ذریعے دستیاب مواد اور معلومات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ ان جامعات اور اداروں کا ہر طالب علم، محقق اور اراکین کلیہ کوئز برائے سائنس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ایلسیویئر کے ریجنل ڈائریکٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن، جنوبی ایشیا سوربھ شرما نے کہا کہ “ایلسیویئر دنیا بھر میں سائنسی سربلندی کے فروغ سے وابستہ ہے اور کوئز برائے سائنس اس سمت میں خصوصاً پاکستان میں تحقیقی برادری کی کوششوں کو نمایاں کرنے کے لیےایک قدم ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں تحقیق پر ہونے والی پیشرفت کو تسلیم کرنے کے لیے کوئز برائے سائنس میں بڑے پیمانے پر شرکت ہوگی۔”

کوئز برائے سائنس کو محققین کے لیے ایک جدید اور تعاملی انداز میں تیار کیا گیا ہے تاکہ ان کی سائنسی معلومات میں اضافہ کیا جا سکے اور ساتھ ساتھ دلچسپ انعامات جیتنے کا مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔

کوئز میں شرکت کے لیے ہر درخواست گزار کے لیے کوئز برائے سائنس ویب سائٹ پر اندراج کروانا اور اپنے خصوصی شعبے میں 20 سوالات کے جواب دینا ضروری ہے۔ کوئز کے بیشتر سوالات گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی محققین کی جانب سے جرائد میں شایع ہونے والے مقالوں کی بنیاد پر ترتیب دیے گئے ہیں۔

کوئز کا پہلا مرحلہ 4 جولائی سے 31 اکتوبر 2013ء تک جاری رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.QuizforScience.com/Pakistan۔

ایلیسیویئر کے بارے میں

ایلسیویئر سائنسی، تکنیکی اور طبی معلومات کی حامل مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ ادارہ دی لانسیٹ اور سیل سمیت 2 ہزار سے زائد جرائد اور 20 ہزار کتب کی اشاعت کے لیے عالمی سائنس اور صحت کی برادریوں کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتا ہے، جن میں موسبی اینڈ سانڈرز کے اہم حوالہ جاتی کام بھی شامل ہیں۔ ایلسیویئر کے آن لائن حلوں میں سائی ورس سائنس ڈائریکٹ، سائی ورس اسکوپس، ریکسز، ایم ڈی کنسلٹ اور نرسنگ کنسلٹ، جو سائنس اور صحت کے ماہرین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاتے ہیں، اور سائی ویل سویٹ اور میڈائیز پن پوائنٹ ریویو شامل ہیں جو تحقیق و صحت عامہ کے اداروں کو کم قیمت پر بہتر نتائج حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں، شامل ہیں۔

ایمسٹرڈیم میں عالمی کاروباری صدر دفاتر کے ساتھ ایلسیویئر دنیا بھر میں 7000 سے زیادہ ملازمین رکھتا ہے۔ ادارہ عالمی سطح پر معروف ناشر اور معلومات فراہم کنندہ ریڈ ایلسیویئر گروپ پی ایل سی کا ایک حصہ ہے ، جو مشترکہ طور پر ریڈ ایلسیویئر پی ایل سی اور ریڈ ایلسیویئر این وی کی ملکیت ہے۔ اس کے ٹکر سمبلز REN (یورونیکسٹ ایمسٹرڈیم)، REL (لندن اسٹاک ایکسچینج)، RUK اور ENL (نیو یارک اسٹاک ایکسچینج) ہیں۔

ذریعہ: ایلسیویئر