این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نے ٹوکیو میں وسیع تر ڈیٹا سینٹر شروع کر دیا

April 23, 2013 Off By Web Desk

Asianet 52793

ٹوکیو، 23 اپریل/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ –

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 23 اپریل کو ٹوکیو میں ٹوکیو نمبر 6 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا ہے، جو اخراجات کے حوالے سے موثر، صارف دوست اور آفات سے محفوظ تنصیب ہے جس کا کل فرشی رقبہ 22 ہزار مربع میٹرز ہے، جو 3 ہزار ریکس رکھنے کے لیے کافی ہے یعنی یہ ٹوکیو کا سب سے بڑا اسکیل-ڈیٹا سینٹر ہے۔ این ٹی ٹی کام اس انتہائی قابل بھروسہ، قابل اضافہ اور جدید تنصیب کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ وہ اپنی عالمی ڈیٹا سینٹر سروسز کو بڑھا سکے، جو اس وقت نئے متعارف کردہ Nexcenter (ٹ م) برانڈ کے تحت مارکیٹ کی جا رہی ہیں۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201304191326/)

NTT%20Communications%20Launches%20Tokyo%E2%80%99s%20Largest%20scale Data%20Center این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نے ٹوکیو میں وسیع تر  ڈیٹا سینٹر شروع کر دیا

کلاؤڈ سروسز، آ ئی سی ٹی آؤٹ سورسنگ، آفات کے بعد بحالی اور دیگر آئی سی ٹی متعلقہ سروسز کی طلب رکھنے والے اداروں میں آئی سی ٹی ماحول کی آپٹمائزیشن اور بڑی قدرتی آفات کی منصوبہ بندی کی ضروریات کی وجہ سے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ این ٹی ٹی کام 140 سے زائد مقامات پر ڈیٹا سینٹرز چلاتا ہے، جس کا کل سرور روم رقبہ 170,000 مربع میٹرز سے بھی زیادہ ہے۔ اپنے نئے متعارف کردہ برانڈ Nexcenter (ٹ م) کے تحت این ٹی ٹی کام پہلے سے کہیں زیادہ بہتر معیار کی ڈیٹا سینٹر سروسز پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹوکیو نمبر 6 ڈیٹا سینٹر متعدد بڑے این ٹی ٹی کام ڈیٹا سینٹرز میں پہلا ہے جو عالمی معیار کے سروس معاہدوں، سروس سطح کے معاہدوں (SLA) اور صارفی پورٹلز کو کم قیمت خصوصیات، جیسا کہ جدید ایئرکنڈیشننگ سسٹمز اور ورچوئل-نیٹ ورک-بیسڈ عالمی ہموار سروسز بشمول ہائبرڈ کلاؤڈز، کے ساتھ ملائے گا۔

– ٹوکیو نمبر 6 ڈیٹا سینٹر کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔

– قابل رسائی، کم خرچ بہتر کارکردگی کا حامل شہری ڈیٹا سینٹر

این ٹی ٹی کام کا نیا ڈیٹا سینٹر مرکز میں واقع جے آر لوپ ٹرین لائن سے صرف سات منٹوں کے پیدل فاصلے پر ہے، جو اسے ہنگامی حالات میں بڑی حد تک قابل رسائی بناتا ہے۔

عمارت کا توانائی و جگہ موثر ڈیزائن ایک بڑا روٹری یو پی ایس رکھتا ہے۔ روایتی ریکس کے مقابلے میں اس کا ریکس کو سنبھالنے والا سامان ڈیڑھ گنا بڑا ہے، جو صارف کے اخراجات کو گزشتہ نرخوں کے مقابلے میں نصف کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

– زلزلہ سے محفوظ جدید ڈیزائن

ٹوکیو نمبر 6 ڈیٹا سینٹر کا زلزلے سے محفوظ ڈھانچہ قدرتی آفت کے اثرات کو 80 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ اس مدافعت کو 2011ء کے مشرقی جاپان کے عظیم زلزلے کے حساب سے جانچا گیا ہے۔ مضبوط میدان پگھلاؤ سے بچانے میں مدد دیتا ہے، عمارت کی بنیاد زمین کی سطح سے 1.4 میٹر اونچی ہے تاکہ سیلاب سے بچا جا سکے۔ بجلی کی فراہمی اور ایئرکنڈیشننگ سسٹمز کی وافر فراہمی بھروسہ مندی کو مضبوط کرتی ہے اور تنصیب ایک بڑی کیبل سرنگ سے براہ راست کنکشن رکھتی ہے جو کیبلز کو زلزلوں یا ڈرلنگ سے ہونے والے نقصانات سے بچاتی ہے۔

بجلی کے استعمال میں سطح اول کی موثریت

بجلی کے استعمال میں موثریت (پی یو ای) کو 1.2 ریٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو جاپان میں ڈیٹا سینٹرز کے درمیان سب سے بلند سطح ہے۔ تنصیب توانائی موثر اور پانی سے ٹھنڈے ہونے والے ایئرکنڈیشننگ نظام، کم بجلی کھانے والے روٹری یو پی ایس، ٹھنڈی بیرونی ہوا کے استعمال اور ہوا کے بہتر بہاؤ کے انتظام سے کم خرچ ایئرکنڈیشننگ سسٹم رکھتی ہے جو سرور سے نکلنے والی گرمی کو گھومنے سے روکتی ہے۔

– کسٹمائز کرنے کے قابل لچکدار سامان

بجلی، ایئر کنڈیشننگ، سیکورٹی کے لیے آلات کو صارفین کی ضروریات اور طلب کے مطابق لچکدار انداز میں کسٹمائز کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ کو لوکیشن کمرے میں ملٹی-فری شافٹس کے استعمال کے ذریعے داخلی پاور سپلائی اور کمیونی کیشنز سسٹمز کے لیے وافر راستے ، اضافی مقامی ایئرکنڈیشننگ سامان اور ایسے سیکورٹی دروازے جو ایک وقت میں صرف ایک فرد کو داخل ہونے کی اجازت دیں۔

–ملحقہ دفتری عمارت

ٹوکیو نمبر 6 ڈیٹا سینٹر میں صارفین کے لیے 2 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ملحقہ دفتری عمارت دستیاب ہے۔ کاروباری عمل کو جاری رکھنے کی منصوبہ بندی اور زیادہ آسان مانیٹرنگ اور صارفین کے سسٹمز کی دیکھ بھال کے لیے آفس-ریک کنکشن اور بجلی کے مستقل ذرائع دستیاب ہیں۔

– قابل اضافہ، اعلیٰ معیار کا نیٹ ورک ماحول

نیا ڈیٹاسینٹر عالمی ڈیٹا سینٹرز اور ورچوئل نیٹ ورکس کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے این ٹی ٹی کام کی آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) انٹرپرائز نیٹ ورک سروس اور دیگر عالمی نیٹ ورک سروسز استعمال کرتا ہے تاکہ لچکدار انتظام اور سسٹم کی توسیع، تقسیم اور آفات کی صورت میں بحالی مقامات کے آپریشن کو ممکن بنایا جا سکے۔

آگے بڑھتے ہوئے این ٹی ٹی کام جدید ڈیٹا سینٹر سروسز بھی متعارف کروائے گا، جو اب Nexcenter (ٹ م) برانڈ کے تحت صارفین کو اپنے کاروباروں کو بڑھانے میں مدد دیں گی۔

متعلقہ اعلان

“این ٹی ٹی کام کلاؤڈ سروسز کے لیے کلیدی پلیٹ فارم کی حیثیت سے ٹوکیو میں ڈیٹا سینٹر شروع کرے گا” 25 اکتوبر 2011ء کو شایع شدہ (www.ntt.com/aboutus_e/news/data/20111025.html)

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کریں:  www.ntt.com/index-e.html

مزید معلومات: www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن