سنے پیکس نے پاکستان میں 4ڈی ایکس تھیٹرز متعارف کروا دیے

جدید تھیٹر فارمیٹ کا آغاز

ہانگ کانگ، 11 دسمبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا کی معروف ترین سینما ٹیکنالوجی کمپنی سی جے 4ڈی پلیکس نے آج پاکستان میں اپنے اوّلین دو 4ڈی ایکس تھیٹرز کا آغاز کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔ دو مقامات، کراچی میں اوشن ٹاور مال اور لاہور میں پیکیجز مال، کا اجراء 2019ء میں ہوگا۔ یہ اعلان سنے ایشیا ٹریڈ شو میں کیا گیا جو 10 تا 13 دسمبر 2018ء کو ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوا۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20181210/2321910-1

https://photos.prnasia.com/prnvar/20181210/2321910-1

پیکیجز مال، لاہورمیں سنے پیکس کا مرکزی مقام، 10 اسکرین ملٹی پلیکس، ملک میں پہلا 4ڈی ایکس تھیٹر ہوگا۔ اوشن مال کراچی میں 4 ڈی ایکس تھیٹر کا اضافہ عملی مثال پیش کرے گا کہ سنے پیکس دنیا بھر میں روایتی سینما ماحول کے مقابلے میں فلموں کے حوالے سے خاندان بھر کا رحجان کس طرح تبدیل کر رہے ہیں۔

مجموعی طور پر سنے پیکس پاکستان میں صنعت کو نئی زندگی عطا کرنے اور سینما تجربے میں صارفین کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے عالمی معیار کی تفریح لانے  سے وابستہ ہے۔ ادارے کا یقین ہے کہ یہ تجربہ سب کے لیے ہے، اور 4ڈی ایکس تھیٹرز کے ساتھ لوگوں کے تعلق کو تبدیل کرتا ہے۔ سینما ٹیکنالوجی کی پیشرفت میں جدّت کے عہد میں پاکستان میں سب سے پہلے 4ڈی ایکس لانے والے کی حیثیت  سے ادارے کو امتیازی حیثیت دیتا اور نفاست کی نئی سطح پر لے جاتا ہے۔

“سنے پیکس میں ہمارا مقصد بیک وقت جدید تفریحی تجربہ و خدمات فراہم کرکے اپنے مہمانوں کو حیران کرنا ہے اور سی جے 4 ڈی پلیکس اِس ہدف کو پورا کرتا ہے،” مریم الباشا، سی ای اے سنے پیکس نے کہا۔”پاکستان سی جے 4 ڈی پلیکس کے ہیجان اور حقیقت کا تجربہ اٹھانے کا حقدار ہے اور ہم اپنے پیکیجز مال مقام میں اپنا پہلا تھیٹر کھولنے پر بہت زیادہ فخر کرتے ہیں، جو پاکستان میں سب سے بڑا ملٹی پلیکس ہے۔ پاکستان میں 4ڈی ایکس لانا ملک کی سب سے مقبول تفریحی کمپنی بننے کے ہدف سے جڑا ہوا ہے، ساتھ ہی یہ ملک اور پورے خاندان کے لیے عالمی معیار کے تفریحی تجربے کی فراہمی سے ہماری وابستگی کو تقویت دیتا ہے۔”

“ہم اپنے عمدہ سینما ٹیکنالوجی فارمیٹ کو اِس طرح پیش کرنے کے لیے سنے پیکس کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ نئے اور بھرپور سینما تجربات صارفین تک پہنچانے کے عہد کے ساتھ پاکستان بھر میں مقبول سینما نمائش کنندہ بنا سکیں،” جونگرِیول کِم، سی ای اے سی جے 4ڈی پلیکس نے کہا ۔ “ہم دنیا بھر میں اپنے حاضرین کو ایسے تجربات فراہم کرنے کے لیے اپنے جدید تھیٹر فارمیٹس پیش کرنا جاری رکھیں گے کہ جو آج تھیٹرز میں دستیاب سے بالکل مختلف ہیں۔”

سنے پیکس کے بارے میں

سنے پیکس لمیٹڈ خاندان بھر کو تفریح فراہم کرنے والا پاکستان کا معروف ادارہ ہے۔ سنے پیکس نے اپنے کام کا آغاز 2006ء میں جناح پارک، راولپنڈی میں اپنی پہلی سائٹ کے ذریعے پاکستان میں سینما کاروبار کے دوبارہ آغاز کے ذریعے کیا تھا۔ اس وقت یہ 9 شہروں میں 7,400 نشستوں کے ساتھ 13 مقامات اور 44 اسکرینیں چلا رہا ہے، اور قومی نیٹ ورک کی حامل واحد سینما چَین بن رہا ہے۔

سنے پیکس کا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کو بیک وقت جدید تفریحی تجربہ اور زبردست خدمات فراہم کرکے حیران کریں۔ سنے پیکس کا وژن پاکستان کی مقبول ترین تفریحی کمپنی بننا ہے۔ سنے پیکس لمیٹڈ کی نظریں زیادہ سے زیادہ اسکرینوں اور ساتھ ساتھ تفریحی مقامات و خاندان بھر کے لیے تفریحی مراکز کے ذریعے اپنی توسیع جاری رکھنے پر مرکوز ہیں۔

سنے پیکس گروپ آف کمپنیز میں پاکستان میں انگریزی مواد  کا سب سے بڑا تقسیم کار اور یونیورسل، پیراماؤنٹ، ڈریم ورکس، فوکس کی نمائندگی کرنے والا فُٹ پرنٹ؛ سنے پیکس کا ڈجیٹل سروسز شعبہ سنے فلِکس  جو ستمبر 2018ء میں اسٹارز پلے بائے سنے پیکس کے حالیہ اجراء سے 65 ملین ٹیلی کام صارفین کو ہدف بنانے کی تیاری کر رہا ہے؛ ساتھ ساتھ پاکستانی مواد کی تخلیق، ترویج اور تقسیم کا ہدف رکھنے والے پروڈکشن جوائنٹ وینچر ایکسی لینسی فلمز شامل ہیں۔

سی جے 4ڈی پلیکس کے بارے میں

سی جے 4ڈی پلیکس اگلی جنریشن کی سینما ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے، جس کا صدر دفتر سیول اور بین الاقوامی دفاتر لاس اینجلس اور بیجنگ میں واقع ہیں۔ کمپنی نے دنیا بھر میں تھیٹرز کے لیے بھرپور فلم ٹیکنالوجیز تخلیق کیں کہ جن میں ‘4ڈی ایکس’، ‘اسکرین ایکس’ اور ‘4ڈی ایکس مع اسکرین ایکس’ شامل ہیں کہ جن سے صارفین فلموں کا اِس طرح تجربہ اٹھاتے ہیں جیسے پہلے کبھی ممکن نہ تھا۔

4ڈی ایکس فلم بینوں کو ایک عمیق اور کئی احساس فراہم کرنے والا تجربہ دیتا ہے، یہ حاضرین کو حرکت، ارتعاش، آبی، ہوائی، برفانی، بجلی، خوشبو اور دیگر خاص اثرات کے ذریعے فلموں سے منسلک کرتا ہے کہ جو بصری آن-اسکرین احساس کو بہتر بناتے ہیں۔ ہر 4ڈی ایکس آڈیٹوریم حرکت سے لیس نشستوں کا حامل ہوتا ہے کہ جو 20 مختلف اثرات کے مطابق چلتی ہیں اور ماہر ایڈیٹرز کی ٹیم کی جانب سے بنائی جاتی ہیں، جو فلم کے اندر موجود احساس میں ڈوب جانے کے عمل کو بڑھاتے ہیں، آڈیو اور وڈیو سے کہیں آگے۔ 570 ہالی ووڈ اور مقامی فلمیں 4ڈی ایکس میں پیش کی جا چکی ہیں۔ اب تک 61 ممالک میں پھیلے 587 آڈیٹوریمز میں 68,000 سے زیادہ 4ڈی ایکس نشستیں موجود ہیں۔

اسکرین ایکس دنیا کی پہلی ملٹی-پروجیکشن تھیٹر ٹیکنالوجی ہے جو کسی تھیٹر مقام پر استعمال ہوتی ہیں، جو اسے سی جے 4ڈی پلیکس کا بصری طور پر سب سے گہرا تھیٹر تجربہ بنا رہی ہے۔ اسکرین ایکس فلم بینوں کو ایسے نظام کو استعمال کرکے فلم اسکرین کے ہر فریم سے آگے لے جاتی ہے جو فیچر فلموں کی تصاویر اور قبل از نمائش تشہیر کو تھیٹر کی بائیں اور دائیں دیوار تک پھیلا دیتا ہے جس سے ایک گہرا، پینورامک، 270 درجے کا بصری تجربہ ملا ہے۔ اب تک اسکرین ایکس دنیا بھر میں 184 اسکرینوں پر نصب ہوچکی ہے،  جن میں جنوبی کوریا میں 85 اسکرینیں؛ چین میں 61 اسکرینیں؛ امریکا  میں 11؛ انگلستان میں 5؛ ترکی میں 4؛ جاپان میں 4؛ سوئٹزلینڈ میں 3؛ فرانس میں 2؛ ویت نام میں 2 اور اسپین،  ہنگری، متحدہ عرب امارات، کویت، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور اسرائیل میں 1 شامل ہیں۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20181210/2321910-1