عالمی وڈیو گیم شو میں ایشیائی موجدین صنعت کو متحرک کر دینے والی خبریں منکشف کریں گے

April 22, 2013 Off By Web Desk

ای تھری 2013ء میں ایشیائی کمپنیاں مستحکم انداز میں شرکت کریں گی

واشنگٹن، 17 اپریل 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیا نیٹ پاسکتان–

کیا: چند معروف ایشیائی کمپنیوں کی جانب سے وڈیو گیمز کے مستقبل کو ظہر کیا جائے گا جو دنیا کے معروف ترین تجارتی شو برائے کمپیوٹر اور وڈیو گیمز ای3 میں مستحکم انداز میں شرکت کرنے کی خواہاں ہیں۔ ایشیائی وڈیو گیم کمپنیاں اور ان کے امریکی ہم منصب اداروں کو صنعت پر گہری نظر رکھنے والے افراد بہت باریک بینی سے دیکھیں گے کہ ان کی جانب سے سب سے بڑے اعلانات آنے والے تعطیلات کے موسم اور 2014ء پر کیا اثرات مرتب کریں گے۔ جاپان، چین، کوریا اور ویت نام میں بنیادیں رکھنے والے نمایاں ایشیائی نمائش کنندگان میں شامل ہیں:

  • بیجنگ پکسل سافٹویئر
  • کیپ کوم
  • ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل
  • کیم کو
  • کونامی
  • کوٹرا
  • میگ II گن
  • نام کو بنڈائی
  • ناٹ سومے
  • نن ٹینڈو
  • نائیکو
  • اسکوائر اینکس
  • سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکمو کوئی
  • ورچوئس
  • ایکس سیڈ گیمز

ای 3 کی جھلکیوں میں شامل ہیں:

  • 100 سے زائد ممالک کے 45 ہزار وڈیو گیمز صنعت کے ماہرین، سرمایہ کاری کے تجزیہ کار، صحافی اور خوردہ فروش کی شرکت متوقع
  • گیم کونسولز، پی سیز، موبائل فونز اور ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے لیے سینکڑوں گیمز کا اعلان
  • براہ راست مظاہرے
  • سوشل اور موبائل جدت پر خصوصی توجہ
  • نن ٹینڈو امریکہ اور سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ امریکہ سمیت دیگر معروف اداروں کی جانب سے پریس کانفرنسیں
  • تفریحی صنعت کی معروف شخصیت اور ایگزیکٹو کی شرکت

کب: منگل، 11 جون  سے جمعرات، 13 جون 2013ء تک

وقت:

منگل، 11 جون: دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک

بدھ، 12 جون: صبح 10 سے شام 6 بجے تک

جمعرات، 13 جون: صبح 10 سے شام 5 بجے تک

کہاں: لاس اینجلس کنونشن سینٹر، لاس اینجلس، کیلی فورنیا

داخلہ: منظور شدہ ذرائع ابلاغ کے لیے رجسٹریشن مفت

رجسٹر کیسے کروائیں: خواہشمند صحافی www.E3expo.com پر درخواست دیں

رابطے کی معلومات: media@E3expo.com پر ای3 میڈیا ٹیم سے حاصل کریں

***مدیران کے لیے ہدایت***

ای3 نمائش صرف تجارتی ایونٹ ہے اور یہ عوام کے لیے نہیں ہے۔ 17 سال سے کم عمر کسی فرد کو داخلے کی اجازت نہیں۔