لائزے گروپ نے اپنے اسمارٹ سسٹمز کو تقویت بخشنے کے لیے ایکسیروس کا انتخاب کر لیا

May 8, 2013 Off By Web Desk

میونخ، 8 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیا نیٹ پاکستان–

جنوب مغربی ناروے میں نے اپنے توانائی کے اسمارٹ منصوبے لائزے اسمارٹ اے ایس کو تقویت دینے کے لیے ایکسیروس کا انتخاب کر لیا ہے۔ شراکت داری 150,000 گھرانوں کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

یہ اقدام یورپی اتحاد کی جانب سے اسمارٹ میٹر مینڈیٹ کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جو یورپی ممالک سے توانائی تحفظ میں اضافے، کاربن اخراج میں کمی، اور توانائی کے شعبے میں مسابقت کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسمارٹ منصوبہ مفاد عامہ کے اداروں کو توانائی کے استعمال، اخراجات اور گرین ہاؤس اخراج کو مانیٹر کرنے کی سہولت دے گا۔

جدید سروس اور ڈیوائس مینجمنٹ میں ٹیکنالوجی رہنما کی حیثیت سے تسلیم شدہ ایکسیروس کو لائزے کی جانب سے ٹیلی کام ویلیو چین کے اندر تعاون کے نتیجے میں منتخب کیا گیا تھا۔ ایکسیروس کا سافٹویئر پلیٹ فارم ایکس پیرینس (AXPERIENCE) لائزے اسمارٹ کے لیے ممکن بنائے گا کہ:

  • وضع، فعال سازی اور مسائل کا حل خودکار کرے
  • عملی تنصیب، جاری مرمت اور سپورٹ سے منسلکہ اخراجات کو کم کرے؛ اور
  • ویلیو ایڈڈ سروسز کی فراہمی ممکن بنائے۔ ان میں سے فراہم کردہ پہلی ہوم آٹومیشن، الارم اور ویلفیئر سروسز ہوں گی۔

ایکسیروس پلیٹ فارم لائزے کو متعدد بیک ہال نیٹ ورکس کا انتظام سنبھالنے کی اجازت دے گا (جیسا کہ فائبر، سیلولر اور ریڈیو کنکشنز) یوں اگر ایک سسٹم ناکام ہو جائے تو رابطہ نئے پر منتقل ہو جائے گا۔ نتیجہ سروس کا بہتر معیار، صارف کا برقرار رہنا اور عملی موثریت ہوں گے۔

لائزے اسمارٹس سی ٹی او اوڈبیوم سورسیٹھ کہتے ہیں کہ “میں بہت متاثر ہوا کہ کہ ایکسیروس سسٹم ریموٹ مینجمنٹ سسٹم اور سروس آپٹمائزیشن کے لیے ہماری کمپنی کے تمام معیارات پر پورا اترا ہے۔”

لائزے اسمارٹ میٹرز ایکسیروس کے ایگزیکٹ سافٹویئر سے تقویت شدہ اسمارٹ گیٹ وے کے ساتھ ہوں گے۔ لائزے اسمارٹ کے ساتھ صارفین دور دراز سے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ذریعے اپنی گھریلو مصنوعات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں چلا سکتے ہیں۔

اور کیونکہ ایکسیروس مصنوعات ایک کھلے ڈھانچے کی حامل ہیں، اس لیے پلیٹ فارم لائزے کے آئی ٹی ڈھانچے میں باآسانی شامل ہوگا، اور یوں ایک اور فائدہ حاصل ہوگا: فوری نفاذ اور مارکیٹ تک جلد فراہمی۔

ایکسیروس کے سی ای او کرٹ پیٹرہانس کہتے ہیں کہ وہ اسمارٹ کوشش پر لائزے کے ساتھ شراکت پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “لائزے اسمارٹ میٹرنگ منصوبے کے لیے ایک جدید طریقہ اختیار کر رہا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے اپنے اہداف کی تکمیل میں مدد کے لیے ہماری مصنوعات کا انتخاب کیا۔”

لائزے گروپ ایک سال کے اندر نئے نظام کی فراہمی کی توقع ظاہر کرتا ہے۔

لائزے ایک نارویجین صنعتی گروپ ہے جو توانائی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں کام کر رہا ہے۔ www.lyse.no

ایکسیروس صارفین، اداروں اور ایم2ایم مارکیٹوں کے لیے فکسڈ اور موبائل نیٹ ورک کے ڈیوائس اور سروس مینجمنٹ حل پیش کرتا ہے۔ www.axiros.com