میکس تھون نے اباؤٹ ڈاٹ کام 2013ء ریڈرز چوائس ایوارڈز میں تین اول انعام حاصل کر لیے

April 2, 2013 Off By Web Desk

– میکس تھون کلاؤڈ براؤزر نے ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی پیڈ زمروں میں سرفہرست اعزاز اپنے نام کیے

سان فرانسسکو، 2 اپریل 2013ء/پی آرنیوزوائر–

عالمی اور کراس پلیٹ فارم براؤزر میکس تھون نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 2013ء اباؤٹ ڈاٹ کام (About.com) ریڈرز چوائس ایوارڈز برائے “چھوٹی مارکیٹ کے لیے بہترین ڈیسک ٹاپ براؤزر”، “بہترین اینڈرائیڈ براؤزر” اور “بہترین آئی پیڈ براؤزر” کے لیے تین اول اعزازات جیت لیے ہیں۔

مسلسل تیسرے سال میکس تھون کلاؤڈ براؤزر نے “چھوٹی مارکیٹ کے لیے بہترین ڈیسک ٹاپ براؤزر” کا اعزاز اپنے نام کیا، رواں سال اسے 63 فیصد ووٹ ملے۔ دیگر دو زمرے، جن میں میکس تھون نے اعزاز جیتا، حال ہی میں تخلیق کیے گئے اور دونوں میں میکس تھون نے واضح برتری حاصل کی: “بہترین اینڈرائیڈ براؤزر” میں میکس تھون نے 67 فیصد رائے دہندگان کو متاثر کیا اور دوسرے زمرے میں 78 فیصد رائے دینے والوں نے میکس تھون کو “بہترین آئی پیڈ براؤزر” قرار دیا۔

میکس تھون کے انٹرنیشنل ایفرٹس کے وی پی کارل میٹ سن نے کہا کہ “اس طرح کے اعزاز کا جیتنا دو چیزوں کو ظاہر کرتا ہے، ایک، انہوں نے ظاہر کیا کہ صارفین اپنے براؤزر سے مزید حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اس پر مطمئن ہو کر نہیں بیٹھے کہ ماضی میں کیا چیز کام کرتی تھی بلکہ یہ اہم ہے کہ اب کیا کام کرتا ہے اور مستقبل میں کیا چیز کرے گی – میکس تھون نے اس کام کو خوبصورتی سے انجام دیا ہے۔ اور جب صارفین وہ چیز حاصل کرتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں، تو اپنی دریافت کے بارے میں دوسروں کو بتانے میں بالکل نہیں شرماتے۔ اور دوسری بات، یہ جیت دنیا بھر کی مارکیٹوں میں ہمیں ملنے والی شاندار ترقی کا ایک اور اشارہ ہے۔”

جیسا کہ صارفین موبائل اور کلاؤڈ-بیسڈ طرز زندگی کو اپنا رہے ہیں، اینڈرائیڈ اور آئی پیڈ پلیٹ فارم پر میکس تھون کو تسلیم کرنا اس کے دور اندیشی، تجربے اور ایسے براؤزر کی تخلیق میں شہرت کے بارے میں بتا رہا ہے جو صارفین کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ صارفین زیادہ تر میکس تھون کی رفتار، اس کی مفت کلاؤڈ سروسز اور ہمیشہ تبدیل ہوتے ایچ ٹی ایم ایل 5 کے لیے صنعت کی رہنما سپورٹ کا ذکر کرتے ہیں۔ آپ میکس تھون کی مکمل خصوصیات کی فہرست یہاں دیکھ سکتے ہیں www.maxthon.com

اباؤٹ ڈاٹ کام کا قارئین کے ذریعے چلنے والا ایوارڈ پروگرام 2008ء میں سائٹ کے ٹیکنالوجی چینل پر شروع ہوا اور وسیع تر موضوعات میں بہترین مصنوعات، خصوصیات اور سروسزکو نمایاں کرنے تک پھیل گیا۔ ویب بھر میں، ریویوز، فین بلاگز اور دیگر براؤزرز کے ساتھ تقابل میں میکس تھون دنیا بھر میں صارفین کی جانب سے مستقل سراہا جاتا ہے۔

میکس تھون ڈاؤنلوڈ کریں: http://www.maxthon.com

میکس تھون کے بارے میں

میکس تھون ایک جدید سافٹویئر کمپنی ہے جو بہترین ویب براؤزرز تیار کرتی ہے جو رفتار، حفاظت، سادگی اور کلاؤڈ خصوصیات کے لیے مستقل نئے معیارات مرتب کر رہا ہے۔ یہ ونڈوز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور میک پلیٹ فارمز میں دستیاب ہے۔ سان فرانسسکو، لاس اینجلس، بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں دفاتر کے ساتھ میکس تھون 150 سے زائد ممالک میں 12 کروڑ سے زیادہ صارفین کی ایک عالمی برادری تک رسائی رکھتا ہے۔ میکس تھون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.maxthon.com

رابطہ:

بورسن-مارس ٹیلر برائے میکس تھون

لوول ایشن

Lowell.Eschen@BM.com

212.614.4081

 ذریعہ: میکس تھون