نارتھ ویسٹرن میڈیسن اور الفردان گروپ کا الفردان میڈیکل ودھ نارتھ ویسٹرن میڈیسن شروع کرنے کا اعلان

January 27, 2019 Off By Web Desk

دوحہ، قطر،  25، جنوری 2019/پی آرنیوزوائر/ — الفردان گروپ نے الفردان میڈیکل ودھ نارتھ ویسٹرن میڈیسن (اے ایم این ایم) کے آغاز کے ساتھ قطر کے شعبہ طب میں اپنا سفر شروع کردیا ۔ الفردان گروپ نے قطر کے شمالِ مغربی یونیورسٹی میں منعقد پریس کانفرنس میں نئی منصوبے کا اعلان کیا جس میں قطر کے وزیر صحت کے نمائندے سمیت خصوصی مہمانوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_qublhzy6/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

رواں سال کے بعد الفردان میڈیکل ودھ نارتھ ویسٹرن میڈیسن پہلی مرتبہ قطر میں مریضوں کو وسیع پیمانے پر ایمبولینس کی خدمات فراہم کرے گی۔ ریاستِ قطرکے لیے بطور سماجی خدمت کے یہ ہیلتھ سیکٹر میں الفردان گروپ کی سرمایہ کاری کا پہلا حصہ ہے اور اس کا مقصد ہے کہ نئے منصوبے تیار کیے جائیں جو قطر کے قومی نقظہ نظر کے حصول میں اپنا حصہ شامل کریں۔

شکاگو سے تعلق رکھنےوالی نارتھ ویسٹرن میڈیسن امریکا میں نظامِ صحت کی تعلیم سے منسلک اداروں میں سے ایک ہے جو نارتھ ویسٹرن میموریل اسپتال کے زیر نگرانی کام کرتا ہے جس کا شمار امریکا کے اعلیٰ درجے کے اسپتالوں میں ہوتا ہے۔ نارتھ ویسٹرن ہیلتھ سسٹم کا نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی فین برگ اسکول آف میڈیسن سے الحاق ہے۔ جو تحقیق پر مبنی مطالعہ کرنے والے بہترین طبی اسکولوں میں سے ایک ہے۔

الفردان گروپ کے صدر اور سی ای او عمر حسین الفردان نے کہا کہ الفردان گروپ نے اپنی ساکھ بنائی ہے ہمارے صارفین کو معیار کے مطابق طرز زندگی ، لگژری اور خصوصی خدمات پیش کرکے جس کی وہ قدر کرتے ہیں۔ ان ضروریات اور خواہشات کی تکمیل پر مسلسل توجہ مرکوز رکھنے سے کمپنی کاروبار کی زبردست بلندیوں پر پہنچتی نظر آتی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_s38fuqzd/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

الفردان کا کہنا تھا کہ الفردان میڈیکل ودتھ نارتھ ویسٹرن میڈیسن کو شروع کرنے کے ساتھ ہمارا مقصد ہے کہ قطر کے نظامِ طب (میڈیکل سسٹم) کو بلند کریں اور صحت کی حفاظت (ہیلتھ کئیر) میں بین الاقوامی معیار تک پہنچ جائیں۔ اس سفر میں اپنی توانائی کے ذریعے سے ہم سب سے زیادہ اعلی درجے کی مربوط صحت کی دیکھ بھال (ہیلتھ کئیر) فراہم کرنے کے قابل ہیں۔نارتھ ویسٹرن میڈیسن، اور طبی خدمات میں ان کی مہارت، عمدہ سروس فراہم کرنے کے لیے مشہورالفردان گروپ سے مل گئیں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ خصوصیات الفردان میڈیکل ودھ نارتھ ویسٹرن میڈیسن کو اعلیٰ ہیلتھ کیئرخدمات فراہم کنندہ کے طور پرممتاز کردیں گی۔”

رہنمائی کی فراہمی ، نگرانی اور نئی سہولت کی تعمیر اور عمل دونوں کے مشورے کے لئے نارتھ ویسٹرن میڈیسن کے انتخاب سے پہلے الفردان گروپ نے مناسب طبی مہارت اور ساکھ کے ساتھ صحت و تندرستی کے نظام کی سخت جانچ پڑتال کی۔

پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ، نارتھ ویسٹرن میموریل ہیلتھ کئیر ڈین ایم ہاریسن نے کہا کہ نارتھ ویسٹرن میڈیسن نے بہترین تحقیق کے ذریعے مریضوں کو پر خلوص اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ صحت کے عالمی معیار کو قطر میں لانے میں ہمیں الفردان کی مدد کرنے کا موقع ملاہے اور ہمیں اس پر خوشی ہے۔ الفردان گروپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیں پیشنٹ فرسٹ مشن کو قطری عوام تک پہنچانےکا منفرد موقع ملا ہے۔

الفردان میڈیکل ودھ نارتھ ویسٹرن میڈیسن ،لوزیل میں برج الفردان میں گیارہ سو اسکوائر میٹر کے رقبے میں مختص کردہ چھ منزلوں پر قائم کیا جائے گا۔ کلینک میں کام کرنے والا عملہ تجربہ کار اور ماہرمعالجین پر مشتمل ہوگا جس میں زیادہ تر افراد امریکی ہوں گے۔ قطر میں نئی اور بیش قیمت نجی ہیلتھ کئیر سروسز کے اضافے سے خطے میں طبی سیاحت کے میدان میں بھی قطر کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

ایمبولینس کئیرسینٹر میں مختلف شعبوں بشمول آنکھوں کے مسائل، آرتھوپیڈکس، تولیدی جنسی نظام، نیند کی دوائیں، دانتوں کے مسائل، اندرونی دوائیں، معدے اور آنتوں کی بیماریوں ، کان ناک اور گلے کی بیماریوں ، جلدی بیماریوں ، کاسمیٹک سرجری اور پیوندکاری، جسمانی دوائیں اور بحالی صحت اور مرض کی تشخیص کے لیے طب کی مخلتف شاخوں سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اور اعلی صلاحیتوں کے حامل فزیشن اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

صحت کے شعبہ میں الفردان گروپ کی شمولیت گروپ کی کامیابیوں میں ایک نئے باب کا نکتہ آغاز ہے جو ساٹھ سال سے قطر کے اولین کاروباری رہنماؤں میں سے ایک ہے، جس نے الفردان گروپ کو ترقی کرتے اور خطے کا ایک بڑا اور متعدد کاروباری اقسام کی ملکیت رکھنے والا خاندان بنتے دیکھا ہے۔

الفردان گروپ مسلسل ایسے مواقع کے حصول کے لیے کوشاں رہتا ہے جو قومی مفادات ، قطر کے قومی نظریات معیشت کو متنوع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اپناحصہ ڈال سکیں۔

نارتھ ویسٹرن میڈیسن کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے NM.org پر جائیں۔ الفردان کے بارے میں مزید جاننے کے لئے     www.alfardan.com.qa  پر جائیں۔ اے ایم این ایم کے بارے میں مزید جاننے کے لیے   www.amnm.comپر جائیں۔

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/813311/Alfardan_Medical_with_Northwestern_Medicine.jpg
لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/597813/Northwestern_Medicine_Logo.jpg