نیویارک میں ساتویں سالانہ ڈیلیٹ بلڈ کینسر گالا کی مدد کے لیے ریکارڈ 3.7 ملین ڈالرز جمع کرنے میں کوٹی انکارپوریٹڈ کی معاونت

May 3, 2013 Off By Web Desk

نیو یارک، 2 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

1 مئی کو کپریانی وال اسٹریٹ میں ہونے والے ساتویں سالانہ ڈیلیٹ بلڈ کینسر کے انعقاد نے گزشتہ تمام سالوں کے ریکارڈز توڑ دیے اور لیوکیمیا اور دیگر خون کے سرطانوں کے خلاف جدوجہد کے لیے 3.7 ملین ڈالرز اکٹھے کیے۔ زیبائش و آرائش کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ اور دنیا کے سب سے بڑے ہڈیوں کا گودہ عطیہ کرنے والے ادارے کے حصے ڈیلیٹ بلڈ کینسر کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کی گئی یہ رقم دنیا بھر میں 55 ہزار نئے عطیہ کنندگان اور مریضوں کو مدد دے گی۔ گزشتہ 20 سالوں میں ڈیلیٹ بلڈ کینسر DKMS نے 3.5 ملین عطیہ کنندگان کا اندراج کیا ہے اور دنیا بھر میں 35 ہزار سے زیادہ زندگی بچانے والی پیوندکاریوں کو سہولت فراہم کی۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130502/NY06566)

Artist%20Katy%20Perry%2C%20Coty%20Inc.%20CEO%20Michele%20Scannavini%20and%20Delete%20Blood%20Cancer%20co founder%20Katharina%20Harf%20at%20the%20Seventh%20Annual%20Delete%20Blood%20Cancer%20Gala. نیویارک میں ساتویں سالانہ ڈیلیٹ بلڈ کینسر گالا کی مدد کے لیے ریکارڈ 3.7 ملین ڈالرز جمع کرنے میں کوٹی انکارپوریٹڈ کی معاونت

Artist Katy Perry, Coty Inc. CEO Michele Scannavini and Delete Blood Cancer co-founder Katharina Harf at the Seventh Annual Delete Blood Cancer Gala.

مشہور شخصیات کے ساتھ ہونے والی اس تقریب میں ہارپرز بازار کی ایڈیٹر ان چیف گلینڈا بیلے نے او پی آئی پروڈکٹس کی شریک بانی، آرٹسٹک ڈائریکٹر اور ای وی پی سوزی وائز-فشمان کو “ڈیلیٹ بلڈ کینسر” ایوارڈ پیش کیا، جو اس مقصد سے ان کی غیر معمولی وابستگی پر دیا گیا۔ پاپ اسٹار کیٹی پیری نے ڈیزائنر ویرا وینگ کو ایوارڈ دیا، جو وینگ کو اداکارہ لیٹن میسٹر کے ساتھ ڈیلیٹ بلڈ کینسر کی شیئر دی لو مہم کے فروغ میں حصہ دینے اور لوگوں کو ہڈیوں کا گودہ عطیہ کرنے کے لیے اپنا اندراج کرنے کی حوصلہ افزائی پر دیا گیا۔ ڈیلیٹ بلڈ کینسر کی شریک بانی اور تقریب کی شریک میزبان کترینہ ہارف نے “گوسپ گرل” کی اداکارہ کو یہ اعزاز پیش کیا۔ ٹی وی کی معروف شخصیت اور ڈیزائنر نیٹ برکس نے اس تقریب کی میزبانی کی۔

اعزازات کے بعد تقریب میں گریمی ایوارڈ یافتہ جل اسکاٹ اور لیڈی اینٹی بیلم کی ناقابل فراموش کارکردگی پیش کی گئی۔

اس شام کا سب سے جذباتی لمحہ اس معجزاتی وقت پر رونما ہوا جب نیش ول سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ڈیرین کریگ نے اپنی زندگی بچانے والے فرد سے ملاقات کی جس نے اپنا گودہ عطیہ کیا تھا۔ ڈیرین اور ان کی ماں، ٹینا، خوشی و ممنونیت کے احساس تلے دبے ہوئے تھے، اور جب عطیہ کرنے والے فرد کی شناخت ظاہر کی گئی تو حیران رہ گئے: یہ ایونڈر ہولی فیلڈ جونیئر تھے، مشہور باکسر کے بیٹے۔ ایونڈر ہولی فیلڈ اسٹیج پر اپنے صاحبزادے کے ساتھ آئے اور ڈیرین کو خصوصی تحفہ دیا۔

کوٹی انکارپوریٹڈکے سی ای او اور تقریب کے شریک چیئر مچل اسکیویانی نے کہا کہ “کوٹی خاندان کے ہم تمام افراد گزشتہ چند سالوں سے ڈیلیٹ بلڈ کینسر کی مدد سے وابستہ ہیں، اور ہر سال کوٹی ملازمین، شراکت داروں اور حامیوں کی جانب سے بے انتہا مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے لوگوں کو سخاوت ظاہر کرتے دیکھنا ہمیشہ ایک زبردست منظر رہا ہے۔”

کترینہ ہارف نے کہا کہ “ڈیلیٹ بلڈ کینسر میں عطیہ دینے والے ایک فرد کو اس وصول کنندہ سے ملانا جس کی زندگی بچی ہمارے کام کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اپنے ساتھی کوٹی کے شکرگزار ہیں جو ہمیں یہ سب ممکن کرنے میں مدد دیتا ہے۔”

سیاہ ٹائی کے ڈریس کوڈ کی حامل اس تقریب کے شرکاء میں اناستاسیا گینیاس (“ٹرو بلڈ”)، انجا روبک (ماڈل)، کوکو روچا (“دی فیس”)، ڈیرک لام (ڈیزائنر)، گلینڈا بیلے (ہارپرز بازار)، جارجیا مے جیگر (ماڈل)، جولی ہینڈرسن (ماڈل)، ایل پی (میوزک آرٹسٹ)، لنڈسے وون (اولمپک اسکیئر)، ڈاکٹر میری ہورووٹز و دیگر شامل تھے۔

2006ء میں اس شراکت داری کے قیام کے ساتھ کوٹی نے خود کو ڈیلیٹ بلڈ کینسر کے شانہ بشانہ کر لیا اور اس کا مقصد خون کے سرطان کے مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے ہڈی کے گودی عطیہ کرنے والے افراد کو اکٹھا کرنا ہے۔ کوٹی نے اکتوبر 2006ء میں دنیا بھر میں سرطان کی اموات کے بڑے اسباب میں سے ایک لیوکیمیا کے خلاف جدوجہد کے تحت اشتراک کیا تھا۔ لیوکیمیا نے 1991ء میں ذاتی طور پر بھی کوٹی کو متاثر کیا تھا، جب طویل عرصے تک کوٹی کے چیئرمین رہنے والے پیٹر ہارف کی اہلیہ اس بیماری کے باعث چل بسی تھیں۔ امریکہ میں ہر سال 140,000 افراد میں خون کے سرطان کی تشخیص ہوتی ہے اور 50 ہزار سے زائد ان سرطانوں کے ہاتھوں مر جاتے ہیں۔ بجوں میں لیوکیمیا سرطان کے باعث موت کا سب سے بڑا سبب ہے۔

ساتویں سالانہ ڈیلیٹ بلڈ کینسر گالا سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی براہ راست زندگی بچانے والے عطیہ کنندگان کے اندراج اور سرطان کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے مزید پیشرفت میں جائے گی۔

ڈیلیٹ بلڈ کینسر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.deletebloodcancer.org۔

ڈیلیٹ بلڈ کینسر کے بارے میں

ڈیلیٹ بلڈ کینسر کا آغاز ایک خاندان کی جانب سے ہڈیوں کا گودہ عطیہ کرنے والے فرد کی تلاش سے شروع ہوا اور آج یہ دنیا کے سب سے بڑے ہڈیوں کا گودہ عطیہ کرنے والے مرکز کا حصہ ہے۔ ہم نے دنیا بھر میں 3.5 ممکنہ عطیہ کنندگان کا اندراج کیا اور 35 ہزار سے زیادہ زندگی بچانے والی پیوند کاریوں کو سہولت دی۔ لیکن ہم یہیں نہیں رک رہے۔ ہر روز ہم خاندانوں، برادریوں اور انجمنوں کے ساتھ مزید عطیہ کنندگان بھرتی کرنے کے لیے خون کے سرطان کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور مریضوں کو دوسری زندگی عطا کر رہے ہیں۔ ڈیلیٹ بلڈ کینسر-ڈی کے ایم ایس امریکاز ایک 501 (سی) (3) غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ مزید معلومات یا ہڈیوں کا گودہ عطیہ کرنے کے لیے اپنے اندراج کی خاطر ملاحظہ کیجیے www.deletebloodcancer.org۔

کوٹی-ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس: خون کے سرطان کے خلاف متحد شراکت داری، کے بارے میں

اکتوبر 2006ء میں آرائش و زیبائش کے ابھرتے ہوئے عالمی رہنما ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے خون کے سرطان کے خلاف جنگ کے لیے کوٹی-ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس: خون کے سرطان کے خلاف متحد شراکت داری قائم کر کے بانی کارپوریٹ اسپانسر کی حیثیت سے ڈی کے ایم ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ کوٹی نے اپنی مشہور شخصیات کے ساتھ اپنی مضبوط رفاقت کو مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور دنیا بھر میں ہزاروں عطیہ کنندگان کو جمع کرنے کے لیے استعمال کیا۔ مزید برآں کوٹی نے امریکہ، پولینڈ اور برطانیہ میں ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس کو آزاد ڈی کے ایم ایس انجمنوں کے قیام میں مدد دی، جبکہ دنیا بھر میں مزید دفاتر کھولنے کا بھی منصوبہ ہے۔ خون کے سرطان اور دنیا بھر میں سرطان کے باعث ہونے والی اموات کے بڑے اسباب میں سے ایک لیوکیمیا نے ذاتی طور پر کوٹی خاندان کو متاثر کیا جب طویل عرصے تک کوٹی کے چیئرمین رہنے والے پیٹر ہارف کی اہلیہ 1991ء میں اس مرض کے باعث چل بسیں۔