ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے

June 12, 2015 Off By Web Desk

سنگاپور، 12 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– ٹیسیس ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے سلم ڈوئیٹ اتحاد میں شمولیت کے ساتھ سنگاپور کی دوسری سب سے بڑی انفو-کمیونی کیشنز کمپنی اسٹار ہب 15 جون 2015ء سے سنگاپور کا دورہ کرنے والوں کو ٹیسیس کے سافٹ سم اوور-دی-ایئر ڈاؤنلوڈ پلیٹ فارم سلم ڈوئیٹ (ر) کے ذریعے اپنی موبائل پری-پیڈ سروسز فراہم کرنا شروع کرے گا۔ جنوب مشرقی ایشیا میں ایک کلیدی کاروباری، مالیاتی و نقل و حمل کے مرکز کی حیثیت سے سنگاپور ماہانہ دنیا بھر سے 1.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سلم ڈوئیٹ سیاحتی ٹیلی کام مارکیٹ میں ایک مستحکم بنیاد کی تعمیر کے لیے بڑے موبائل آپریٹرز کا اعتماد حاصل کرچکا ہے۔ ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، برطانیہ، امریکہ،تائیوان وار تھائی لینڈ کےبعد سنگاپور سلم ڈوئیٹ کی کوریج میں تازہ اضافہ ہے۔

اسٹار ہب کے نائب صدر برائے موبائل پری-پیڈ بزنس تیان یونگ پنگ کہتے ہیں کہ “ہم ٹیسیس کے ساتھ اتحاد کے ذریعے بین الاقوامی موبائل پری-پیڈ تقسیم مارکیٹ پر اپنے دھاوے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ دنیا میں وہ جہاں بھی ہوں، سلم ڈوئیٹ صارفین ایک ورچوئیل اسٹار ہب پری-پیڈ پیکیج اپنے فون پر قبل از وقت آرڈر کرسکتے ہیں اور اسٹار ہب کے قومی سطح پر پھیلے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے لیے آمد کے ساتھ ہی سروس باآسانی متحرک کرسکتے ہیں۔ یہ نئی، بے مثال سہولت سفر کرنے والوں کے لیے مجموعی سفری تجربے کو بہتر بنائے گی، جنہیں ڈیجیٹل عہد میں اپنے کام اور تفریح دونوں کے لیے فون کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔”

ٹیسیس کے چیئرمین جیسن ہو کہتے ہیں کہ “سنگاپور میں اسٹار ہب کے ساتھ ہماری شراکت داری موبائل معاشرے میں سافٹ سم سروس پیش کرنے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ سلم ڈوئیٹ سافٹ وسم کی تقسیم ان مقامات پر رائج حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتی ہے، جہاں ہم خدمات پیش کرتے ہیں۔ ہم بغیر سرحدوں کے ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرنے کے لیے سلم ڈوئیٹ میں شمولیت کے لیے خطے کے تمام آپریٹرزکا خیرمقدم کرتے ہیں!”

آغاز کے لیے صارفین کو www.slimduet.net/en/#shopپر سلم ڈوئیٹ سم اسٹکر خریدنا ہوگا، اس اسٹکر کو موجودہ سم کے ساتھ جوڑیں اور سلم ڈوئیٹ ایپ کے ذریعے موبائل آپریٹرز کے پیش کردہ پری-پیڈ پیکیجز خریدیں۔ سلم ڈوئیٹ سم ان ممالک میں مستقبل کے سفروں میں بھی دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہے جہاں سلم ڈوئیٹ کی کوریج موجود ہے۔

سنگاپور کے لیے اسٹار ہب کا 14 امریکی ڈالر کا پری-پیڈ پیکیج 18 سنگاپوری ڈالر کا مقامی ٹاک ٹائم، ایس ایم ایس اور ڈیٹا رکھتا ہے، جس میں پانچ دنوں کے لیے 100 جی بی کا مقامی ڈیٹا مفت اور 19 مقامات کے لیے آئی ڈی ڈی 018 کالیں مفت ہیں۔ سروس کو چانکی ہوائی اڈے پر اسٹار ہب کے منظور شدہ ڈیلروں کے پاس ایکٹیویٹ کرایا جا سکتاہے۔ صارفین اس کے بعد *123#  ڈائل کرکے اپنے پری-پیڈ اکاؤنٹ کو سنبھال سکتےہیں اور اضافی وائس اور ڈیٹا پلانز خرید سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے https://www.slimduet.net/en

 روابط برائے ذرائع ابلاغ
ٹیسیس
لٹس لن
مارکیٹنگ مینیجر
دفتر:
886-22627-0927+ایکسٹینشن 6005
ای میل: lotus.lin@taisys.com

اسٹار ہب
فلمون فون
سینئر ایگزیکٹو، کارپوریٹ کمیونی کیشنز
دفتر:
65-68255635+
ای میل: philemon.f.foo@starhub.com