پیکٹیرا نے جاتس گروپ کے ساتھ مل کر اے پی اے سی آئی ٹی سروسز مشترکہ منصوبہ تشکیل دے دیا

March 6, 2014 Off By Web Desk

بیجنگ، 06 مارچ 2014ء/پی آرنیوزوائر — چین میں تزویراتی صدر دفاتر رکھنے والے عالمی مشاورتی اور ٹیکنالوجی خدمات فراہم کنندہ ادارے پیکٹیرا ٹیکنالوجی انٹرنیشنل لمیٹڈ (نیس ڈیک: PACT) اور انڈونیشیا کے معرف انفارمیشن ٹیکنالوجی و سافٹویئر مشاورتی ادارے جاتس گروپ نے آج مشترکہ منصوبے (جے وی) کے تحت نئے ادارے پیکٹیرا-جاتسانڈونیشیا (پی جے آئی) کے اجراء کا اعلان کردیا۔

Pactera%20Technology%20International%20Ltd.%20Logo پیکٹیرا نے جاتس گروپ کے ساتھ مل کر اے پی اے سی آئی ٹی سروسز مشترکہ منصوبہ تشکیل دے دیا

Pactera Technology International Ltd. Logo

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130118/CN37843LOGO)

انڈونیشیاانوسٹمنٹکوآرڈینیٹڈ بورڈ (BKPM) کی جانب سے ملنے والی منظوری کے ساتھ یہ شراکت داری پی جے آئی کو خطے میں ایک معروف عالمی ادارے کی حیثیت سے مستحکم کرتی ہے جو متعین صنعتی حلوں کی تیاری کے لیے دونوں اداروں کے استحکام پر منحصر ہے۔ پی جے آئی کا قیام پیکٹیراکی نیئر-شور ترقیاتی صلاحیتوں کو انڈونیشیا میںلاتا ہے تاکہ وہ برعظیم چین میں واقع اپنے عالمی حوالگی مراکز کو مکمل کرسکے۔ مزید برآںاے پی اے سی خطے میں صارفین کو خدمات فراہم کرکے پی جے آئی جنوب مشرقی ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت میں کاروباری توسیع کے خواہاں عالمی اداروں کو ایک-مقام پر قابل بھروسہ مرکز فراہمی کے لیے تیار ہے۔

جاتس گروپ کی کلیدی فہرستِ صارفین میں مالیات، موبائل ٹیلی مواصلات،  صحت عامہ، ساخت گری/تقسیم، تیزی سے متحرک صارفی مصنوعات (ایف ایم سی جی) اور سرکاری شعبہ جات میں معروف اے پی اے سی انسٹیٹیوشنزشامل ہیں۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع صدر دفاتر کے ساتھ جاتس گروپ سنگاپور، کوالالمپور اور منیلا میں  شاخیں رکھتا ہے جو قومی اور کثیر القومی اداروں کے 80 سرفہرستبرانڈز کے ساتھ کئی صارفین کو خدمات پیش کرتی ہیں۔

پیکٹیرا کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرتیاک کون لوہ نے تبصرہ کیا کہ “مجھے پیکٹیرا-جاتسانڈونیشیا (پی جے آئی) کے قیام پر اپنے قابل قدر صارفین کو مطلع کرنے پر خوشی ہے۔ پیکٹیرا اور جاتس گروپ کا یہ مشترکہ منصوبہ دونوں اداروں کے بہترین اشتراک کو یکجا کرے گا تاکہ وہ اے پی اے سی خطے میں ترقی کے شاندار مواقع کا اندازہ لگا سکیں۔ پی جے آئی کے ذریعے ہم اپنے ایشیا ساؤتھ بزنس پر توجہ کے ساتھ اب اپنے صارفین کو انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائناور چین میں موجود کلیدی مراکز کو بھی تقویت دے کر تزویراتی طور پر بہترین-شور متبادل فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ 200 افراد کی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ یہ جے ویپیکٹیرا اور جاتس کو اہم مشترکہ گو-ٹو-مارکیٹ منصوبے کو بہترین بنانے اور تیار کرنے کی اجازت دے گا جو ہمیں تیزی سے ابھرتی ہوئی ایشیا بحر الکاہل کی مارکیٹ میں زیادہ جارحانہ انداز میں مقابلہ کرنا اور فیصلہ کن فتوحات سمیٹنا ممکن بنائے گی۔”

یوسف شریف الدین، گروپ صدر اور سی ایاوجاتس گروپ، نے کہا کہ “پی جے آئی کا قیام دونوں ادارے کے مشترکہ وژن کے نتیجے میں ممکن ہوا کہ وہ اے پی اے سی میں جامع مشاورت اور ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ پی جے آئی بیسٹ-شور ڈلیوری پلیٹ فارم کے ساتھ کثیر القومی تجارتی صارفین کو خدمات دینے کے لیے تیار ہے جو اسے صنعت کے دیگر اداروں سے ممتاز کرتا ہے۔ اعلیٰ خاصیت کے معیارات کے ساتھ پی جے آئی کی توجہ خصوصی انتہائی-اہمیت کی خدمات اور موثر حوالگی کے عمل کے بہترین توازن پر مرکوز ہے جو ہمارے صارفین کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضرورت کو جوڑ سکے اور اسے مدد فراہم کرسکے۔ 2 سالوں کے عرصے میں پی جے آئی 1,000باصلاحیت ٹیکنالوجی ماہرین کی افرادی قوت کا ہدف رکھتا ہے۔”

اے پی اے سی خطہ روایتی طور پر پیکٹیرا کے لیے کلیدی ترقی مارکیٹ ہے اور پی جے آئی میں انسانی سرمائے کو بڑھانے کی کوشش متنوع انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی زیادہ بڑی مارکیٹ کو پکڑنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ اہم معاشی قوتوں میں مستحکم قدم کے ساتھ پیکٹیرانے جاپان اور آسٹریلیا سمیت خطے کے دیگر جغرافیاؤں میں بھی توسیع جاری رکھی ہوئی ہے۔

پیکٹیرا کے بارے میں

چین میں تزویراتی طور پر قائم عالمی صدر دفاتر اور شمالی امریکہ، ایشیا بحرالکاہل اور یورپ میں علاقائی صدر دفاتر کے ساتھ پیکٹیرا ٹیکنالوجی انٹرنیشنل لمیٹڈ (نیس ڈیک: PACT) ایک بھروسہ مند مشاورتی و ٹیکنالوجی سروسز پارٹنر ہے جو فورچیون 500 صارفین کی وسیع رینج کو عالمی معیار کی کاروباری/آئی ٹی مشاورت، حل اور آؤٹسورسنگ خدمات پیش کرتا ہے جو مالیاتی خدمات، ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات، سیاحت و نقل و حمل، توانائی، حیاتی سائنسز، ساخت گری اور خوردہ و تقسیم کے شعبوں سے وابستہ ہیں۔

پیکٹیرا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.pactera.com۔

جاتس گروپ کے بارے میں

انڈونیشیا میں صدر دفتر اور سنگاپور، ملائیشیا اور فلپائن میں دفاتر کے ساتھ جاتس گروپ ایک بڑا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹویئر-مشاورتی ادارہ ہے جو ایفایس آئی، ذرائع ابلاغ و ٹیلی مواصلات، صحت عامہ اور ایف ایم سی جی (تیزی سے متحرک صارفی مصنوعات) شعبے کے اداروں کے لیے خدمات فراہم کررہا ہے۔ جاتسایشیا بحر الکاہل خطے میں اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی حل فراہم کرنے انڈونیشیا سے باہر ایک رہنما ٹیکنالوجی ادارہ بننے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔

جاتس گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.jatis.com۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

ٹریسی چو

سرمایہ کار تعلقات

پیکٹیرا ٹیکنالوجی انٹرنیشنل لمیٹڈ

ٹیلی فون: +86-10-5987-5138

ای میل: ir@pactera.com