ڈاکٹر رونگ سیانگ سو نے لاس اینجلس کاؤنٹی حکومت کی جانب سے معروف اسکرول ایوارڈ حاصل کرلیا

– کیون سو نے بھی اسکرول ایوارڈ جیتا

لاس اینجلس، 31 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو، جو لاس اینجلس کے رہائشی ہیں، کو اعضاء بحالی سائنس کی ایجاد پر بین الاقوامی گولڈن بیاٹیک ایوارڈ 2013ء ملنے پر 29 اکتوبر 2013ء کو کینتھ ہان ہال آف ایڈمنسٹریشن میں لاس اینجلس کاؤنٹی حکومت کی جانب سے معروف اسکرول ایوارڈ  دیا گیا۔ اسکرول ایوارڈ کیون سو کو بھی دیا گیا جو ڈاکٹر سو کے صاحبزادے اور کیلیفورنیا ریاستی حکومت کے مشیر، ینگ انٹرپرینیئر کونسل کے رکن، سی ای او، اور سائنسی تحقیق و پیشرفت میں ڈاکٹر سو کی مدد اور تعاون کرتے ہیں۔

Presentation%20of%20the%20Scroll%20Award ڈاکٹر رونگ سیانگ سو نے لاس اینجلس کاؤنٹی حکومت کی جانب سے معروف اسکرول ایوارڈ حاصل کرلیا

Presentation of the Scroll Award to Dr. Rongxiang Xu and Kevin Xu by Supervisor Michael Antonovich. (PRNewsFoto/Dr. Rongxiang Xu)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131031/LA07829)

اعزازات لاس اینجلس کاؤنٹی ففتھ ڈسٹرکٹ کے سپروائزر مائیکل ڈی انتونووچ کی جانب سے دیے گئے۔ جناب انتونووچ نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ “آج ہم انسانی بافتوں (عضو) کی تجدید کے سائنسی کام کے لیے گولڈن بیاٹیک ایوارڈ جیتنے والے ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ آج ڈاکٹر سو کے ساتھ ان کے صاحبزادے کیون سو بھی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سو جلنے کے زخموں کے ماہر معالج اور ایسے سائنسدان ہیں جنہوں نے جلنے والے مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کے طریقوں کو انقلابی جہت دی اور اپنی جلدی پیوند کاری کو اپنی ایجادکردہ برنس ری جنریٹو تھراپی سے تبدیل کیا؛ برنس ری جنریٹو تھراپی سے قبل مریضوں کو جلد کی پیوند کاری کے تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے تاعمر جلد پر داغ بن جاتے تھے۔ برنس ری جنریٹو تھراپی کے ذریعے جلنے کے گہرے زخموں کی بھی درست حالت میں جلد بحال کی جا سکتی ہے اور کوئی نشان باقی نہیں رہتا، یوں جلد کی پیوند کاری کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔ عضو بحالی سائنس کا طریقہ اور حل ڈاکٹر سو نے ایجاد کیا اور سائنسی برادری کو یہ یقین دیا کہ انسانی بافتوں اور اعضاء کو درست حالت میں دوبارہ تخلیق کیا جا سکتا ہے۔

یورپی آئی ای ایف اکنامک کلب نے ڈاکٹر سو کو عضو بحالی سائنس اور اس کے طریقے اور حل کی ایجاد پر بین الاقوامی گولڈن بیاٹیک 2013ء میں واحد غیر ملکی فاتح کی حیثیت سے اعزاز دیا۔ گولڈن بیاٹیک انٹرنیشنل ایوارڈ ان بین الاقوامی شخصیات کے لیے ایک اعلیٰ اعزاز ہے جنہوں نے بنی نوع انسان کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہوں۔ ماضی میں یہ ایوارڈ اقوام و عالمی معیشت کے 28 رہنماؤں کو دیا گیا جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوتن، سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور سابق صدر فرانس ژاک شیراک شامل ہیں۔ ڈاکٹر سو گولڈن بیاٹیک ایوارڈ حاصل کرنے والی 29 ویں بین الاقوامی شخصیت ہیں۔ رونگ سیانگ سو نے گولڈن بیاٹیک اعزاز کی تقریب میں یہ اعلان کرنے کے لیے ایک تاریخی پریزنٹیشن دی کہ بنی نوع انسان عملی عضو بحالی سائنس کے عہد میں داخل ہو رہے ہیں۔

 رابطہ:
جین ویسٹ گیٹ: 336-209-9276، Jane@westgatecom.com
چیرل ریلے: 703-683-1798، cherylrileypr@comcast.net