ڈنکن ڈونٹس کا 7 جون کو دنیا بھر میں مفت ڈونٹ پیش کرنے کا اعلان

May 30, 2013 Off By Web Desk

– ڈنکن ڈونٹس 31 ممالک کے مہمانوں کو مدعو کرتا ہے کہ وہ کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کا لطف اٹھائیں

کینٹن، میساچوسٹس، 30مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

کافی اور بیکری مصنوعات کی معروف عالمی چینز میں سے ایک ڈنکن ڈونٹس نےآج دنیا بھر میں ڈونٹ پسند کرنے والوں کے لیے ایک مزیدار پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ 7 جون کو تمام شریک ڈنکن ڈونٹس ریستوراں مہمانوں کو کسی بھی مشروب کی خریداری پر (رسد کی موجودگی تک)اپنی پسند کا مفت ڈونٹ پیش کریں گے ۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110224/NY53806LOGO)

Logo ڈنکن ڈونٹس کا 7 جون کو دنیا بھر میں مفت ڈونٹ پیش کرنے کا اعلان

Logo

دنیا بھر کے 31 ممالک میں ڈنکن ڈونٹس کے مہمانوں کے لیے دستیاب اس خصوصی پیشکش کے ذریعے یہ برانڈ کا اولین عالمی ڈونٹ جشن ہے۔ ڈنکن برانڈز کے صدر برائے گلوبل مارکیٹنگ اینڈ انوویشن جان کوستیلو کے مطابق برانڈ اس لطف و خوشی کو تسلیم کروانا چاہتا ہے جو دنیا بھر میں روزانہ ڈونٹس کے ذریعے لوگوں کو ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “عالمی ڈونٹ رہنماؤں میں سے ایک کی حیثیت سے ہم اپنے ورثے کے ساتھ ساتھ اس قوت کو بھی جانتے ہیں جو ڈونٹس اپنے مہمانوں کے چہرں پر مسکراہٹ کی صورت میں لاتے ہیں۔ ہم 7 جون کو دنیا بھر میں ڈونٹس کے جشن کو اپنے مہمانوں کے لیے آسان اور سستا بنانے پر خوش ہیں کہ وہ کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کا لطف اٹھائیں۔”

60 سے زائد سالوں نے ڈنکن ڈونٹس ڈونٹ کے زمرے میں رہنما ادارہ ہے، اور گزشتہ سال دنیا بھر کے 31 ممالک میں اپنے ریستورانوں کے ذریعے 2.4 ارب ڈونٹس اور منچ کنز (ر)ڈونٹ ہول ٹریٹس فروخت کر چکا ہے۔  یہ مزیدار اور تخلیقی ڈونٹس کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے جس میں بوسٹن کریم، گلیزڈ اور چاکلیٹ فروسٹڈ جیسے پسندیدہ ذائقے شامل ہیں۔

ڈنکن ڈونٹس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.DunkinDonuts.com دیکھیں یا ہمیں فیس بک (www.facebook.com/DunkinDonuts) پر یا ٹوئٹر (www.twitter.com/DunkinDonuts) پر فالو کریں۔

ڈنکن ڈونٹس کے بارے میں

1950ء میں قائم ہونے والا ڈنکن ڈونٹس کافی اور بیکری مصنوعات کےلیے امریکہ کا پسندیدہ مقام ہے۔ ڈنکن ڈونٹس گرما گرم عام/بغیر کیفین کی یعنی ڈی کیف/ذائقے دارکافی، آئسڈ کافی، ڈونٹ، بیجل اور مفن کے زمروں میں مارکیٹ کا رہنما ادارہ ہے۔ ڈنکن ڈونٹس نے سات سال برانڈ کیز کی جانب سے کافی کے زمرے میں صارف خیرخواہی میں نمبر ایک درجہ حاصل کیا۔ ادارہ دنیا بھر کے 31 ممالک میں 10,500 سے زائد ریستوران رکھتا ہے۔ سال 2012ء کے لیے ڈنکن ڈونٹس کے ریستورانوں کی عالمی فرنچائز رپورٹ شدہ فروخت تقریباً 6.9 ارب ڈالرز رہیں۔ کینٹن، میساچوسٹس میں قائم ڈنکن ڈونٹس ڈنکن برانڈز گروپ انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: DNKN) کمپنیوں کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.DunkinDonuts.com۔