کالپسو نے کیپٹل مارکیٹوں کے لیے بینک-ان-اے-بکس متعارف کروا دیا

June 2, 2015 Off By Web Desk

سان فرانسسکو، 2 جون، 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خزانے اور کیپٹل مارکیٹوں کے سافٹویئر میں معیار سمجھے جانے والے کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ نے بینکوں میں پیچیدگی اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایک صنعتی خاکہ ترتیب دیا ہے۔ کالپسو بینک-ان-اے-بکس حل ایک مکمل، قابل پڑتال ٹارگٹ آپریٹنگ ماڈل ہے جو پہلے سے طے شدہ کاروباری عمل اور چلانے کے کتابچے کے ساتھ کیپٹل مارکیٹوں کے لیے ہے۔ اس کے ساتھ بینک آمدنی پر زیادہ اور ٹیکنالوجی پر کم دھیان دے سکتے ہیں۔

کالپسو “بینک-ان-اے-بکس” عالمی بینکوں کے ایک گروپ کے ساتھ تعاون کے ذریعے تیار کیا گیا تاکہ ان کے کاموں اور سسٹمز کو ہموار، مضبوط کیا جا سکے اور دستاویزی شکل دی جا سکے اور یوں وہ مارکیٹ اور ضوابط میں ہونے والی تبدیلیوں کا سامنا کرسکیں۔

“بینک-ان-اے-بکس واس عام نظریے کو چیلنج کرتا ہے کہ تجارتی ٹیکنالوجی ملکیتی ہونی چاہیے” چارلس مارسٹن، چیئرمین اور سی ای او کالپسو ٹیکنالوجی نے کہا۔ “کیپٹل مارکیٹوں کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے یہ بنیادی دوبارہ سوچ بچار نہ صرف اخراجات کو کم کرتی ہے، بلکہ یہ بینک کو اپنے صارفین کے لیے اضافی قدر کے حامل حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھنابھی ممکن بناتی ہے۔”

سویڈ بینک کے عالمی سربراہ برائے مارکیٹس جان-پیٹر لارسن  نے کہا کہ “اپنے ٹیکنالوجی ذخیرے کو مضبوط کرنے کی ضرورت تو واضح تھی، لیکن حل واضح نہیں تھا۔ بینک-ان-اے-بکس فضول کاموں کا خاتمہ کرتا، کاروباری بہاؤ کی معیار بندی کرتا اور کام کے خطرات کے ساتھ قبولیت فراہم کرتا ہے۔ ہمارے پاس اپنے صارفین پر توجہ کے لیے زیادہ وقت ہے۔”

بینک-ان-اے-بکس کی ایک کلیدی خصوصیت دستاویزی صورت میں آپریٹنگ ماڈل اور معیار بند کاروباری بہاؤ ہے جو جاری اخراجات اور قوانین کے چیلنجز کو آسان بنا رہی ہے۔ کیپٹل مارکیٹ سسٹمز کا نفاذ عام طور پر وقت طلب اور مہنا ہوتا ہے، لیکن کالپسو بینک-ان-اے-بکس اپنی معتبر مارکیٹ کی بہترین مشقوں کے ساتھ صارفین کو بروقت اور خرچ کے حوالے سے موثر آغاز دے سکتا ہے۔ بینک-ان-اے-بکس کیپٹل مارکیٹس ٹیکنالوجی میں نیا معیارپیش کرستا ہے۔

کالپسوتجارتی پلیٹ فارموں کے لیے گارٹنر میجنگ کواڈرینٹ میں رہنماہے اور 2015ء آئی بی ایس سیلز لیگ ٹیبل میں مسلسل چھٹے سال فروخت ہونے والا نمبر1  خزانے و سرمایہ مارکیٹ حل ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
پیراگون پبلک ریلیشنز
پی جے کنسیلا
PJ@Paragonpr.com
5235-558 (646) 1