کوٹی انکارپوریٹڈ اور فراجو نے برازیل میں نئے مشترکہ منصوبے کا اعلان کر دیا

May 22, 2013 Off By Web Desk

نیو یارک، 22 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

آرائش حسن کا ابھرتا ہوا عالمی ادارہ کوٹی انکارپوریٹڈ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ اس نے کاسمیٹکس کے معروف برازیلی تقسیم کار فراجو انٹرنیشنل کے ساتھ برازیل میں ایک مشترکہ منصوبہ تخلیق کیا ہے۔ نیا منصوبہ کوٹی ے ماس/ماسٹیج برانڈز کو برازیل کے ریٹیل چینل میں تقسیم کرے گا۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او جناب مچل اسکیویانی نے کہا کہ “برازیل آرائش حسن کی صنعت کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ فراجو اس حوالے سے اپنے جذبات کو پیش کرنے کے لیے فراجو بہترین شراکت دار ہے۔ مل جل کر ہماری نظریں کلیدی مارکیٹ میں کوٹی برانڈز کو متعارف کروانے پر مرکوز ہوں گی۔”

فراجو کے بانی اور سی ای او فرینک لونڈ نے کہا کہ “کوٹی کے ساتھ اپنی قوتیں مجتمع کرنا اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا برازیل میں سرفہرست کاسمیٹک تقسیم کار کی حیثیت سے فراجو کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ کوٹی کا بے مثال برانڈز پورٹ فولیو ہمارے صارفین کو پسند کا زیادہ اختیار دے گا۔”

یہ معاہدہ خطے میں کوٹی کی مارکیٹ تک رسائی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ اس وقت کوٹی در در تقسیم کے ماڈل کے ذریعے متعدد برانڈز کو تقسیم کرنے کے لیے برازیل میں ایک تجارتی معاہدہ رکھتا ہے۔ کمپنی خطے میں اپنی پرسٹیج مصنوعات کی نمائندگی کے لیے ایک تقسیم کاربھی رکھتی ہے۔

کوٹی برانڈز کے بارے میں مکمل معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

 کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2012ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالرز تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالصتاً پلے بیوٹی کمپنی ہے جو معروف خوشبویات، رنگین کاسمیٹکس اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com

فراجو کے بارے میں

فراجو برازیل میں کاسمیٹکس کا ایک معروف تقسیم کار ہے، جو ریولون (فارمیسیز کا معروف برانڈ)، فیراری (برازیل میں مردوں کی نمبر ایک خوشبو)، آسٹریلین گولڈ اور آرٹ ڈیکو جیسے خاص برانڈز کی نمائندگی کر رہا ہے۔ 1995ء میں کیمپیناس میں قائم ہونے والا فراجو اس وقت اپنے پورٹ فولیو میں 20 سے زائد برانڈز رکھتا ہے اور برازیل میں 8500 سے زیادہ فروخت کے مقامات کے جامع سیلز نیٹ ورک کا بھی حامل ہے۔

فراجو کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.frajo.com.br ملاحظہ کیجیے۔