کوٹی انکارپوریٹڈ مستحکم جنوبی ایشیائی تقسیم کار کو خریدے گا

May 23, 2013 Off By Web Desk

– آرائش حسن کے عالمی ادارہ کی جانب سے اسٹارایشیا کے حصول کی تصدیق

نیو یارک، 23 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

آرائش حسن کا ابھرتا ہوا رہنما عالمی ادارہ کوٹی انکارپوریٹڈ جنوب مشرقی ایشیا کی مارکیٹوں (کمبوڈیا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، تائیوان اور ویت نام) میں آرائش حسن کی مصنوعات کے مستحکم تقسیم کار اسٹار ایشیا کے ایزیبانے پرائیوٹ لمیٹڈ سے حصول کے لیے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے۔ یہ مالی سودا ممکنہ طور پر گرما 2013ء میں مکمل ہوگا۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او مچل اسکیویانی نے کہا کہ “اسٹار ایشیا کا حصول ہمیں جنوب مشرقی ایشیا خطے کی کلیدی ترقی پذیر مارکیٹوں میں اپنے اہم برانڈز کی فروخت کے لیے تقسیم کا مستحکم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ہمیں کوٹی خاندان میں اسٹار ایشیا کے خیرمقدم پر خوشی ہو رہی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ان کی باصلاحیت ٹیم کوٹی میں موزوں ثابت ہوگی۔”

اسٹار ایشیا کی موجودہ انتظامیہ خطے میں کوٹی کے کاروبار کی ترقی کے لیے بدستور ادارے کی قیادت کرے گی۔

اسٹار ایشیا کے سی ای او جناب نوئے ساگلیو نے کہا کہ “اسٹار ایشیا ایک رہنما علاقائی پلیٹ فارم تشکیل دینے میں کامیاب رہا، جو ایشیا کے سات ممالک میں آپریشنز رکھتا ہے اور ترقی کا ایک زبردست ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے۔ ہمیں کوٹی خاندان کا حصہ بننے پر خوشی ہے، جن کے ہم 10 سے زیادہ سالوں سے کاروباری رفیق ہیں۔ ہماری کثیر الثقافتی انجمن بین الاقوامی تجربے کے ساتھ مقامی معلومات کو یکجا کرتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری باصلاحیت ٹیم کوٹی کے لیے موزوں رہے گی۔ ہماری نظریں کوٹی کی ملکیت میں اپنی برتر مارکیٹ پوزیشن کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں۔”

کوٹی برانڈز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2012ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالرز تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالصتاً پلے بیوٹی کمپنی ہے جو معروف خوشبویات، رنگین کاسمیٹکس اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھئے www.coty.com۔

اسٹار ایشیا کے بارے میں

2001ء میں فریڈرک کاسن کی جانب سے قائم کردہ اسٹارایشیا گروپ خوشبویات، بناؤ سنگھار اور جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات میں بیوٹی پرسنل کیئر ایف ایم سی جی برانڈز کا معروف علاقائی آزاد تقسیم کار ہے۔ گروپ اس وقت سات ایشیائی مارکیٹوں میں موجود ہے اور ایشیا بھر میں 30 ہزار سے زائد صارفین تک رسائی رکھتا ہے۔ اسٹارایشیا کی اہم مصنوعات میں کوٹی، پی اینڈ جی، لوریل، کلائیو اور مارک انتھونی شامل ہیں۔