کوٹی انکارپوریٹڈ نے ابتدائی عوامی پیشکش کا نرخ 17.50 ڈالرز فی حصص مقرر کر دیا

June 13, 2013 Off By Web Desk

نیو یارک، 13 جون 2013ء/پی آرنیوزوائر–

کوٹی انکارپوریٹڈ (“کوٹی”) نے آج اپنے کلاس اے عمومی اسٹاک کے 57,142,857 حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جو 17.50 ڈالرز فی حصص ہوگی۔ کوٹی کے کلاس اے عمومی اسٹاک ممکنہ طور پر 13 جون 2013ء سے ٹکر نام “COTY” کے تحت نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں تجارت کا آغاز کریں گے۔ پیش کردہ حصص کوٹی کے موجودہ حصص یافتگان کی جانب سے فروخت کیے جا رہے ہیں، اور کوٹی ان پیشکشوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کوئی حصہ نہیں پائے گا، موجودہ حصص یافتگان نے بیمہ کاروں کو 30 دنوں کے لیے کلاس اے عمومی اسٹاک کے 8,571,428 اضافی حصص خریدنے کا بھی آپشن دیا ہے، وہ بھی ابتدائی پیشکش کی قیمت پر بیمہ کاری کی رعایت منہا کر کے۔

اس پیشکش کے لیے بی او ایف اے میرل لنچ، جے پی مورگن سیکورٹیز ایل ایل سی، مورگن اسٹینلے، بارکلیز، ڈوئچے بینک سیکورٹی اور ویلز فارکو سیکورٹیز مشترکہ بک-رننگ مینیجرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بی این پی پاریباس، کریڈٹ ایگریکول، سی آئی بی، ایچ ایس بی سی، آئی این جی، موئلس اینڈ کمپنی، آر بی ایس سیکورٹیز انکارپوریٹڈ، سینفرڈ سی برنسٹائن اور سینٹینڈر کو-مینیجرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریمیریز اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ، ٹیلسی ایڈوائزری گروپ اور دی ولیمز کیپٹل گروپ ایل پی جونیئر کو-مینیجرز ہیں۔

ان سیکورٹیز کے حوالے سے ایک رجسٹریشن بیان سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس درج کیا گیا ہے اور ان کی جانب سے موثر بھی قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعلامیہ فروخت کی پیشکش یا خریدنے کے لیے درخواست نہيں سمجھا جانا چاہیے اور نہ ہی ان سیکورٹیز کی کسی ایسی ریاست یا حلقے میں فروخت کی جاسکتی ہے جہاں ریاستی یا حلقہ جاتی سیکورٹی قوانین کے تحت رجسٹریشن یا کوالیفکیشن کے بغیر انہیں فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔

کوئی بھی پیشکش یا فروخت صرف تحریری کوائف نامے کے ذریعے کی جا سکتی ہے جو موثر اندراجی بیان کا حصہ ہے۔ ان سیکورٹیز کے حوالے سے حتمی کوائف نامے کی نقل دستیابی کی صورت میں یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے: بی او ایف اے میرل لنچ، 222 براڈوے، نیو یارک، نیو یارک 10038۔ توجہ: پروسپیکٹس ڈپارٹمنٹ یا ای میل کریں dg.prospectus_requests@baml.com؛ جے پی مورگن سیکورٹیز ایل ایل سی، بذریعہ براڈرج فنانشل سلوشنز، 1155 لانگ آئی لینڈ ایونیو، ایج ووڈ، نیو یارک 11717، ٹیلی فون: 1-866-803-9204؛ یا مورگن اسٹینلے، توجہ: پروسپیکٹس ڈپارٹمنٹ، 180 ویرک اسٹریٹ، دوسری منزل، نیو یارک، این وائی 10014، ٹیلی فون: 1-866-718-1649، ای میل: prospectus@morganstanley.com۔

کوٹی آرائش حسن کا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالصتاً پلے بیوٹی کمپنی ہے جو معروف خوشبویات، رنگین کاسمیٹکس اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.coty.com

مستقبل کے حوالے سے بیانات

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے۔ “ماننا،” “توقع رکھنا،” “جاری رکھنا”، “گے،” “چاہیے،” جیسے اور اس سے ملتے جلتے الفاظ اور تاثرات این وائی ایس ای میں کوٹی کے کلاس اے عمومی اسٹاک کی تجارت کے آغاز کے حوالے سے مستقبل کے بیانات کو ظاہر کرتے ہیں تاہم یہ انہی تک محدود نہیں۔ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات خطرات اور غیر یقینی کیفیات کے حامل ہیں، جن میں سے بیشتر ہمارے قابو سے باہر ہیں، اور اہم عوامل جو حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے مختلف کر سکتے ہیں میں شامل ہیں : تجارتی رکاوٹیں، معطلی یا محدودیت یا این وائی ایس ای کی شرائط سے مطابقت میں مشکلات، تاہم یہ انہی تک محدود نہیں۔ ہمارے مستقبل کے حوالے سے بیانات کو متاثر کرنے والے ان عوامل اور دیگر پر اضافی معلومات کے لیے ایس ای سی میں پیش کردہ ہماری دستاویزات میں خطراتی عوامل کے حصے اور فارم ایس 1 کے اندراجی بیانات کو دیکھیں، جس میں ہم وقتاً فوقتاً ترامیم کرتے رہتے ہیں۔ ہم اس اعلامیہ میں مستقبل کے حوالے سے اپنے بیانات کو تازہ تر یا ان پر نظرثانی کرنے کی کسی بھی ذمہ داری کو قبول نہیں کرتے، سوائے اس کے قانونی طور پر اس کی ضرورت ہو۔