کیروئی نے ڈرلنگ مارکیٹ میں اپنی بنیادی اہلیت کو بہتر بنالیا

September 2, 2014 Off By Web Desk

تمام بڑے ٹرکوں پر نصب آلات کی خود سے تیاری کی بنیاد پر

ڈونگ ینگ، چین، 2 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر — حالیہ سالوں میں کیروئی پٹرولیم ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (جسے آگے صرف “کیروئی” کہا جائے گا) ٹرکوں پر نصب آلات اور مصنوعات کی تیاری میں زبردست کامیابیاں حاصل کرچکا ہے۔ بڑے ٹرکوں پر نصب ڈرلنگ پرزوں کے کامیاب اجراء نے کیروئی کو مکمل طور پر خودانحصاری کے ساتھ ٹرکوں پر نصب ڈرلنگ رگز فراہم کرنے کے قابل بنادیا ہے۔ ٹرکوں پر نصب اس کی مصنوعات بڑے پیمانے پر سلسلہ وار تیار کی جائیں گی۔ دریں اثناء، اس کی جارحانہ رگز کی تیاری نے کام کو غیر متحرک ذخیرے سے متحرک ساخت گری میں تبدیل کردیا ہے۔ مزید برآں، کیروئی اپنی بنیادی تکنیک خود اپنی تحویل میں رکھتا ہے۔

مارکیٹوں اور صارفین کی حقیقی طلب کو پورا کرنے کے لیے کیروئی نے ٹرک پر نصب جارحانہ رگز کے ترسیلی پرزوں کو خود آزادانہ طور پر ڈیزائن اور تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیروئی چین میں یکساں مصنوعات کے مقابلے میں بالاتر مقام حاصل کرنے کے  لیے اپنی مصنوعات کے مجموعی ڈھانچے کا ڈیزائن یقینی بنانا چاہتا ہے اور ساتھ ساتھ کارکردگی بھی۔ اس کے بڑے ٹرک پر نصب پرزہ جات کے لیے خود پیشرفت کا دورانیہ ایک سال ہے۔ آر اینڈ ڈی رینج کئی ترسیلی نظام کے پرزوں ، جیسا کہ ونچ، ترسیلی کیس، درست زاویے کے گیئربکس، روٹری ٹیبل ٹرانس میشن بکس، سلوپنگ چین بکس وغیرہ کا احاطہ کرتی ہے؛ مصنوات میں ورک اوور رگز کے مختلف ماڈلز شامل ہیں جیسا کہ ایکس جے 350، ایکس جے 450، ایکس جے 550 ، ایکس جے 650، ایکس جے 750، ایکس جے 1000 وغیرہ، جو گہرائی کے ہر مرحلے پر ڈرلنگ اور ورک اوور آپریشن کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

کیروئی اچھی کارکردگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بہترین ڈیزائن بھی فراہم کرنے کی جدوجہد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اس کے جے سی 750 ونچ کا مرکزی ڈرم بریک سسٹم، ایک ڈبل-لیور میکانیے کے استعمال کے ذریعے، یہ بریک سسٹم کے ٹارک اوسط کو بڑھاتا ہے، ونچ بریک کو زیادہ توانائی موثر اور آسان بناتا، اور واحد-لیور میکانیے کو استعمال کرنے والے ونچ بریک کے مقابلے میں بہتر تحفظ کی صورت میں بہتر کارکردگی پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، اس کا ایکس جے 1000 روٹری ٹیبل ٹرانس میشن سسٹم ایک بالائی زاویے کے گیئربکس، ایک کلی شافٹ اور ایک نچلے زاویے کے گیئربکس سے جوڑا گیا ہے، جو اصلی ڈھانچے کے ساتھ مختلف ہے جو ایک ترچھے چین بکس کو استعمال کرتا ہے۔ اصلی ڈھانچے کے مقابلے میں اس کی تنصیب اور دیکھ بھال زیادہ آسان ہے۔