کیک 45 ملین صارفین کو عبور کر گیا؛ 4 ماہ میں 24 ملین صارفین رجسٹر

June 6, 2013 Off By Web Desk

– زبردست اضافہ عالمی مقبولیت اور سروس کی بھروسہ مندی کے سبب

ٹورنٹو، 6 جون 2013ء/پی آرنیوزوائر–

موبائل سوشل وڈیو نیٹ ورک کیک نے آج باضابطہ اعلان کیا کہ اس کی کمیونٹی 45 ملین صارفین سے تجاوز کر چکی ہے، یعنی کہ دنیا میں سب سے بڑی جس میں گزشتہ 4 ماہ میں 24ملین سے زیادہ نئے صارفین نے شمولیت اختیار کی۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130117/NY44000LOGO-b)

Keek%20Logo کیک 45 ملین صارفین کو عبور کر گیا؛ 4 ماہ میں 24 ملین صارفین رجسٹر

Logo

کیک اپنی حالیہ پیشرفت کا سبب رفتار، آسان استعمال اور سروس کی بھروسہ مندی کو قرار دیتا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ میں مضبوط موجودگی کے ساتھ یہ پلیٹ فارم تیزی سے یورپ، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں پھیل رہا ہے جبکہ ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ایشیائی خطوں میں بھی  تیزی سے نمو پذیر ہے۔

کیک کے بانی اور سیای او آئزک ریچک نے کہا کہ “ابتداء ہی سے ہماری  پروڈکٹ کی پوری توجہ تفریح کے مقابلے میں رابطے اور سماجی تعامل پر تھی۔ آپ کو سروس کا لطف اٹھانے کے لیے تخلیقی میلان رکھنے کی ضرورت نہیں۔ ہم رابطے کا ایک موثر پلیٹ فارم تیار کرنے سے وابستہ ہیں جو ہر کوئی استعمال کر سکے۔”

کیکس خام اور اختیاری ہیں؛ صارفین کو اپنا مواد پیش کرنے کے لیے فلٹرز، اسٹاپ موشن یا ایڈیٹنگ کے استعمال کی ضرورت نہیں  پڑتی۔ نتیجہ فوری، مستند اور ذاتی تجربے کی صورت میں نکلتا ہے۔

گزشتہ 4 ماہ میں کیک 45 ممالک میں نمبر ایک سوشل نیٹ ورکنگ ایپ رہی جس کے 667 ملین سے زائد وزٹس ہوئے۔ اس عرصے کے دوران پلیٹ فارم نے 12 ارب پیج ویوز پیش کیے، صارفین نے 18 ملین کیکس پوسٹ کیں اور 2.2 ارب سے زائد وڈیو دیکھی گئیں۔

دریں اثناء، پلیٹ فارم پھلتا پھولتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ میں کیک نے فوری نجی پیغام کی نئی سہولت متعارف کروائی جو 36 صارفین کو نجی طور پر ایک گروپ میں ٹیکسٹ یا وڈیو پیغامات کے ذریعے چیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

کیک کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.keek.com/about

کیک کے بارے میں

کیک ایک نئی طرز کا سوشل نیٹ ورک ہے جو صارفین کو 36 سیکنڈ کی وڈیوز (“کیکس”) تخلیق کرنے اور فوری طور پر دنیا بھر میں دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اینڈرائیڈ، آئی فون، بلیک بیری اور ڈیسک ٹاپ کے لیے دستیاب کیک آسان، بہت تیز اور 100 فیصد مفت ہے۔ یہ ایپ ایپ اسٹور، گوگل پلے اور بلیک بیری ورلڈ کے لیے دستیاب ہے۔

http://www.keek.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

میرانڈا میک کرلی

دفتر: +1-416-782-0200 ایکسٹینشن۔ 252

موبائل: +1-416-566-8919

ای میل: press@keek.com