ہانگ کانگ کے اہم سورسنگ شوز کے لیے گنتی شروع

September 26, 2014 Off By Web Desk

ہانگ کانگ، 26 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پکستان — اکتوبر میں شروع ہونے والے میگا شو پارٹ 1 اور پارٹ 2 بین الاقوامی تجارتی خریداروں کے لیے 20 سے 23 اکتوبر اور 27 سے 29 اکتوبر 2014ء کے سات اہم ایام کے دوران 34 ممالک کے 3872 فراہم کنندگان کے ساتھ 5254 سے زیادہ نمائشی اسٹینڈز پیش کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

طویل عرصے سے مستحکم یہ دونوں تجارتی میلے ہانگ کانگ میں ہونے والے اہم اور اعلیٰ ترین سورسنگ مواقع ہیں اور تحفوں، گھریلو مصنوعات، انعامات اور کھلونے خریداروں والے 57,000 سے زیادہ عالمی خریداروں کے سالانہ روزنامچے میں درج تاریخیں بن چکے ہیں۔ یہ صنعت کے واحد دو مواقع ہیں جو ہر اکتوبر میں ایشیا میں برآمد کے لیے تیار کردہ عالمی مصنوعات کی وسیع اور جامع ترین رینج پیش کرتے ہیں۔

2014ء میں نیا

میگا شو پارٹ 1 اور میگا شو پارٹ 2 ایک نمایاں اور صارف متحرک تنظیم نو سے گزرے ہیں اور اجناس کا متنوع ملاپ تجارت کے سلسلے میں زمرہ بند کیا گیا ہے، جن میں سے ہر واضح طور پر متعین مقام پر ہے اور خریداروں کو میلے کے ساتھ دنوں میں مقام پر گھومنے پھرنے میں آسانی فراہم کررہا ہے۔

20 اکتوبر پیر سے 23 اکتوبر بدھ تک جاری میگا شو پارٹ 1 میں 8 مصنوعاتی سیریز  ہیں:

  • ایشیائی تحفے اور انعامات کا شو
  • ایشیائی تحفوں کا ملفوف اور پیکیجنگ شو
  • ایشیائی تہواری، کرسمس اور موسمی
  • ایشیائی گھریلو مصنوعات اور گھریلو سجاوٹ
  • ایشیائی باورچی خانہ اور ضیافت– نیا!
  • ایشیائی شیشے کے برتنوں کے رحجانات
  • ایشیائی کھلونے اور گیمز
  • ایشیائی بچوں اور ان کے کمرے کی دنیا – نیا!

27 اکتوبر پیر سے 29 اکتوبر بدھ تک میگا شو پارٹ 2 میں 4 مصنوعاتی سلسلے ہیں:

  • ایشیائی گھریلومصنوعات اور گھریلو پارچہ بافی
  • ایشیائی کاغذ سیاہی
  • ایشیائی گھریلو سجاوٹ اور بیرون خانہ زندگی
  • ایشیائی تحفوں کی مصنوعات

اس سال کے میلوں میں “سبز” مصنوعات کی وسیع تر پسند کے ساتھ ماحول دوست فراہم کنندگان کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے، جس میں میگا شو پارٹ 1 کے لیے باورچی خانہ اور ضیافت اور ساتھ ساتھ بچوں اور ان کے کمروں کے لیے مخصوص مقام اور بنگلہ دیش، برعظیم چین، ہندوستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، فلپائن، ویت نام اور برطانیہ کے لیے مخصوص ملکی مقامات شامل ہیں۔

ایشیا اور اس سے باہر سے 879 سے زیادہ نئے ادارے میگا شو کے اس موسم میں اپنے خصوصی ہانگ کانگ فروخت پلیٹ فارم کے طور پر نمائش پیش کررہے ہیں، جو تجارتی خریداروں کو نہ صرف برآمدات کے مانوس چہروں سے ملنے بلکہ نئے پیداواری اداروں کو ڈھونڈنے اور عالمی سورسنگ کے مرکز ہانگ کانگ میں عالمی اداروں کے ساتھ تجارت کرنے کا موقع دیتےہیں۔

ہدایات برائے مدیران:
میگاایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ
ای میل cs@mega-show.com
www.mega-show.com

سوالات برائے ذرائع ابلاغ
جناب بین وونگ
ای میل: ben.wong@mega-expo.com
ٹیلی فون: 9688 3588 852+