ہواوے نے انوٹرانس 2014ء میں اپنا ڈیجیٹل ریلوے 2.0 حل جاری کردیا

September 25, 2014 Off By Web Desk

بہتر طور پر منسلک ریلویز کے مستقبل کے لیے راہ متعین کرتا ہوا

برلن، 24 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر — ہواوے نے برلن میں بین الاقوامی نقل و حمل ٹیکنالوجی تجارتی مینو انوٹرانس 2014ء میں اپنا نیا ڈیجیٹل ریلوے 2.0 حل پیش کردیا۔ حل کے بنیادی اجزاء میں ڈوئل موڈ ای ایل ٹی ای کیب ریڈیو حل شامل ہے جو فنکورک اے جی اور ہواوے کے مستقبل کی جانب رواں جی ایس ایم-آر سسٹم نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ یہ ہواوے کے ڈیجیٹل ریلوے 1.0 حل اور تیز رفتار نیٹ ورکنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسی جدید آئی سی سی ٹی ٹیکنالوجیز اور برنگ یور اون ڈیوائس (BYOD) کی کارگزاریوں کو ملاتا ہے۔ انوٹرانس 2014ء میں ہواوے نے “ایک بہتر منسلک ریلوے” کے موضوع کے تحت ریلوے کے لیے دیگر جدید آئی سی ٹی حل بھی پیش کیے۔ مزید معلومات کے لیے ہال 4.1 اسٹینڈ 207 میں ہمارے بوتھ کا دورہ کریں یا ہماری ویب سائٹ دیکھیں:

http://enterprise.huawei.com/topic/InnoTrans2014/index.html

“1996ء سے جدید ریل ٹرانسپورٹ آئی سی ٹی فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے ہواوے دنیا بھر میں 84,500 کلومیٹرز سے زیادہ ریلویز کے لیے حل فراہم کرچکا ہے۔ ہم بہتر منسلک ریلویز کی تعمیر کے صنعت کے لیے مخصوص تجربے کے ساتھ پچاس سے زیادہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو ریلویز کے اندر، عوام کے درمیان اور ریلویز اور اس کے مسافروں کے درمیان رابطے کو بہتر بناتا ہے۔”  جناب ڈينیوینگ،صدرشعبہ ٹرانسپورٹ،ہواوےانٹرپرائزبزنس گروپ نےکہا۔

  ہواوےڈیجیٹل ریلوے 2.0 حل شہرکاری اور عالمگیریت جیسے عوامل کے نتیجے میں زمینی نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی طلب سے نمٹنے کے لیے ریلوے آپریٹرز کو مدد دینے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ڈیجیٹل ریلوے 2.0 حل ریلوے آپریٹرز کے لیے 4جی اور آل-آئی پی آپریشنز اور کمیونیکیشنز نیٹ ورک بنانا، سروس میلان رکھنے والے کلاؤڈ-بیسڈفیوژن آپریشن اینڈ کمانڈ سینٹرز (OCCs) اور تیز اسٹیشنز قائم کرنا، اور ایل ٹی ای-بسیڈ ٹرین-ٹو- گراؤنڈ وائرلیس براڈبینڈٹیکنالوجیزنافذ کرنا ممکن بناتا ہے۔ نتیجتاًریلوے آپریٹرزکی صلاحیت اور مسابقت بہتر ہوگی اور ریلوے زیادہ موثر، محفوظ اور آرام دہ بنے گی۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر ہواوے اور فنکورک نے مشترکہ طور پر بنائی گئی ای ایل ٹی ای کیب ریڈیو کے پہلے براہ راست مظاہرے فراہم کیے۔ ریلوے رابطوں کا بنیادی ڈھانچہ اور ڈیوائسزسلوشنز ریلوے نقل و حمل آئی سی ٹی مارکیٹ میں واحد حل ہیں جو جی ایس ایم-آر اور ایل ٹی ای دونوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ روایتی جی ایس ایم-آر سروسز پیشکشوں کے علاوہ کیب ریڈیو ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کے ساتھ براہ راست وڈیو مانیٹرنگ کے لیے جدید صوتی، وڈیو اور ڈیٹاسروسز بھی پیش کرسکتا ہے۔ دونوں ٹیکنالوجیز کے ساتھ آپریشنز ممکن بنا کر یہ حل بہتر سفری تجربے کے لیے جی ایس ایم-آر سے ایل ٹی کی جاری ریلوے وائرلیس رابطوں کے ارتقا کی مدد کرتا ہے۔

ہواوےنے اپنی پرچم بردار جی ایس ایم-آر سسٹم مصنوعات میں سے دو ای سی این ایس300 سنگل کیبنٹ (SC) کور نیٹ ورک اور بی ٹی ایس 3900 ایسڈی آر بیس اسٹیشنز بھی متعارف کروائیں۔ ہواوےای سی این ایس300 ایس سی کور نیٹ ورک یکجا جدید ٹیلی مواصلاتی کمپیوٹنگ ڈھانچے (ATCA) کو قبول کرتا ہے اور تین نیٹ ورک یونٹوں کو مکمل کرتا ہے۔ اس حل کے ساتھ ریلوے آپریٹرزمشین کی جگہ بچا سکتے ہیں، چلانے کے اخراجات کو کم کرسکتے ہیں، اور جی ایس ایم-آر سے ایل ٹی ہی کی جانب ٹیکنالوجیکل منتقلی میں آسان بنا سکتے ہیں۔ ہواوےجدید ترین بی ٹی ایس3900 ایسڈی آر بیس اسٹیشن جدید تھرڈ جنریشن پارٹنرشپ پروجیکٹ (3GPP) اور یورپین ٹیلی کمیونیکیشنزاسٹینڈرڈز انسٹیٹیوٹ (ETSI) معیاراتپر پورا اترتا ہے۔ یہ سخت جی ایس ایم-آر معیارات پر پابند اور جی ایس ایم-آر سے ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کی جانب مستقبل میں منتقلی میں مدد دیتا ہے۔

ہواوےریلوے صنعت کے لیے ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کے نفاذ میں صف اول کا ادارہ رہا ہے۔ ادارہ نومبر 2013ء میں پہلے تجارتی ریلوے ایل ٹی ای نیٹ ورک کی حیثیت سے اجراء کے لیے چینگ چو میٹرو کو اپنا ڈیجیٹل ریلوےسلوشن فراہم کیا۔ فروری 2014ء میں ہواوے نے عالمی ریل صنعت کے رہنما ادارے بومبریڈیئرکو افریقہ کے سب سے بڑے یورپین ریل ٹریفک ینجمنٹ سسٹم (ERTMS) کے زیمبیاریلویز لمیٹڈ (ZRL) کے ساتھ ریجنل ریلوے کمرشل معاہدے پر دستخط میں مدد فراہم کی۔ کھلے تعاون اور صارفین اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ جدت طرازی کے ساتھ ہواوے بہتر منسلک ریلویز کے مستقبل کے لیے راہ متعین کرتا رہے گا۔

ہواوے کے بارے میں

ہواوے ایک معروف عالمی انفارمیشن و کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (ICT) حل فراہم کرنے والا ہے جس کی نظریں رابطوں کے ذریعے زندگی کو بہتر بنانے پر ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ہواوے کو آن لائن ملاحظہ کریں: www.huawei.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
سیلینا سنگ
ٹیلی فون: 7651 8924 755 86+
ای میل: xingziyue@huawei.com