کامیابی سے منعقد ہونے والی17 ویں سی آئی ایس ایم ای ایف کا مقصد دنیا بھر میں ایس ایم ایز کو فوائد اور مواقع فراہم کرنا تھا

گوانگژو، چین 20ستمبر 2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / –17ویں چائنا انٹرنیشنل  اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کا میلہ (سی ایس ایم ای ایف)16ستمبر تا 19ستمبر تک جنوبی چین کے صوبہ گوانگڈانگ کے دارالحکومت گوانگژو میں منعقد ہوا۔اس میلے نے 30سے زائد ممالک اور خطوں سے کمپنیوں کو شرکت کے لیے اپنی جانب متوجہ کیا۔یہ ایک زبردست پلیٹ فارم ہےاور ایس ایم ایز کو اندرون ملک اور بیرون ملک میں تعاون اور ترقی کا معیار بڑھانے کے نئے مواقع فراہم کرتاہے۔

روبوٹک ہاتھ ،خودکار گائیڈڈ گاڑیاں،مختلف مصنوعات نظروں کو دعوت دیتی ہے۔

تقریباً 1000کمپنیاں، جو یا تو مخصوص ٹیکنالوجی  میں سبقت رکھتی ہے،یا   ریفائنڈ مصنوعات اور تکنیک،نایاب اشیائ  یا سہولیات،یا ٹیکنالوجی اوریا پیداواری طریقے میں اختراعات،کرنے والی کمپنیوں نے سی آئی ایس ایم ای ایف میں حصہ لیا۔انھوں نے زیادہ تر بہترین تیاری اور مصنوعی ذہانت ،سازوسامان کی تیاری،الیکٹرانک معلومات ،بائیو میڈیسن،اور غذا اور زراعت جیسی صنعتی شعبوں پر توجہ دی ۔

شاندار نمائشوں کے علاوہ،کاروبار کےترقی کے مواقع اور سرگرمیوں کے تبادلے کی تمام اقسام بھی قابل توجہ ہیں۔سی آئی ایس ایم ای ایف نے سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا بندوبست کیا جس کا ہدف نمائشی صنعتی شعبے ہیں،جن میں 12سپلائی اور ڈیما نڈ  کی ڈاکنگ سرگرمیاں،4موضوعاتی سرگرمیاں،3سرحد پار کاروباری معاہدے طے کرانے کی سرگرمیاں اور بیرون ملک نمائش کنندگان کے لیے 6تشہیری سرگرمیاں،اس امید کے ساتھ کہ نمائش کنندگان اور خریدار وں کو مزید جامع اور پر اثر سہولیات فراہم کیں جائے۔

گوانگژو کی کیمسون ٹریڈ کمپنی لمیٹیڈ پہلی بار سی آئی ایس ایم ای ایف میں حصہ لے رہی ہے۔کیمسون الیکٹرواسٹیٹک پاوٗڈر کوٹنگ ایریا میں مہارت رکھتی ہے،اور اپنے صارفین کو ذہین خودکار کوٹنگ اسکیم اور سہولیات فراہم کرتی ہے۔کیمسون کے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر شو گن کا کہناتھا ’’سی آئی ایس ایم ای ایف ہمارے جیسی خاص ٹیکنالوجی والی کمپنیوں کو ایک زبردست پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ایک طرف،ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم اپنی مصنوعات اور برانڈ کی تشہیر کریں۔اور دوسر ی طرف، یہ ہمیں دوسرے شعبوں سے منفرد ٹیکنالوجی کے بارے میں سیکھنے میں مدد کرتاہے،جو پھر ہم یاد کر کے اپنے شعبے میں استعمال کرتے ہیں،اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔‘‘

رونمائی،لین دین،تبادلہ،تعاون۔سی آئی ایس ایم ای ایف ایک ایسے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو دنیا بھر کے ایس ایم ایز کے لیے بنایاگیاہے۔یہ کمپنیوں کو سپلائر اور خریدار کے مابین تعاون کے لیے معلومات اور کاروباری ،اور تکنیکی تبادلے کے مواقع فراہم کرتاہے۔اسی دوران،یہ نمائش چین کے ابلاغ کے فروغ کی اور اندرون و بیرون ملک ایس ایم ایز کے مابین تعاون کی جانب زبردست راہ دکھاتاہے،اور کثیر الجہتی تجارت کا مشورہ دیتاہے۔

ایس ایم ایز کے لیے بین الاقوامی تعاون سمٹ،نمائش کے ساتھ مل کر،عالمی سطح پر ایس ایم ایز کے حصول کےقابل غورایک  منصوبے کاباقاعدہ اعلان کیا،جس کی مالیت 826.3بلین یوآن ہے۔سیمیناروں کا ایک سلسلہ رکھا گیا،جن میں ایس ایم ای کی حکمت عملیوں پر وزیروں کی سطح پر ایک راوٗ نڈ ٹیبل سیمینار تھا،جس میں ان تجربات کا تبادلہ کیاگیا کہ کس طرح ایس ایم ایز کی مشکلات کو بہتر طریقے سے حل کیاجائے۔

کئی نمائش کنندگان کے لیے،ایس ایم ایز کی یہ زبردست بین الاقوامی تقریب ان کو عالمی کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ جڑنے کو مزید بڑھائیں گی اور باہمی فوائد اور عام ترقی حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔گوانگڈانگ جیٹن روبوٹ اینڈ آٹومیشن کمپنی لمیٹیڈ نے اس میلے میں نئی خودکار گائیڈڈ  گاڑیاں پہلی بار متعارف کرائیں۔کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر وانگ میکوئی کا خیال ہے کہ سی آئی ایس ایم ای ایف مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کرتاہے۔ان کا کہناتھا’’ہم چاہتے ہیں کہ مزیدلوگ ہماری مصنوعات کے بارے میں جانیں، اور یہ بہت اہم ہے۔‘‘

ذریعہ : سی آئی ایس ایم ای ایف

Categories

Pages