14 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ – بہترین قیمتوں کی تلاش کے لیے “روشنیوں کے دارالحکومت” میں تجارت کریں

July 4, 2014 Off By Web Desk

غیر ملکی مہمانوں کو خصوصی خدمات کے لیے حصول کے بہترین ماحول کی فراہمی

گوچین، چین، 3 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر –22 سے 26 اکتوبر 2014ء تک 14 واں چین (گوچین )  روشنی میلہ چونگ شان گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر، گوانگڈونگ، چین میں منعقد ہوگا۔

2014ء سے شروع ہونے والا روشنی میلہ ایک پیشہ  وارانہاورجامع پلیٹ فارم فراہم کرنے اور مارکیٹ کو بہتر خدمات پیش کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ بہار اور خزاں میں منعقد ہوگا۔ یہ چار سب سے بڑے روشنی مالز کے قیام سے شروع ہوتا ہے اور اس تجارتی میلے کے حجم تک پھیل گیا ہے۔ 14 ویں میلے کے لیے حجم 6 لاکھ مربع میٹر تک بڑھ چکا ہے، اور اس میں ایک سو سے زیادہ ممالک سے آنے والے ایک لاکھ تجارتی خریدار  ہوں گے۔

14 ویں گوچین روشنی میلے میں وقت سے پہلے آن لائن رجسٹریشن کروانے والوں کےلیے کئی خصوصی خدمات  دستیاب ہیں۔ مفت ٹریفک سروس: تمام پہلے سے رجسٹریشن کروانے والے ہوائی اڈوں اور میلے کے مقامات کے درمیان مفت ٹریفک سروس پائیں گے (21 اکتوبر – 27 اکتوبر)؛ باضابطہ ہوٹل بکنگ سروس، اور پہلے سے رجسٹریشن کروانے والے دو رات ہوٹل میں مفت قیام بھی حاصل کرنے کا موقع پائیں گے۔ منتظمین نے باضابطہ ٹریول ایجنسی کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ پہلے سے رجسٹریشن کروانے والوں کے لیے باضابطہ ہوٹل بکنگ کا انتظام کیا جا سکے: تمام پہلے سے رجسٹرڈ افراد کو میلے کے دوران 2 گھنٹہ مفت ترجمہ سروس فراہم کی جائے گی۔

روشنی میلہ گوچین میں کیوں ہوتا ہے؟ — گوچین ، ایک قدیم قصبہ جس کا جنم ہی روشنی کے لیے ہوا

31 سالہ کی ترقی کے بعد گوچین دس ہزار سے زیادہ روشنی کے ادارے رکھتا ہے اور تقریباً  کلومیٹر کی “لائٹنگ اسٹریٹ” رکھتا ہے۔ یہ ہانگکانگ، امریکہ، جاپان، جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ کو مصنوعات فروخت کرتا ہے، مجموعی طور پر یہ 130 سے زائد ممالک اور خطے ہیں۔ گوچین چین میں روشنی کی مصنوعات کا سب سے بڑا پیداواری مقام اور تھوک فروش مارکیٹ ہے۔

لوگ گوچین روشنی میلے میں کیوں آتے ہیں؟

گوچین روشنی میلہ 1999ء میں پہلے کامیاب انعقاد کےبعد سے تیرہ ایڈیشنز سے منعقد ہورہا ہے۔ گوچین ٹاؤن پر انحصار کرنے والا یہ میلہ روشنی کی صنعت کے کارآمد وسائل کو مکمل کرتا ہے اور صنعت کے رحجانات کی قیادت کرتا اور اس کے مستحکم شعبوں کو نمایاں کرتا ہے جیسا کہ تعمیراتی روشنی، انڈور روشنی، ایل ایڈیلائٹنگ اور لینڈسکیپ لائٹنگ۔

اب کئی غیر ملکی مہمان جو میلے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں مفت آن لائن پری-رجسٹریشن کے لیے باضابطہویبسائٹ (http://en.gzlightingfair.com/) جاسکتے ہیں۔ ویبسائٹ پر نقل و حمل، ہوٹلوں>ويزا، ترجمہ اور دیگر باسہولت خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات ہیں۔

رابطہ: کلو چو، مارکیٹنگ ایگزیکٹو، شنگھائییو بی ایم سینوایکسپو انٹرنیشنل ایگزیبیشن کمپنی لمیٹڈ،
33392043- 21 -86+chloe.qu@ubmsinoexpo.com