تحقیق ان سابقہ نتائج کی توثیق کرتی ہے کہ بہتر اندرونی فضا عمارتوں میں رہنے والے افرادکی صحت اور ذہنی کاموں کو بہتر بناتی ہے۔
پام بیچ گارڈن،فلوریڈا،10ستمبر2021 /پی آر نیوز وائر/ — عالمی سطح پر پہلی بار،ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بہتر وینٹیلیشن والی صحت مند عمارتوں میں رہنے والے افراد کی کی ذہنی کاموں اور صحت بہتر ہوتی ہے،اور تجزیہ کیا کہ وینٹیلیشن اور فلٹریشن صحت مند عمارتوں کے لیے ایک بہترین حکمت عملی ہے۔یہ تحقیق ،سی او جی ایف ایکس تحقیق 3 : گلوبل بلڈنگز،ہاورڈ ٹی۔ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے تحقیق کاروں کی رہنمائی میں نامور سی او جی ایف ایکس کی تحقیقی سلسلے کے ایک حصے کے طور پر کی گئی،جو اس بات کی جانچ کرتی ہے کہ اندرونی فضا کا معیار کس طرح لوگوں کے سوچنے اور محسوس کرنے پر اثر ڈالتی ہے۔یہ تحقیق سابقہ لیب کی تحقیق کی اور امریکہ کے نتائج کی تائید کرتی ہے اور مزید توثیق کرتی ہے کہ اندرونی فضا کا معیار نہ صرف لوگوں کی صحت اور حفاظت کے لیے اچھا ہے،بلکہ بہتر نشوونما ،کم بیماری کی چھٹیوں اور بہتر ذہنی کاموں،کے ساتھ بنیادی زندگی کے لیے بھی اچھا ہے۔
پی ڈی ایف : https://mma.prnewswire.com/media/1611980/Corporate_Carrier_COGfx_Study_3_Results_Infographic_0921.pdf
کیر ئیر کے چیئر مین اور سی ای او ڈئیو گیٹلن کا کہناتھا ’’جیسے جیسے لوگ اپنے دفتروں کو واپس جارہے ہیں،اسکول اور تفریحی سرگرمیاں،صحت ،اندرونی ماحول کی حفاظت اور ذہانت مرکز نگاہ بن گئے ہیں۔‘‘ان کامزید کہناتھا’’سی او فی ایف ایکس کی تحقیق مسلسل یہ اعادہ کرواتی ہے کہ اندرونی ماحول کی مناسب وینٹلیشن اور فلٹریشن دنیا بھر میں صحت کی ایک فعال حکمت عملی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کیرئیر میں ہماری توجہ اس پر ہے کہ ہم اختراعی حل اورسہولیات فراہم کریں جوعمارتوں کے تمام رہائشیوں کی صحت،پیداوار اور ذہنی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالیں۔‘‘
سی او فی ایف ایس تحقیق 3 : گلوبل بلڈنگز دنیامیں چھ ممالک کے دفتری ملازمین کے ذہنی کاموں پر اندرونی فضا کے معیار کے اثر کی جانچ کرتی ہے ،ان ممالک میں چین،بھارت،میکسیکو،تھائی لینڈ،برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔اس تحقیق سے معلوم ہواکہ جب کاربن ڈائی آکسائیڈ(CO2)اور (PM2.5) کے مخصوص مادوں کی مقدار بڑھتی ہے تو ذہنی کاموں کا تناسب کم ہونا شروع ہوتاہے،CO2کی زیادہ مقدار ناقص وینٹیلیشن کی نشاندہی کرتی ہے۔
درحقیقت،مشینی وینٹیلیشن ، موثر فلٹریشن کے ساتھ جیسے کہ ایچ سی اے سی نظام ،PM2اور CO2 کے منفی اثرات سے عمارتوں کے رہائشیوں کو بچانے میں مدد کرتاہے۔مزید یہ کہ ذہنی کاموں پر زبردست اثر رکھنے کے ساتھ،PM2 سے بچاوٗ دیگر صحت کے فوائد سے بھی تعلق رکھتاہے جن میں دل کی بیماریوں ،سانس کی بیماری،اور نومولودگی کی موت میں کمی شامل ہیں۔
اگرچہ اس تحقیق کا مرکز نگاہ کاروباری عمارتوں میں دفتری ملازمین تھا،لیکن اس کے نتائج تمام اندرونی ماحول پر لاگو ہوسکتے ہیں۔کیرئیر کئی مصنوعات اور سہولیات فراہم کرتاہے جو اندرونی فضا کا ماحول بہتر بناتاہے،جن میں کیرئیر ہیلتھ بلڈنگز پروگرام کے ذریعے جدید سہولیات کا ایک سلسلہ شامل ہےجو بہت اہم کرداد اداکرتے ہیں جن میں،صحت عامہ،ہسپتال میں داخلہ،تعلیم،ریٹیل اور سمندری حیات شامل ہیں۔کیرئیر بلڈنگز پروگرام اختراعات فراہم کرتاہے جن میں درج ذیل اشیا شامل ہیں :
- اے باوئنڈ-ایک ڈیجیٹل ،کلاوٗڈ پر مشتمل پلیٹ فارم جو مختلف نظاموں اور سینسروں سے اعدادوشمار حاصل کرتاہے اور ہوا کے معیار،درجہ حرارت کی مناسب سطح اور دیگر کارگزاری کے بارے میں آگاھی فراہم کرتاہے۔
- آپٹی کلین TM ڈیول-موڈ ائیر اسکربر اینڈ نیگٹیو ائیر مشین-ایک پورٹیبل نیگٹیو مشین جوکرونا وائرس سے آلودہ ہواکو صاف کرتاہے اور اسے الگ کرتاہے۔
- انڈور ائیر کوالٹی (آئی اے کیو) اسسمنٹ– آئی اے کیو اسسمنٹ کا ایک انتخاب جو صحت مند عمارتوں کی حکمت عملیوں کی نشاندہی کرتاہے جو اب عمارتوں پر لاگو کی جاسکتی ہیں اور یقینی بناتاہے کہ یہ حل مستقبل میں طویل عرصے تک کارآمد ہوں گے۔
تازہ تحقیق سی او جی ایف ایکس کی سابقہ تحقیقات پر تشکیل پائی ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ بہتر صحت اور بہتر سوچ صحت مند عمارتوں میں پائی جاسکتی ہیں۔پہلی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ذہنی کاموں کا اسکور دگنا ہواجب تحقیق میں حصہ لینے والے افراد عام عمارتوں کے ماحول کے برخلاف بہتر وینٹلیشن کے ساتھ سبزہ زار والی عمارتوں کے ماحول میں موجود تھے۔سی او جی ایف ایکس کی تحقیق 2نے امریکہ میں موجودہ دنیا کی عمارتوں کے ماحو ل کی جانچ کی،جس سے معلوم ہوا کہ سبزے والی سرٹیفائیڈ عمارتوں میں ملازمین کا ان عمارتوں کے مقابلے میں جو سبزے والی عمارتوں کے طور پر سرٹیفائیڈ نہیں تھیں،سےذہنی کاموں میں اسکور 26%زیادہ تھا اوران میں 30%کم بیماریوں علامات پائی جاتی تھیں۔
سی اوجی ایف ایکس تحقیق 3یہاں مل سکتی ہے اور مکمل رپورٹ www.theCOGfxStudy.com ۔ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #TheCOGfxStudy کے ذریعے گفتگو کا حصہ بنیں۔
اس تحقیق کے لیے بنیادی مدد کیرئیر گلوبل کارپوریشن سے حاصل ہوئی (این وائی ایس ای :سی اے آر آر)۔
کیرئیر کے بارے میں
صحت،حفاظت ,ٹھوس اور عاقل عمارتوں اور کولڈچین سہولیات عالمی سطح پر مہیا کرنے میں ایک رہنما کی حیثیت سے،کیرئیر گلوبل کارپوریشن آنے والی نسلوں کے لیے دنیا کو محفوظ،پائیدار اور آرام دہ بنانے کے لیے پر عزم ہے۔شروعات سے ہی،ہم نئی تکنیک اور مکمل نئی صنعتیں ایجاد کرنے میں آگے رہے ہیں۔آج بھی،ہم سب سے آگے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ایک عالمی،متنوع افرادی قوت موجود ہے جو صارف کو ہمارے ہر کام میں مرکزی جگہ دیتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے، www.Corporate.Carrier.com پر جائیے یا ہمیں سماجی میڈیا@Carrier پر دیکھیے۔
رابطہ : ڈینئیل کنزانیلا 860-221-8457 |
[email protected] |